Kallar Syedan; Five men from Kallar Syedan arrested by AJK police for entering Azad Kashmir on boat.
ڈڈیال پولیس نے کلر سیداں سے کشتی کے ذریعے آزادکشمیر داخلے کی کوشش ناکام بنا دی پانچ افراد گرفتار،کشتی بھی ضبط کر لی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ڈڈیال پولیس نے کلر سیداں سے کشتی کے ذریعے آزادکشمیر داخلے کی کوشش ناکام بنا دی پانچ افراد گرفتار،کشتی بھی ضبط کر لی،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے گاؤں بناھل کے پانچ افراد نوید حسین ولد رفیق،الیاس ولد یعقوب،عمر فاروق ولد اورنگزیب اور عثمان ولد فیاض نے ازادکشمیر کے ایک دوست کے ہمراہ دھانگلی پل سے آزادکشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر انہیں دریائے جہلم کے کنارے موجود آزادکشمیر پولیس نے روک دیا بعد ازاں انہوں نے کشتی کے ذریعے دریا پار کرنے کا فیصلہ کیا وہ اپنے دوست کے ہمراہ کشتی کے ذریعے دریا کے دوسرے کنارے اترے ہی تھے کہ ڈڈیال پولیس نے پانچوں افراد کو گرفتار کرکے ڈڈیال پولیس کی لاک اپ میں بند کردیا ان کی کشتی،جنریٹر اور دیگر سامان قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا جس کے بعد ایک نئے مسئلے نے سراٹھا لیا کہ حوالات میں موجود کلرسیداں کے لوگوں کی رہائی کے لیئے عدالت سے کیسے رجوع کیا جائے کیونکہ کلرسیداں سے کسے بھی شہری یا وکیل کا آزادکشمیر داخلہ بند ہونے کی صورت میں گرفتارلوگوں کی ضمانت ممکن نہ ہے۔
Kallar Syedan; five men from Tehsil Kallar Syedan have been arrested by AJK police for entering Azad Kashmir on boat. The five men from village Banhal are now locked up t Dadyal police station and their boat being confiscated.
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ ن کے سرگرم جوان کارکن خرم کو کورونا ایس او پی کے تحت رات گئے ان کے آبائی گاؤں غزن آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
Khurram, a young PML-N activist who died of the corona virus, was laid to rest in his native village of Ghazanabad last night under the corona SOP.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ ن کے سرگرم جوان کارکن خرم کو کورونا ایس او پی کے تحت رات گئے ان کے آبائی گاؤں غزن آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ سابق رکن صوبائی اسمبلی محمود شوکت بھٹی،وحید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت لنگڑیال،چیف آفیسر خالد رشید،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد علی شاہ ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔محکمہ صحت کلرسیداں نے خرم خان مرحوم کے گیارہ رشتہ داروں کے بلڈ سیمپل لے کر لیبارٹری ارسال کر دیئے جن میں روبیہ،دعا،ذوالنورین،ذوالقرنین،جبران خان،عابدہ،روہاب،عبدالواسع،یسفا،یاسمین اختر،محمد کامران شامل ہیں ادہر خرم خان کی اچانک وفات پر علاقہ بھر میں غم کے بادل چھا گئے ہر کوئی جواں موت پر سوگوار تھے مرحوم خوبرو توانا نوجوان تھا اس کے دو ایام کے دوران موت نے ہر شخص کو کورونا کے مہلک اثرات سے خوف میں مبتلا کر دیاہے۔
پریس کلب کلرسیداں کی نئی باڈی برائے سال 2020/21تشکیل دے دی گئی
New body of Press Club Clerks for the year 2020/21 has been constituted
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پریس کلب کلرسیداں کی نئی باڈی برائے سال 2020/21تشکیل دے دی گئی،اس سلسلے میں اراکین پریس کلب کلرسیداں کا ایک اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا،جس کی صدارت پریس کلب کلرسیداں کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران عابد حسین زاہدی اور اکرام الحق قریشی نے کی،اجلاس میں صبور ملک،قیصر اقبال ادریسی،پرویز اقبال وکی،زاہد فاروق،چودھری عامر کمبوہ،سرمد بٹ،شیخ ثاقب شبیر شانی،سرمد بٹ،دلنواز فیصل خان،زاہد فاروق اور ملک یاسر نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام اراکین کی متفقہ رائے سے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کو پریس کلب کلرسیداں کا سرپرست اعلی،عابد حسین زاہدی،صبور ملک اور راجہ سعید کو ممبران ایگزیکٹو کونسل، شیخ ثاقب شبیر شانی کوسا ل 2020/21 کے لئے پریس کلب کا صدر،دلنواز فیصل خان کو جنرل سیکرٹری،سرمد بٹ سینئر نائب صدر،پرویز اقبال وکی نائب صدر،یاسر ملک سیکرٹری اطلاعات،مرزا عتیق جوائنٹ سیکرٹری،چودھری عامر کمبوہ فنانس سیکرٹری،قیصر اقبال ادریسی چیئرمین مجلس عاملہ جبکہ چودھری شہباز رشیداور جاوید اقبال مجلس عاملہ کے اتفاق راوئے سے منتخب کر لیے گئے۔اجلاس میں پریس کلب کے نئی رکنیت سازی کے لئے سرپرست اعلی اکرام الحق قریشی،صبور ملک اور قیصر اقبال ادریسی پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کا کام پریس کلب میں نئے آنے والے اراکین کی اہلیت کا جائزہ لینا ہے،اجلاس کو مکمل طور پر کورونا ایس او پیز کے تحت سوشل ڈسٹنسنگ کے تحت منعقد کیا گیا اور تمام اراکین نے ماسک پہن رکھے تھے۔اجلاس میں پریس کلب کلرسیداں کے وفات پا جانے والے اراکین،اکرام الحق قریشی کے خالو،جاوید اقبال کی پھوپھی صاحبہ اور چودھری عامر کمبوہ کے مامو ں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔