Kallar Syedan; The rise in the number of patients due to corona, but the irresponsible behaviour of the district administration has led to increase in the number of patients. Alimgeer Khan Durani
کورونا کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے مگر ضلعی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق وائس چیئرمین یوسی فیصل کالونی عالمگیر خان درانی نے کہاہے کہ کورونا کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے مگر ضلعی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کالونی کی گیارہ گلیوں میں سے بارہ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں اور مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومتی ادارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کوئی آواز سننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور انتظامیہ کوئی عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے تماشائی بنی ہوئی ہے۔
Kallar Syedan; The steady rise in the number of patients due to corona is a cause for concern but the irresponsible behaviour of the district administration has led to a steady increase in the number of patients, said Alimgeer Khan Durani
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یہ کہنا کہ وہ سولہ برس سے غیراعلانیہ قیدی ہیں پوری ملت کے لیئے مقام فکر ہونا چاہیئے
Dr. Abdul Qadeer Khan’s statement that he has been an undeclared prisoner for 16 years should be a matter of concern for the entire nation, M Zubair Kiyani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف محسن ملت ہیں جنہوں نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی سالمیت کو محفوظ اور ناقابل تسخیر بنایا انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ جس نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کئے ملک کو تاریکیوں سے نجات دلائی ہم نے اسے آج ملزم بناکر ثابت کیا ہے کہ ملک کے لیئے خدمات سر انجام دینے والوں کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نوائے وقت کو دیئے گئے انٹرویو کی تفصیلات پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یہ کہنا کہ وہ سولہ برس سے غیراعلانیہ قیدی ہیں پوری ملت کے لیئے مقام فکر ہونا چاہیئے ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو پھانسی اور قیدی بنا کر دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ملک کو خالصتا ًجمہوری ملک بنانے کے لیئے قوم کو مزید سخت قربانیاں دینا ہوں گی۔
بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا
The weather has become very pleasant due to rain
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دوایام سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا عید کے دن سے گرمی اور دھوپ میں مسلسل اضافے نے لوگوں کا برا حال کر دیا تھا مگر دو ایام کی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔
نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق
Young man Ch wajid of village Khatar drowns in Jhelum river
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا دریائے جہلم کے اس پار یوسی کھٹاڑ دلاور علی کا جوانسال چوہدری واجد پیر بابا کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گیا نعش کی تلاش کا کام جاری ہے
راجہ جاوید اخلاص کی جانب سے مسلم لیگ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین
Raja Javed Ikhlas praised for his efforts to unite the Muslim League on one platform
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماسابق ممبر ڈسڑکٹ کونسل وصدر وومن ونگ این اے63صائمہ لیاقت نے اپنے ایک بیان میں سابق ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سکرئیڑی راجہ جاوید اخلاص کی جانب سے مسلم لیگ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ جاوید اخلاص کی طرح دیگر مسلم لیگی بھی اپنی انا پرستی کے خول سے باہر نکل کر راجہ جاوید اخلاص کی پارٹی کو یکجا کرنے کی کاوشوں کا ساتھ دیں گے۔صائمہ لیاقت نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص پارٹی کے لیے ایک اثاثہ ہیں جو اپنی ذات سے ھٹ کر پارٹی کے مفادات کو مدنظر رکھ کر سیاست کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص کے ترقیاتی کاموں پر سیاست چمکانے والے نام نہاد لیگی پارٹی میں دھڑیبندی کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کا لیگی کارکنوں کو بخوبی اندازہ ہے اور کارکن اچھے برے کی تمیز بھی رکھتے ہیں۔