DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The tourist region of Narh and Panjar are waiting elected members instructions to make it a Tourist hot spot area of the nation

کہوٹہ کاعلاقہ نڑھ اور پنجاڑخوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے سیاحتی مقام کا درجہ حاصل کر نے کے لیے منتخب نمائندوں کی توجہ کا منتظر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کاعلاقہ نڑھ اور پنجاڑخوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے سیاحتی مقام کا درجہ حاصل کر نے کے لیے منتخب نمائندوں کی توجہ کا منتظر۔ منتخب عوامی نمائندئے اگر اس پر توجہ دیں تو سیاحت میں اپنا ایک نام کمائے گا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ جو 13یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جس میں یونین کونسل کھڈیوٹ، یونین کونسل پنجاڑ،یونین کونسل نڑھ، یونین کونسل بیور، یونین کونسل لہڑی ایک بہت ہی خوبصورت علاقے ان میں یونین کونسل پنجاڑ اور یونین کونسل نڑھ کا مثال ہی نہیں ملتی اونچے اونچے پہاڑ،گھنے درختوں، ندی نالوں، پانی کے چشموں،بر ساتی نالوں پر مشتمل ہیں اہل علاقہ منتخب عوامی نمائندوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تھوڑی سی ہمارے حال پر مہربانی کریں اور ہمارے اس علاقے کو سیاحتی مقام دیں۔

ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی سے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید کی وفد کے ہمراہ ملاقات

Meeting with MNA and President Pakistan Tehreek-e-Insaf North Punjab Sadaqat Ali Abbasi along with a delegation of young leader of PTI Tehsil Kahuta Sardar Arshad Majeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی سے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔تر قیاتی کام، علاقائی مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی وصدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی سے ان کے فارم ہاؤس پر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجیدنے اپنے دیگر ساتھیوں فیصل جرال اور سردار منیب کے ہمراہ ملاقات کی اس اہم ملاقات میں سوشل میڈیا پر جو علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جو خیریں گردش کر رہی تھی اس پر گفتگو کی گی جبکہ اسکے ساتھ ساتھ علاقے کے دیگر مسائل اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ صداقت علی عباسی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام نے جس اعتماد کے ساتھ الیکشن میں مجھے اپنا ووٹ دیا تھا انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں اور عوام کے تمام مسائل حل کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button