DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Cattle thieves are rampant in the Bewal, Sui Cheemian and Qazian areas. Along with men, women are also involved in theft

بیول،سوئیں چیمیاں اور قاضیاں کے علاقے میں مویشی چوروں نے اودھم مچا رکھا ہے۔ مرد وں کے ساتھ عورتیں بھی چوری میں ملوث

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔بیول،سوئیں چیمیاں اور قاضیاں کے علاقے میں مویشی چوروں نے اودھم مچا رکھا ہے۔ مرد وں کے ساتھ عورتیں بھی چوری میں ملوث ہیں۔مویشی چور کار میں آتے ہیں اور موقع ملتے ہی مویشی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو جاتے ہیں۔ پے در پے ہونے والی وارداتوں کی وجہ سے غریب کسانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی چور گروہ کو فی الفور گرفتار کیا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

Gujar Khan; The poor farmers are sufferting as cattle thieves are rampant in the Bewal, Sui Cheemian and Qazian areas. Along with men, women are also involved in theft. the cattle are stolen and even being found back of car seat and taken to Pindi.

برساتی مینڈکوں کے شور سے کارکن متاثر نہیں ہو سکتے پارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر ملیں گے

PML-N Party tickets will only be given on merit

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)برساتی مینڈکوں کے شور سے کارکن متاثر نہیں ہو سکتے پارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر ملیں گے کچھ لوگوں کو اپنے نام کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کا امیدوار لکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن پارٹی کے کارکن جانتے ہیں کہ پارٹی کی خدمت کس نے کی ہے۔ اس لیے ایسے لوگ یاد رکھیں کہ وہ سستی شہرت تو حاصل کر سکتے ہیں لیکن ٹکٹ نظریاتی کارکنوں، نواز شریف کے وفاداروں کو ہی ملیں گے ایسے لوگ جو ایسی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں انہیں یا ریلوے یا پی آئی اے کا ٹکٹ ملے گا مسلم لیگ یوتھ ونگ و مسلم لیگ لائرز ونگ پی پی آٹھ سے ہی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی کیونکہ مسلم لیگ میں مفاد پرستوں کی کوئی جگہ نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدرشیخ طارق محمود سیٹھی اور لائرز ونگ کے جنرل سیکرٹری دانیال امین ایڈووکیٹ نے کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button