DailyNews

Chakswari, AJK; The PM of AJK Raja Farooq Haider Khan is the hero of construction and development,

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان تعمیر وترقی کے ہیرو اورکامیا ب ترین وزیر اعظم ہیں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبا ل نے کہاہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان تعمیر وترقی کے ہیرو اورکامیا ب ترین وزیر اعظم ہیں ان کے مثالی دورحکومت میں شاندار اقدامات اٹھائے گئے ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کوروناوائرس سے بچاؤ اوراوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لئے آزادکشمیر میں عملی اقدامات کیے ہیں محکمہ تعلیم صحت سمیت ہرشعبہ میں نافذ کی گئی نئی اصلاحات ہرلحاظ سے شانداراقدامات ہیں مسئلہ کشمیراورتحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم آزادکشمیر کی جرات مندانہ اور جاندارپالیسی کشمیریوں سے والہانہ محبت کااظہارہے انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی شاندارکارکردگی کی بنیاد پراورمیاں محمدنواز شریف میاں محمدشہبازشریف اورراجہ فاروق حیدر خان کی قابل فخرقیادت میں دوبارہ حکومت بنائیں گے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نمبردارچودھری محمداکرم حاجی محمدممتاز (ر) اے ای اوحاجی اخلاق احمددانش (ر) صدر معلم ٹھیکیدار حاجی محمدظاروف قائداساتذ ہ چکسواری چودھری مہربان علی نے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئرنائب صدر چودھری ظفرانور کے والدمحترم چودھری محمدانورسابق چئیرمین ضلع کونسل میرپور کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندار سیاسی سماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button