Kallar Syedan; Tribute to Mian Muhammad Nawaz Sharif, For making the country a nuclear power, at Youm e Takbir Day celebrations in Kallar Syedan
کلرسیداں میں یوم تکبیر کی تقریب میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے خالق میاں محمد نوازشریف کو خراج تحسین
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں یوم تکبیر کی تقریب میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے خالق میاں محمد نوازشریف کو خراج تحسین،جمعرات کو چوآروڈ پر مقامی کاروباری چوہدری نعیم بنارس کی دوکان پر یوم تکبیر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق کے علاوہ زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری شاہد اکبر گجر،شاہد جمیل عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کہا گیا کہ میاں نواز شریف عالمی دباو مسترد کر کے چاغی میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنایا جس نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس نوازشریف نے بجلی کے کارخانے لگا کر ملک کو تاریکیوں سے نجات دلائی جس نوازشریف نے موٹرویز کے ذریعے ملک کو ترقی دی ہم نے اس سے اقتدار چھینا اسے قید میں ڈال کر جھرلو الیکشن کروائے نتائج چوری کرکے عمران خان کو اقتدار میں لانے والے آج ملک کی معاشی اقتصادی بدحالی کے ذمہ دار ہیں پوری قوم کے لیئے عید کے موقع پر تفریحی مقامات بند کرکے وزیراعظم عمران خان کو نتھیاگلی عید منانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے عمران خان اپنے اسکوارڈ میں موجود سو سے زائد گاڑیوں کی وضاحت دیں کہ یہ پروٹوکول نہیں تو کیا ہے اس موقع پر میاں نوازشریف کی درازی عمر اور صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی گئی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف محسن ملت ہیں جنہوں نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی سالمیت کو محفوظ اور ناقابل تسخیر بنایا انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ جس نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کئے ملک کو تاریکیوں سے نجات دلائی ہم نے اسے آج ملزم بناکر ثابت کیا ہے کہ ملک کے لیئے خدمات سر انجام دینے والوں کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نوائے وقت کو دیئے گئے انٹرویو کی تفصیلات پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یہ کہنا کہ وہ سولہ برس سے غیراعلانیہ قیدی ہیں پوری ملت کے لیئے مقام فکر ہونا چاہیئے ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو پھانسی اور قیدی بنا کر دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ملک کو خالصتا ًجمہوری ملک بنانے کے لیئے قوم کو مزید سخت قربانیاں دینا ہوں گی۔
کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج آنا شروع
Fears over Corona virus results coming positive due to lockdown being eased
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج آنا شروع،کل پولیس ملازم کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تو آج ایک حساس ادارے کے ملازم کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو کلر سیداں کے گاؤں صاحب دھمیال میں رہنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار ظہیر کو کورونا کے باعث پہلے کلرسیداں پھر راولپنڈی منتقل کردیا گیا تو جمعرات کو گاؤں چوک پنڈوری کے قریب رہائش پذیر ایک حساس ادارے کے ملازم سلامت کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو ا گیا یہ پہلے سے ہی ایک ہسپتال میں داخل ہے اس کے گھر واقعہ چوکپنڈوری کو سیل کر دیا گیا جبکہ صاحب دھمیال کے ظہیر کے قریبی لوگوں کے بلڈ ٹیسٹ لیکر لیبارٹری روانہ کر دیئے گئے جب کہ سلامت کے قریبی رشتہ داروں کے بلڈ سیمپل آج لیئے جاہیں گے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق وائس چیئرمین یوسی فیصل کالونی عالمگیر خان درانی نے کہاہے کہ کورونا کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے مگر ضلعی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کالونی کی گیارہ گلیوں میں سے بارہ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں اور مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومتی ادارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کوئی آواز سننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور انتظامیہ کوئی عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے تماشائی بنی ہوئی ہے۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے رہائشی ساجد محمود نے اپنے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی
Sajid Mahmood of commits suicide
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ 50 سالہ شخص نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،متوفی کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے رہائشی ساجد محمود نے اپنے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور ایک یوم تک موت و حیات میں کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔صوبیدار محمد فیاض کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا اور نزاع کی حالت میں پولیس کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا کہ میرا ذہنی توازن درست نہیں اور اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں۔متوفی نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
بکریاں چوری کرنے کے الزام میں نامزد ملزم محمد حسین عرف حسن سکنہ سروہا کو تین ماہ بعد گرفتار کر لیا
Muhammad Hussain alias Hassan, a resident of Saroha, arrested three months later on charges of stealing goats
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ظفر محمود گورائیہ،اے ایس آئی بشیر حسین اورکانسٹیبل حسن محمود کیانی نے مشترکہ کارروائی کے دوران بکریاں چوری کرنے کے الزام میں نامزد ملزم محمد حسین عرف حسن سکنہ سروہا کو تین ماہ بعد گرفتار کر لیا۔ بکریاں چوری کے مقدمے میں نامزد دیگرملزمان پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل جا چکے ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ چوری کے کیس میں محمد حسین نامی شخص بھی ملوث تھا۔