Kallar Syedan; Retired DSP Malik Mohammad Arshad passed away due to coronavirus in village Sahib Dhamiyal
کلرسیداں کے ریٹائرڈ ایس ایچ او ملک محمد اشرف کے فرزند ریٹائرڈ ڈی ایس پی ملک محمد ارشد کورونا سے جاں بحق
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے ریٹائرڈ ایس ایچ او ملک محمد اشرف کے فرزند ریٹائرڈ ڈی ایس پی ملک محمد ارشد کورونا سے جاں بحق،کلر سیداں کے گاؤں صاحب دھمیال سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار سپاہی ظہیر بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی ملک ارشد ریٹائرڈ ایس ایس ایچ او کلرسیداں ملک محمد اشرف کے فرزند تھے یہ ان کی کئی دھاہیوں قبل کلرسیداں تعنیاتی کے دوران گورنمنٹ کالج کلرسیداں کے طالبعلم بھی رہے تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ پنجاب پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے اور طویل عرصے تک گوجرخان بھی تعنیات رہے کچھ وقت کے لیئے بطور ڈی ایس پی یہ کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں بھی تعنیات رہے چند برس قبل ہی یہ مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوئے تھے اورآج کل فضائیہ کالونی میں رہائش پذیر تھے چند ایام قبل انہیں کورونا کے باعث پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کیا گیا تھا جہاں یہ بدھ کی سہ پہر دم توڑ گئے۔ادہر اسلام آباد پولیس کے 53سالہ سپاہی محمد ظہیر بھی کورونا کا شکار ہو گئے یہ بری امام کے علاقے میں ناکہ پر تعنیات تھے عید پر گھر آئے ہوئے تھے جہاں انہیں شدید بخار اور طبیعت میں خرابی کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے رابطہ پر بتایا کہ چوہدری ظہیر کا ذہنی توازن بھی درست نہیں،کرونا وائرس سے متعلقہ علامات ظاہر ہونے پر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اس کی رپورٹس مثبت آ ئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مریض کے دیگر اہل خانہ کے خون کے نمونے آج بروز جمعرات حاصل کئے جائیں گے اور گھر بھی سیل کر دیا جائے گا۔
روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کی مخبر کی اطلاع پر قمار بازی کیخلاف کارروائی، تاش کے پتوں پر قماربازی کرنے والے 07 ملزمان کو دھر لیا گیا
Seven arrested by Rawat police for gambling offences
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کی مخبر کی اطلاع پر قمار بازی کیخلاف کارروائی، تاش کے پتوں پر قماربازی کرنے والے 07 ملزمان کو دھر لیا گیا اور جوئے پر لگی رقم 19 ہزار سات سو روپے، موبائل فونز مالیتی چالیس ہزار روپے اور تاش کے 52 پتے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ روات کے علاقہ ڈھوک بنگیال میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور جواء کھیلنے میں مصروف ملزمان سرفراز عزیزساکن ددھار مرزا،صغیر محمود،نصیر محمود،محمد مسکین،محمد اشفاق ساکنان تریالہ بگیال،ناصر محمود ساکن گھکھڑ سنال اور خضر محمود ساکن لوہدرہ کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 19 ہزار سات سو روپے،موبائل فونز مالیتی چالیس ہزار اور تاش کے پتے قبضہ میں لے لئے۔
کلر سیداں کے نواحی گاؤں چوکپنڈوری سے دوشیزہ اغوا،داماد نے پہلے میری بڑی بیٹی کو طلاق دی اور اب چھوٹی کو لے گیا باپ کی درخواست پر مقدمہ د رج۔
Police case registered over man divorcing his wife and getting married to younger sister
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نواحی گاؤں چوکپنڈوری سے دوشیزہ اغوا،داماد نے پہلے میری بڑی بیٹی کو طلاق دی اور اب چھوٹی کو لے گیا باپ کی درخواست پر مقدمہ د رج۔ ٹیالہ چوکپنڈوری کے ایک شخص نے کلر سیداں پولیس کو بتا یا کہ 25مئی کی صبح 4 بجے کے قریب میری بیٹی گھر سے غائب ہو گئی۔ہمیں شبہ ہے کہ میری بیٹی کو محمد سجاد ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے۔محمد سجادمیرا بھتیجا ہے جس نے میری بڑی بیٹی نازیہ سے 18 سال قبل شادی کی تھی جو کہ عرصہ سات ماہ سے میرے گھر پر ہے۔محمد سجاد نے میری بیٹی نازیہ بشیر کو زبانی طور پر طلاق دی ہوئی ہے اور اب ورغلا پھسلا کر میری چھوٹی بیٹی کو لے گیا ہے۔کلر سیداں پولیس نے محمد سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
جمیل احمد ہاشمی کو 37سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد
Congratulations to Jamil Ahmed Hashmi on his retirement after completing 37 years of service
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق چیئر مین یوسیز محمد زبیر کیانی، راجہ فیصل منور،راجہ صفدر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،سید راحت علی شاہ، چوہدری صداقت حسین، چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار محمد بشارت کے علاوہ بلدیہ کلر سیداں کے سابق چیئر مین شیخ عبدالقدوس،وائس چیئر مین چوہدری محمد ضیارب منہاس،سابق ارکان شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، محمد حنیف، راجہ طارق محمود، راجہ پرویز اختر منہاس، چوہدری مشتاق حسین کے علاوہ قمر ایاز،نمبردار اسد عزیز، حاجی طارق تاج، چوہدری نعیم بنارس، راجہ ارشد جنجوعہ،شیخ خورشید احمد،شیخ سلیمان شمسی، مسعود احمد بھٹی، صغیر احمد بھولا، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، سردار صلاح الدین احمد، سردار محمد آصف،ماسٹر محمد ظہیر، جاویدا قبال،اکرام الحق قریشی، احسان الحق قریشی، محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے اے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس جمیل احمد ہاشمی کو 37سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمیل احمد ہاشمی نے پیشہ وارانہ مہارت سے کام کیا اپنی اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ان کی خدمات کو لوگ تا دیر یاد رکھیں گے۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں غریب کسانوں کے متعدد مویشی جاں بحق ہو گئے
An epidemic broke out in the vicinity of Kallar Syedan, killing several cattle
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں غریب کسانوں کے متعدد مویشی جاں بحق ہو گئے ہیں۔یونین کونسل کنوہا کے علاقہ سہوٹ بدہال میں قربان حسین سمیت متعدد کسانوں کے مویشی گل گھوٹوں اور چڑنگ کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔کسانوں کے مطابق متعدد بار محکمہ حیوانات کلر سیداں میں رابطہ کرنے کے باوجود عملے نے جانوروں کو وبائی امراض سے بچانے میں سنجیدگی نہیں دیکھائی اور یہی جواب ملتا کہ ہمارے پاس ادویات موجود نہیں۔اگر جانوروں کو بروقت ویکسین کر دی جاتی تو انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا جاتا۔