Kallar Syedan; Kite flying reached its peak during Eid days, kite flying ban was ignored
کلرسیداں شہر اور گردونواح میں عید کے دنوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی،آسمان رنگ برنگے پتنگوں سے سج گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلرسیداں شہر اور گردونواح میں عید کے دنوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی،آسمان رنگ برنگے پتنگوں سے سج گیا،مقامی صحافی اور کالم نگار صبور ملک کا گلہ دھاتی ڈور کے کٹنے سے بال بال بچ گیا،تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں کلرسیداں شہر اور گردنواح میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی،ایک جانب آسمان پر رنگ برنگے پتنگوں کی بہار دکھائی دی تو دوسری طرف لڑکے کٹی ہوئی پتنگ لوٹنے کے لئے گلیوں،بازاروں،گھروں کی چھتوں اور حتی کہ قبرستان میں بھی دوڑتے نظر آئے،جس کی وجہ سے عید کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر دُعا کے لئے جانے والے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا،علاوہ ازیں مقامی صحافی اور کالم نگار صبورملک عید کے دوسرے روز شام کوبازار سے موٹرسائیکل پر گھر اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ گوجر خان روڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی دھاتی ڈور میں اُلجھ گئے،موٹر سائیکل کی رفتار کم ہونے اورڈور کا موٹر سائیکل کے میڑ میں اُلجھ جانے سے اُنھوں نے ڈور کو اپنے ہاتھوں میں پکڑ لیا،جس سے ایک جاں لیوا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا،بعد ازاں ڈور کو سڑک کے دونوں اطرا ف سے ہٹا دیا گیا،تاکہ کسی دوسرے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کوئی حادثہ نہ پیش آجائے۔
عید کی تیاریوں کے لیئے لاک ڈاون میں دی گئی نرمی سے ہزاروں افراد نے پوری قوت سے تمام تر حکومتی پابندیوں اور تدابیر کو پاؤں تلے روند ڈالا
With the easing of the lockdown in preparation during Eid, thousands of people have trampled on all government sanctions and measures with all their might.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عید کی تیاریوں کے لیئے لاک ڈاون میں دی گئی نرمی سے ہزاروں افراد نے پوری قوت سے تمام تر حکومتی پابندیوں اور تدابیر کو پاؤں تلے روند ڈالا،بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی لوگوں نے سماجی فاصلے کا خیال رکھا نہ ہی فیس ماسک پہننا ضروری سمجھا ایک ایک موٹر سائیکل پر تین تین لوگ سوار تھے عید پر خوب گلے ملے دوسری جانب کلر سیداں کی اے سی کوسٹر سروس کی بحالی ممکن نہ ہوسکی کلر سے سواں اور پیر ودھائی کے درمیان چلنے والی مسافر ویگنوں نے تمام پابندیوں کو مسترد کر دیا معمول کے مطابق مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرایا تمام نشستوں پر مسافر بٹھائے گئے چھتوں اور سیڑھیوں پر بھی مسافر لٹکے ہوئے دیکھے گئے کسی جگہ پر ہینڈ واش کا بندوبست تھا نہ سینیٹائزر کا وجود تھا گویا عوام کا ہجوم کورونا کو مارنے گھروں سے نکل پڑا۔
کلرسیداں میں عید کے موقع پر ہر ایک نے دوسرے کو جی بھر کے لوٹا عید کے موقع پر مرغ کے نرخ آسمان تک جا پہنچے
Everyone outdid each other and sold goods expensive during eid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں عید کے موقع پر ہر ایک نے دوسرے کو جی بھر کے لوٹا عید کے موقع پر مرغ کے نرخ آسمان تک جا پہنچے مرغ فروشوں نے خوب عید سمیٹی درزیوں نے کپڑروں کے من مانے نرخوں کے ساتھ دو دو سو روپے کی عیدی وصول کی باربر حضرات نے شیو اور بال کاٹنے کے بعد معاوضے کے ساتھ ساتھ عیدی وصول کی ٹرانسپورٹروں نے حکومتی ہدایات کے مطابق کرائے کم تو نہ کیئے البتہ مزید عیدی وصول کرتے نظر آئے۔جوتے پالش کرنے والوں نے بھی گاہکوں سے عیدی وصول کی موبائل لوڈ کرنے والے بھی عیدی وصول کرتے نظر آئے دھی،ٹماٹر،مرچوں کے نرخوں میں بھی عید کے موقع پر اضافہ دیکھنے میں آیا بھکاریوں نے بھی ایک دو روپے وصول کرنے سے یہ کہ کر انکار کر دیا کہ عیدی لیں گے گویا ہر ایک نے دوسرے سے زبردستی عیدی وصول کی۔
پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے باوجود زبردست فائرنگ کر کے عید کا استقبال کیا
Despite the PIA plane crash, Minority still welcomed Eid with heavy firing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے لوگوں نے چاند رات کو کورونا سے پیدہ شدہ صورتحال اور پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے باوجود زبردست فائرنگ کر کے عید کا استقبال کیا رات کو تاخیر سے چاند نظر آنے کے اعلان کے ساتھ ہی لوگوں نے فرط جذبات میں آکر خوب ہلا گھلہ کیا جس کے پاس جو اسلحہ تھا وہ اس کولے کر گھر سے باہر گلی اور چھت پر چڑھ گیا جی بھر کے ہوائی فائرنگ کر کے عید کا استقبال کیا اور فائرنگ کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
کلرسیداں شہر اور تمام مساجد کی خصوصی صفائی
Special cleaning of Kallar Syedan city and all the masjid’s by waste management company
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈی جی اویس منظور تارڑ کی ہدایت پر اور ایریا افیسر ماجد ستی کی نگرانی میں کلرسیداں شہر اور تمام مساجد کی خصوصی صفائی کے بعد تمام راستوں اور بازاروں میں چونا ڈالا اور کئی مقامات پر اسپرے بھی کیا تاکہ نماز عید ادا کرنے والوں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔