Kallar Syedan; Jamil Ahmed Hashmi, a well-known police officer from village Pind Bainso, retires after completing 37 years of service.
کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے معروف پولیس آفیسر جمیل احمد ہاشمی 37سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے معروف پولیس آفیسر جمیل احمد ہاشمی 37سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے،آئی جی موٹرویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اور دیگر نے انہیں پرتپاک طریقے سے الوداع کیا۔جمیل احمد ہاشمی کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں پنڈ بینسو سے ہے اوریہ 1983 میں بطور اے ایس آئی اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہوئے تھے انہوں نے پینتیس برس تک اسلام آباد پولیس میں مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دیئے۔دو برس قبل ان کا تبادلہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں کر دیا گیا جہاں وہ اسسٹنٹ آئی جی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔انہوں نے دو بار اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل ٹاسک فورس میں بوسنیا ہرزیگووینا میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کر کے میڈل بھی حاصل کیئے۔انہیں چند ایام قبل مدت ملازمت پوری ہونے پر انتہائی پرتپاک طریقے سے رخصت کیا گیا آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور ان کے دیگر ساتھیوں نے انہیں نیک تمناؤں اور پھولوں کے ساتھ خدا حافظ کہا۔
Kallar Syedan; Jamil Ahmed Hashmi, a well-known police officer from village Pind Bainso, retires after completing 37 years of service.H e was given a farewell reception as his contribution to Police were praised.
تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، ٹاپ ٹین اشتہاری مجرمان کی فہرست میں شامل اشتہاری جرم گرفتار
Rawat police arrested a notorious criminal on the list of top ten notorious criminals
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، ٹاپ ٹین اشتہاری مجرمان کی فہرست میں شامل اشتہاری جرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوصدر سرکل کی زیر نگرانی، ایس ایچ او روات اور دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم توقیر عرف ڈوڈھ کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم توقیر عرف ڈوڈھ راولپنڈی ٹاپ ٹین اشتہاریوں کی فہرست میں شامل تھا، مجرم اشتہاری توقیر عرف ڈوڈھ پولیس کو سال 2009 سے قتل، اغواء، زنا و دیگر نصف درجن سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا، مجرم اشتہاری جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ روابط کی وجہ سے علاقہ میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا، مجرم اشتہاری سے دوران کاروائی اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے ٹاپ ٹین اشتہاری مجرم کی گرفتار ی پر ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
روات پولیس کی کاروائی، جواء کھیلنے والے 06 ملزمان گرفتار
Rawat police operation, 06 accused arrested for gambling
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات پولیس کی کاروائی، جواء کھیلنے والے 06 ملزمان گرفتار، جواء پر لگی رقم22ہزار 570روپے،09 موبائل فون اور دیگر آلات قمار بازی برآمد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطا بق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 06ملزمان ذکا علی، امداد خان، محمد وجائت، محمد علی، منیب محمود، اور اویس عباس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 22ہزاد570روپے، 09عدد موبائل فون اور دیگر آلا ت قمار بازی برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور روات پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی معاشرے میں ایسا جرم ہے جس سے دیگر جرائم اوربرائیاں جنم لیتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زوالقدر شہزاد کو گرفتار کر کے 09کلو چرس برآمد کر لی
SHO Rawat along with his team arrested drug dealer Zawal Qadir Shehzad and recovered 09 kg of hashish.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زوالقدر شہزاد کو گرفتار کر کے 09کلو چرس برآمد کر لی،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو 710گرام چرس برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر، ایس پی راول، روات اور پیرودہائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے میں ایسا گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے جس کا قلع قمع کر نا ضروری ہے،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے
مقبوضہ و ملکیتی زمین پر مکان تعمیر کرنے سے منع کرنے پر دو افراد نے بیوہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دہئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
Police case registered over land dispute in Dhok Warriach, Chak Mirza
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مقبوضہ و ملکیتی زمین پر مکان تعمیر کرنے سے منع کرنے پر دو افراد نے بیوہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دہئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃسلیم اختر بیوہ محمد عجائب سکنہ چک مرزا ڈھوک وڑائچ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے جو کہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے اور میں اپنے گاؤں میں اپنے ملکیتی گھر میں اکیلی رہتی ہوں۔میری ملکیتی زمین رقبہ تعدادی پانچ کنال 8 مرلے موضع چک مرزا میں موجود ہے جس میں ہمارے ملکیتی مکان بھی بنے ہوئے ہیں۔مسمی ایوب اور مسمی ظفیر باہم صلاح مشورہ ہو کر میری ملکیتی و مقبوضہ اراضی میں مکان تعمیر کر رہے تھے جس پر میں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔گزشتہ روز بوقت قریب ساڑھے 9 بجے،مسمی ایوب اور ظفیر میرے گھر میں داخل ہو ئے اور دونوں نے انتہائی گندی اور غلیظ قسم کی گالیاں دیں۔ایوب نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ دہئے۔جب میں نے شور شرابہ کیا تو ظفیر نے بندوق میری گردن پر تان لی اور دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر شور کیا تو گولی مار دونگا۔
درانتی کے وار سے ایک شخص کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
Man attacked in village Tarail, Police case registered
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔درانتی کے وار سے ایک شخص کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔امجد تبریز سکنہ تریل نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت ڈیڑھ بجے دن، میں نماز ظہر پڑھنے کیلئے مسجد میں جا رہا تھا کہ میں نے راستہ میں دیکھا کہ ایک چھوٹا بچہ میری بکریوں کو پتھر مار رہا ہے۔میں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو اتنے میں اس کا والد مسمی محمد ندیم المعروف بٹ جس کے ہاتھ میں درانتی تھی موقع پر آ گیا اور آتے ہی درانتی میرے سر پر ماردی جس میں زخمی ہو گیا اور خون بہنا شرو ع ہو گیا۔میرے شور شرابہ کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
شادی شدہ عورت مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی
Police case registered after a women is missing in Morra Bani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔26 سالہ شادی شدہ عورت مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی۔پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔خرم یاسین سکنہ موہڑہ بنی نے پولیس کو بیان دیا کہ 26 سالہ (ع)کی دو برس قبل شادی ہوئی تھی جو گزشتہ روز شام سات بجے کے قریب گھر سے اچانک غائب ہو گئی۔اپنے طور پر تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔نامعلوم ملزمان نے میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔
بروالہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ کلرسیداں کے گاؤں جنڈ نجار میں ادا کی گئی
Funeral prayers of three youths who drowned in Barwala Dam were offered together at Jand Najjar village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔گزشتہ روز بروالہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ کلرسیداں کے گاؤں جنڈ نجار میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،ہمایوں کیانی،راجہ اشفاق جنجوعہ،وحید بھٹی،قاضی عماد یاسر،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری محمد طارق،حاجی اظہر حسین آزاد،حاجی زاہد اقبال اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔