Kallar Syedan; According to the district administration of Rawalpindi, 372 confirmed with coronavirus, While75 have died so far in eight Tehsils of Distt Rawalpindi.
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ضلع کی 8 تحصیلوں سے 372افراد کو کورونا کے باعث راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاتھا جن میں سے اب تک 75جاں بحق
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ضلع کی 8 تحصیلوں سے 372افراد کو کورونا کے باعث راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاتھا جن میں سے اب تک 75جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 410 افراد صحتیاب ہوئے اور 905 افراد کو گھروں میں قائم قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ راول ٹاون سے 156،پوٹھوار ٹاون سے 65اور کینٹ سے 106 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔گوجر خان سے 6،ٹیکسلا سے 28،کہوٹہ سے 7افراد،مری سے 4 کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔راول ٹاون سے 180،پوٹھوار سے 86اور کینٹ سے 48 گوجرخان سے 53،ٹیکسلا سے 21 اور مری سے 9 افرادکہوٹہ سے9،کلر سیداں سے 4 اور مری سے 9افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے مجموعی طور پر 905 افراد قرنطینہ سینٹر منتقل جبکہ 410 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
Kallar Syedan; According to the district administration of Rawalpindi, 372 people from 8 tehsils of Rawalpindi district were shifted to hospitals in Rawalpindi due to corona, out of which 75 have died so far.
شادی شدہ عورت مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی۔پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
Married women from Morra Banni missing, Police case registered
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔26 سالہ شادی شدہ عورت مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی۔پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔خرم یاسین سکنہ موہڑہ بنی نے پولیس کو بیان دیا کہ 26 سالہ (ع)کی دو برس قبل شادی ہوئی تھی جو گزشتہ روز شام سات بجے کے قریب گھر سے اچانک غائب ہو گئی۔اپنے طور پر تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔نامعلوم ملزمان نے میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن کی تقسیم
Minhaj welfare foundation delivers food to 170 families in third phase
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے تیسرے مرحلے میں 170 افراد میں عید پیکج کی تقسیم مکمل کر لی گئی،کرونا وائرس سے پیدہ شدہ صورتحال اور لاک ڈاون سے عید تک مجموعی طور پر کلرسیداں میں 470گھرانوں میں راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ نقدی بھی مہیا کی گئی اس سارے عمل کی نگرانی حافظ آصف محمود،مناظرحسین ملک،سیدقاسم شاہ بخاری،محمداکرم قادری اور اکرام اختر چوہان نے کی اور مستحقین تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
کلر سیداں کاتاجر ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گیا
Businessman Khalil Butt of Kanoha robbed and stabbed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں کاتاجر ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے چاقو مار کر زخمی کر دیا۔یونین کونسل کنوہا کا خلیل بٹ نامی تاجر جو کہ سیمنٹ ڈیلر بھی ہے اپنے ڈرائیور اور کلینر کے ہمراہ ڈمپر سے سیمنٹ لوڈ کر کے حسن آباد سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ڈمپر کو روک لیا اور ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت پر اسے چاقو مار کر زخمی کر دیا۔
منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد
Drugs found in possession of M Khurram of Jabber
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محمد خرم سکنہ جبر بھاری مقدار میں چرس لئے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1350 گرام چرس اور 2100 روپے کی نقدی برآمد کر لی۔
چوکپنڈوری میں واقع بیکری میں آتش زدگی کے باعث بیکری میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا
Al Madina Bakery burned down in a fire during the night in Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں واقع بیکری میں آتش زدگی کے باعث بیکری میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔نقصان کا اندازہ سات لاکھ سے زائد بتایا جاتا ہے۔المدینہ بیکری کے مالک حاجی محمد رمضان نے بتایا کہ رات دس بجے کے قریب بیکری بند کر کے گھر گئے اور سوا گیارہ بجے کے قریب اطلاع ملی کہ بیکری سے دھواں نکل رہا ہے اور جب موقع پر پہنچا تو آگ کے شعلوں نے پوری بیکری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جس پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔بیکری کے مالک کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود تین عدد ڈیپ فریزر،اس میں پڑی آئس کریم اور قلفیاں،دیگر اشیاء،پنکھے اور بجلی کی وائرنگ مکمل طور پر جل گئیں۔
منظور احمد قریشی کی اہلیہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں میرا میں ادا کی گئی
wife of Manzoor Ahmed Qureshi passed away in village Maira
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔منظور احمد قریشی کی اہلیہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں میرا میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کے پروٹوکول آفیسر عابد ہاشمی،علامہ محمد اقبال قریشی،نثار قریشی،ساجد ہاشمی،قاضی محمد منیر،جنیب ہاشمی،قاضی زاہد نعیم،عبدالباسط قریشی،مظہرالسلام ہاشمی،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،محمد احسن بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
ضلع کونسل راولپنڈی کے سینئر ویکسینئٹر ڈاکٹر ضمیر موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ گزشتہ ماہ کھڈ بنائل روڈ پر سفر کر رہے تھے
Dr Zameer killed in a motorbike accident on Khadd Banhal road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ضلع کونسل راولپنڈی کے سینئر ویکسینئٹر ڈاکٹر ضمیر موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ گزشتہ ماہ کھڈ بنائل روڈ پر سفر کر رہے تھے کہ موٹرسائیکل بریک فیل ہونے پر کھائی میں گرنے سے یہ زخمی ہو گئے تھے چوبیس ایام تک ہسپتال میں رہے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،قاضی سہیل افتخار،چوہدری عبدالقدوس،چوہدری ابرار گجر،چوہدری شعیب الطاف،چوہری محمد شبیر،اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔