Kallar Syedan; Three youths from Mohra Najjar drown to death while swimming at Bharwala Dam
کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ نجار کے تین نوجوان بھروالہ ڈیم میں نہاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ نجار کے تین نوجوان بھروالہ ڈیم میں نہاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے تینوں کی عمریں بیس سے بائیس سال کے درمیان تھیں تفصیلات کے مطابق بشندوٹ کے نواحی گاؤں موہڑہ نجار کے متعدد نوجوان جمعہ کی شام کو نہانے کے لیئے مجوزہ ددہوچھہ ڈیم(بھروالہ) میں نہانے کے لیئے گئے جہاں تین نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں تجارب علی،حمزہ ولد رضوان اور احسن ولد محمد فیاض مرحوم شامل ہیں بچوں کی نعشیں گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا گھر والوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان روزے سے تھے اور انہوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کے لیئے ڈیم میں نہانے کا پروگرام بنایا تھا ادہر سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سےدلی تعزیت کا اظہار کیا ہے
Breaking News; Kallar Syedan; Three youths from Mohra Najjar have sadly drowned while swimming at Bharwala Dam. The three have been named as Tajarab Ali, Hamza and Hasan.