Kallar Syedan; Kohsar union of journalist formed from tehsil Muree, Kotli Sattian, Kahuta and Kallar Syedan
ضلع راولپنڈی کی چار تحصیلوں مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کے صحافیوں پر مشتمل کوہسار یونین جرنلسٹس کا قیام عمل لایا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ضلع راولپنڈی کی چار تحصیلوں مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کے صحافیوں پر مشتمل کوہسار یونین جرنلسٹس کا قیام عمل لایا گیا رسالت علی چشتی چیئرمین،اورنگزیب عباسی صدر،سید تاج حسین بخاری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔آصف محمود ستی سینیئر نائب صدر چنے گئے نائب صدور میں مری سے بابر مغل،کوٹلی ستیاں سے راجہ بابر ستی،کہوٹہ سے ملک محموداختر،کلرسیداں سے شیخ ثاقب شبیر ثانی شامل ہیں۔ظفر سعید ستی ایڈیشنل سیکرٹری ہوں گے جوائنٹ سیکرٹری میں ظاہر ستی کوٹلی ستیاں،مرزا عتیق الرحمان کلرسیداں،حافظ سجاد عباسی مری،شیخ خلیل الرحمان کہوٹہ،مری کے وامق اقبال فنانس سیکرٹری ہوں گے۔رابطہ سیکرٹری کے لیئے مری سے فیصل احمد ستی،کلرسیداں سے یاسر یاسین ملک،کوٹلی ستیاں سے رضاعباس ستی،عتیق عباسی مری اور کہوٹہ سے راجہ پرویزاقبال چنے گئے۔
Kallar Syedan; Kohsar Union of Journalists consisting of journalists from four tehsils of Rawalpindi District, Murree Kotli, Sattian Kahuta and Kallar Syedan has been formed. Rasalat Ali Chishti was appointed Chairman while Aurangzaib Abbassi was appointed President.
بکریاں اور گندم چوری کر کے فروخت کرنے پر چچا نے نے بھتیجے کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا
M Safeer of Dhok Bakhral registers police case against his nephew for stealing his goat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بکریاں اور گندم چوری کر کے فروخت کرنے پر چچا نے نے بھتیجے کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔محمد سفیر سکنہ ڈھوک بھکڑال نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا بھتیجے علی ضمیر کو چوری کی عادت پڑ گئی ہے اس نے گزشتہ شام میری بکری چوری کر لی جبکہ اس سے قبل ایک عدد بکرا بھی چوری کر لیا تھا۔اس سے قبل بھی وہ اپنی والدہ کے زیورات اور گندم وغیرہ بھی چوری کر کے بیچ چکا ہے۔گزشتہ شام جب میں اس کے گھر شکایت کرنے گیا تو تھوڑی دیر بعد دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہو گیا اور برچھی لے کر حملہ اور ہو گیا اور میں نے بڑی مشکل سے جان بچائی،میں بلڈ پریشر کا مریض ہوں اور مجھے اس سے جان کا خطرہ ہے۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔