DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Four men arrested by Kahuta police for murdering two people at Shah Bagh petrol station

پولیس تھانہ کہوٹہ کی پٹرول پمپ ڈکیت گینگ کے خلاف شاندار کاروائی دوران ڈکیتی کلرسیداں /شاہ باغ سی این جی پہ دو افراد کو قتل کرنیوالے چار ملزمان گرفتار اسلحہ و مال مسروقہ برآمد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او حافظ آصف کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کی پٹرول پمپ ڈکیت گینگ کے خلاف شاندار کاروائی دوران ڈکیتی کلرسیداں /شاہ باغ سی این جی پہ دو افراد کو قتل کرنیوالے چار ملزمان گرفتار اسلحہ و مال مسروقہ برآمدتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے ڈکیتی کی وارداتوں پہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ نومی ڈکیت گینگ کے چار ملزمان دھر لیے کہوٹہ پولیس کو دی گئی درخواست میں شہری وقاص نے موقف اپنایا کہ وہ اپنے پٹرول پمپ پی ایس او ترکھیاں پہ موجود تھا کہ رات سوا تین بجے تین نقاب پوش مسلح ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پہ ہم سے 531986 روپے چھین کر فرار ہو گے درخواست پہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے چار ملزمان جن میں عبدالوہاب سکنہ گرمالہ، نعمان فاروق عرف نومی سکنہ سنگوٹ ستیاں اور حماد علی ولد چن محبوب سکنہ درکالہ محسن علی سکنہ درکالہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف پٹرول پمپ ڈکیتیوں کے علاوہ تھانہ کلر کے علاقہ شاہ باغ میں سی این جی پمپ پہ ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے ملزمان سے ڈکیتیوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹرسائیکل اور بھاری رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.ایس ایچ او مرزا محمد آصف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Kahuta; Four men have been arrested by Kahuta police for murdering two people at Shah Bagh petrol station, Th men arrested are identified as Abdul Wahab of Garmala, Noman Farooq of Sanghot Sattian, Hamad Ali and Mohsin Ali both of Darkala.

عید کی خوشیوں میں بے سہارا، غریب و نادار افراد کو شامل کرنا حقیقی خوشی ہے

It is a real joy to include the helpless, the poor and the needy in the joys of Eid

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں بے سہارا، غریب و نادار افراد کو شامل کرنا حقیقی خوشی ہے ماہ رمضان میں جس طرع غربا کا خیال رکھا اسی طرع عید پر بھی غربا،مساکین، یتیم اور بیوائیوں کا خیال رکھا جائے۔ عید کی آمد آمد ہے عید خوشیوں میں غربا کو بھی شریک کریں۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتاہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں۔موجودہ حالات کے پیشے نظر اپنے ارد گرد نظر رکھنے چاہے اور اگر کوئی مشکوک شے دیکھے تو انتظامہ کو اطلاع کر ئیں۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رحمتوں پر بر کتوں کے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی گزرنے کو ہے اس کے بعد عید الفطر کا دن ہو گا۔عید الفطر کا یہ مبارک دن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتا ہے دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں۔

میری سیاسی زندگی حلقے کی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی ماند ہے,سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان

My political life is like an open book in front of the people of the constituency, former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری سیاسی زندگی حلقے کی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی ماند ہے جو کام بھی کیا حلقے کی کے فلاح و بہود کے لیے۔ناں اپنی عوام کے ساتھ کبھی منافقت کی ناں اپنی جماعت کے ساتھ ہمیشہ حق بات کی اور ڈنکے کی چوٹ پر کئی اپنے دور اقتدار 2008میں اپوزیشن میں رہ کر بھی 90کروڑ روپے کے تاریخی ترقیاتی کام کر ائے جن کے بارے میں آج ایک ایک گلی ایک ایک سڑ ک کی مکمل تفصیل رکھتا ہوں اور بتا بھی سکتا ہوں۔زندگی میں عوام کی خدمت کادوبارہ موقع ملا تو اسی طر ع بلا تفریق اپنی عوام اور علاقے کی خدمت کروں گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد معروف سیاسی شخصیت راجہ فیاض جنجوعہ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد فیاض کے بڑھے بھائی راجہ حمید جنجوعہ گذشتہ دنوں وفات گئے تھے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے ان کی رہائش گاہ جا کر راجہ فیاض جنجوعہ سے ان کے بڑھے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اورمر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button