Kallar Syedan; One youth killed and another injured when a dumper motorcycle hit them near Rawat
روات کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی،جبکہ خاتون نے بھی زہر کھاکر خود کشی کر لی مسلح ملزمان نے ممیام جاتے مسافروں سے نقدی اور موبائل چھین لیئے مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کردیا پہلا حادثہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جب ایک تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے نوجوان بلال جاں بحق ہوگیا اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا ہلاک ہونے والے بلال کو گاؤں جھمٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادہر توقیر شہزاد نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ اپنے کیری ڈبے پر نارہ سے کلر سیداں کے گاؤں ممیام جارہاتھا کہ راستہ میں ماکھی چوآ کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے پتھر رکھ کرسڑک بند کر رکھی تھی ملزمان نے اسلحے کے زور پر ان سے بارہ ہزار روپے کی نقدی تین موبائل چھین لیئے ملزمان نے مزاحمت کرنے پر ایک شخص کوزخمی بھی کر دیا جبکہ روات کے قریب ایک خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
Kallar Syedan; One youth was killed and another was injured when a dumper motorcycle hit them near Rawat, The youngster that was killed is named as Bilal of village Jamot.
دوشیزہ کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئ
The abduction of the young lady became a drop scene. No one kidnapped me, I left voluntarily
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔17 سالہ دوشیزہ کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی اور بغیر کسی دباؤ کے اپنے من پسند نوجوان سے شادی رچا لی۔میرے والد کی جانب سے درج اغواء کے مقدمے میں کوئی حقیقت نہیں، مغویہ نے عدالت میں نکاح نامہ پیش کر کے معزز جج کے سامنے اپنا بیان قلم بند کروا یا کہ میں عاقل بالغ ہوں، اپنا اچھا بری سمجھتی ہوں۔ میں ایک پڑھی لکھی اوروالدین کی سب سے بڑی اولاد ہوں۔میرے والدین میرے منع کرنے کے باوجود میری شادی میری مرضی کیخلاف کرنا چاہتے تھے جس کے بعد میرے پاس کوئی اور راستہ نہ بچا تھا،لہذا میں نے سوچ بچار کے بعد اپنے والدین کا گھر چھوڑ کر سید صدام حسین نامی نوجوان سے شادی کر لی۔مغویہ نے مزید تحریر کیا کہ جب میں نے شادی کے متعلق اپنے والدین کو بتایا تو انہوں نے میرے خاوند سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور 03 مئی کی شب وہ میرے گھر آئے جنہیں میں نے بتایا کہ میں اپنی خوشی سے اپنے شوہر کیساتھ رہنا چاہتی ہوں لیکن میرے والدین میری مرضی کیخلاف مجھے زبردستی واپس لے جانے کی کوشش کرنے لگے اور میرے انکار پر مجھے اور میرے خاوند سید صدام حسین کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کروانے سمیت جانی نقصان پہنچانے جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔یاد رہے کہ منیرحسین سکنہ نوتھیہ نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ 28 اپریل گیارہ بجے کے قریب اس کی 17 سالہ بیٹی مسماہ (اف)اچانک گھر سے غائب ہو گئی جس پر مغویہ کے والد نے مسمیان شمس سکنہ جبر،مسماہ (ص)،مسماۃ (ف)،صدام حسین،اظہر محمود،ثقلین الحسن،عدنان و دیگر کیخلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔
عید کی خوشیوں میں نادار اور غریب افراد کو شامل کرنا عید جی حقیقی خوشیوں کے حصول کا بہترین موقع ہے
Involving the poor and needy in the joys of Eid is the best opportunity to achieve true happiness, Ch Navid Amin
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عید کی خوشیوں میں نادار اور غریب افراد کو شامل کرنا عید جی حقیقی خوشیوں کے حصول کا بہترین موقع ہے ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے صدر چوہدری نوید امین نے مستحقین میں عیدی کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ حاجی رحمت،چوہدری نویداکرام اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، چوہدری نوید امین نے کہا کہ معاشرے کے کمزور لوگوں کو خوشیوں میں شریک کر کے ہی معاشرہ بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے ملکی ترقی اور خوشحالی میں ان افراد کا کردار بہت نمایاں ہیں مگر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری کے بعد کورونا سے پیدہ شدہ صورتحال نے ہمارے مسائل میں سنگین اضافہ کیا ہے جو لوگ کل تک اپنے گھروں کے چولھے خود جلاتے تھے وہ کئی ماہ سے گھروں سے باہر نہ نکل سکے تو ایسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے دیگر افراد آگے آئیں اور کمزور لوگوں کا سہارا بن کر اس آزمائش کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیں انہوں نے درجنوں خواتین و حضرات میں نقد عیدی بھی تقسیم کی۔
پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف کو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد کر دیا گیا
Hafiz Sohail Ashraf has been nominated as President of PTI Welfare Wing, District Rawalpindi.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف کو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد کر دیا گیا،ونگ کے شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک شعیب اعوان نے حافظ سہیل اشرف ملک کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ادہر پارٹی کے چوآخالصہ سے رہنما تنویر قریشی اور سعودی عرب کے رہنما ولید وڑائچ نے اس نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سہیل اشرف پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی نامزدگی سے پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
The government lacks the ability to make better decisions in emergencies
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت اورمسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور ہمیشہ اس حلقہ کے لوگوں نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،عام انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دیکھائے گئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہو سکا جس سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے حکومت حواس باختہ ہے جس کا ثبوت وزرا کے ایک دوسرے کے مخالف بیان ہیں۔حکمران صرف مسلم لیگ (ن) کیخلاف بیان بازی اور نت نئے مقدمات قائم کرنے میں دلچسپی سے توجہ دے رہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔حکومت ہنگامی حالات میں بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود حکومت عوام تک اس کا ریلیف نہیں دے رہی۔
جما عت ا سلا می کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م گز شتہ ر و ز ا فطا ر ڈ نر کا ا ہتما م کیا گیا
Jammat e Islami holds iftari reception
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جما عت ا سلا می کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م گز شتہ ر و ز ا فطا ر ڈ نر کا ا ہتما م کیا گیا جس میں جما عت ا سلا می کلر سید اں ز و ن کے صد ر جا و ید ا قبا ل،ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن کے صد ر تو قیر ا عو ا ن،قا ر ی قا سم ا لحق،صد ر پر یس کلب جا و ید ا قبا ل،ر ا جہ محمد سعید،عبد ا لقیو م،عبد ا لو د و د،نقا ش جا و ید سمیت ا ہل علا قہ کے د یگر ا فر ا د بھی مو جو د تھے۔