Kallar Syedan; Iftari reception held for MPA Raja Sagheer Ahmed in Dhok Chamba Shareef, Morra Vaince
یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس ڈھوک چمبہ شریف میں راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر افطار کم ڈنر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔حلقہ پی پی 7 کے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ میں برادری ازم سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں۔غریب عوام کیلئے سستا ترین ایم پی اے ہوں کبھی غرور نہیں کیا، خدا کے علاوہ کسی کا کوئی ڈر یا خوف نہیں۔اگر کرونا وائرس نہ آتا تو جون تک ایک ارب بیس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروا چکا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس ڈھوک چمبہ شریف میں راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر افطار کم ڈنر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔راجہ محمد ثقلین،صوفی راجہ محمد شبیر،صوبیدار (ر) راجہ محمد اکرم،راجہ اظہر اقبال، شہزاد بٹ،راجہ بلال،راجہ ارسلان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گلیات کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے جبکہ کلر سیداں نالہ کانسی کی مرمت کیلئے چار کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں۔چوآ خالصہ اور کنوہا میں گرلز ہائی سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے بھی کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو باور کروا چکا ہوں کہ ہماری علاقہ جتنا خوبصورت ہے اتنا پسماندہ بھی ہے پسماندگی کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔گلیات کی تعمیر کیلئے فنڈز تقسیم کر چکا ہوں آئندہ فنڈز ملنے پر باوا چمبہ دربار لنک روڈ کی تعمیر کیلئے فندز مختص کر دہئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو اپنا پانچ سالہ مینڈیٹ پورا کرنے دیا گیا تو میرے حلقہ میں کسی جگہ سے کسی گلی کی تعمیر کا مطالبہ سامنے نہیں آئے گا۔
سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے نظریات پر نہیں اپنے ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کیلئے کام کرتے ہیں
Political loyalists work to advance their own interests, not ideologies change
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما شاہد جمیل عباسی نے کہا ہے کہ قرض لے کر موجود حکومت نے ہماری آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے۔سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے نظریات پر نہیں اپنے ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کیلئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کرپشن کا طعنہ دینے والے کرپشن کے مگر مچھ پی ٹی آئی کی چھتری تلے بیٹھے ہیں۔عمران خان اور ان کے حواریوں کو آٹا چینی میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن ختم کرنے کا دعوی سونامی کی نذر ہو گیا۔پی ٹی آئی کی حکومت اپنے ہی لوگوں کو نواز رہی ہے۔ حکومت نے مراد سعید کو شگوفے چھوڑنے کے کام پر لگایا ہوا ہے۔حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔میئر اسلام آباد کو غیر قانونی طریقے سے ہٹا کر حکومت نے غلط روایت ڈال دی ہے۔میئر کی معطلی ایک سازشی سوچ کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے دراصل اپنے مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اپنے لوگوں کو نواز رہی ہے۔عمران خان اور ان کے حواریوں کو آٹا چینی میں کی جانے والی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔
ہزاروں افراد نے کلرسیداں کے بازاروں پر یلغار کردی
Thousands descend for shopping after easement of lockdown
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں لاک ڈاون میں نرمی،ہزاروں افراد کی کلر سیداں کے بازاروں اور خریداری کے مراکز پر یلغار،پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہزاروں خواتین وحضرات نے فیس ماسک کو بھی اتار پھینکا،کلرسیداں سے راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح کاروباری مراکز کھلنے سے قبل ہی ارد گرد کے دیہات کے ہزاروں افراد نے کلرسیداں کے بازاروں پر یلغار کردی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی مین سڑک پنڈی چوآروڈ پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مرید چوک سے تھانہ روڈ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں سٹی ٹریفک وارڈنز نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا کپڑے جوتوں منیاری کریانہ سمیت ہر دوکان پر لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا تمام بازاروں میں پیدل چلنا دشوار ہوگیا یہاں تک کہ نیلم بازار میں منچلے نوجوانوں کی خرمستیاں روکنے کے لیئے پولیس کوبھی طلب کرنا پڑا۔ادہر کلرسیداں میں عید کے غیر معمولی رش پر قابو پانے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال نے عید تک کلرسیداں شہر کے وسط میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں رات دس بجے تک گاڑیوں کی فری پارکنگ کی جازت دے دی ہے جس پر منگل سے عملدرآمد کیاجائے گا۔ادہر ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کے ایس اوپیز کو مسترد کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے سے صاف انکار کر دیا کلر سیداں سے پیرودھائی اور سواں کیمپ سمیت کلر سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی ایسی کوسٹر سروس بھی بند رہی تاہم سرصوبہ،بیول،دوبیرن اور سکوٹ سے کچھ گاڑیاں کلرسیداں تک آتی جاتی رہیں جن میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری گئیں اور گاڑیوں میں اضافی مسافر سوار کیئے جاتے رہے