Kallar Syedan; Two unrecognizable bodies were recovered from Jhelum river at Dhuangali near Kallar Syedan
کلر سیداں کے قریب دانگلی کے مقام پر دریائے جہلم سے دو ناقابل شناخت نعشیں برآمد
Kallar Syedan – Two unrecognizable bodies were recovered from Jhelum river at Dhuangali near Kallar Syedan which were then buried in local graveyard.
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے قریب دانگلی کے مقام پر دریائے جہلم سے دو ناقابل شناخت نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ضابطہ کی کارروائی کے بعد مقامی قبرستان میں امانتا سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ 55 سالہ شخص کی نعش ملی ہے جس پر ہماری ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔مسخ شدہ نعش کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ دریائے جہلم کھیڑی بلتھی کے مقام سے مائی گیر کی اطلاع پر ٹرسٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔نعش قابل شناخت نہ ہونے کی وجہ سے اسے بھی قبرستان پکی بن میں امانتا سپرد خاک کر دیا گیاہے۔
افطاری سے تھوڑی دیر قبل جاری قمار بازی کی محفل کلر سیداں پولیس نے الٹ دی
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) افطاری سے تھوڑی دیر قبل جاری قمار بازی کی محفل کلر سیداں پولیس نے الٹ دی،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بشندوٹ کے علاقے ڈھکی کس میں جوئے کی محفل سجی ہو ئی اور اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا کہ مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے طارق محمود سکنہ شاہ باغ،محمد نعمان سکنہ صادق آباد اورعاصم جہانگیرسکنہ بشندوٹ کو گرفتار کر کے چار مرغے اور داؤ پر لگی چار ہزار روپے کی رقم اور دو عدد موبائل فونزبرآمد کر لئے۔اس دوران دو ملزمان ادریس حجام والا اور طالب محمود فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔
غریب عوام کیلئے سستا ترین ایم پی اے ہوں۔ راجہ صغیر احمد
I AM Cheap MPA for the poor public, Raja Sagheer Ahmed
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)حلقہ پی پی 7 کے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ میں برادری ازم سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں۔غریب عوام کیلئے سستا ترین ایم پی اے ہوں کبھی غرور نہیں کیا، خدا کے علاوہ کسی کا کوئی ڈر یا خوف نہیں۔اگر کرونا وائرس نہ آتا تو جون تک ایک ارب بیس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروا چکا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس ڈھوک چمبہ شریف میں راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر افطار کم ڈنر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔راجہ محمد ثقلین،صوفی راجہ محمد شبیر،صوبیدار (ر) راجہ محمد اکرم،راجہ اظہر اقبال، شہزاد بٹ،راجہ بلال،راجہ ارسلان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گلیات کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے جبکہ کلر سیداں نالہ کانسی کی مرمت کیلئے چار کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں۔چوآ خالصہ اور کنوہا میں گرلز ہائی سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے بھی کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو باور کروا چکا ہوں کہ ہماری علاقہ جتنا خوبصورت ہے اتنا پسماندہ بھی ہے پسماندگی کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔گلیات کی تعمیر کیلئے فنڈز تقسیم کر چکا ہوں آئندہ فنڈز ملنے پر باوا چمبہ دربار لنک روڈ کی تعمیر کیلئے فندز مختص کر دہئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو اپنا پانچ سالہ مینڈیٹ پورا کرنے دیا گیا تو میرے حلقہ میں کسی جگہ سے کسی گلی کی تعمیر کا مطالبہ سامنے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمانی سیکرٹری ہوں جس کا عہدہ ایک صوبائی وزیر کے مساوی ہوتا ہے مگر اس کے باوجود کسی پروٹوکول کی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔برادری ازم سے ہٹ کو عوامی خدمت کاجذبہ رکھتا ہوں۔یونین کونسل کنوہا میں اگلے ترقیاتی منصوبوں میں بی ایچ یو او کے قیام اور عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔
قرض لے کر موجود حکومت نے ہماری آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے۔
The present government has mortgaged our future generations with loans.
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما شاہد جمیل عباسی نے کہا ہے کہ قرض لے کر موجود حکومت نے ہماری آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے۔سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے نظریات پر نہیں اپنے ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کیلئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کرپشن کا طعنہ دینے والے کرپشن کے مگر مچھ پی ٹی آئی کی چھتری تلے بیٹھے ہیں۔عمران خان اور ان کے حواریوں کو آٹا چینی میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن ختم کرنے کا دعوی سونامی کی نذر ہو گیا۔پی ٹی آئی کی حکومت اپنے ہی لوگوں کو نواز رہی ہے۔ حکومت نے مراد سعید کو شگوفے چھوڑنے کے کام پر لگایا ہوا ہے۔حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔میئر اسلام آباد کو غیر قانونی طریقے سے ہٹا کر حکومت نے غلط روایت ڈال دی ہے۔میئر کی معطلی ایک سازشی سوچ کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے دراصل اپنے مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اپنے لوگوں کو نواز رہی ہے۔عمران خان اور ان کے حواریوں کو آٹا چینی میں کی جانے والی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔
کلرسیداں میں لاک ڈاون میں نرمی،ہزاروں افراد کی کلر سیداں کے بازاروں اور خریداری کے مراکز پر یلغار
Lockdown in Kallar Syedan eases, thousands of people descend in Kallar markets and shopping malls
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں لاک ڈاون میں نرمی،ہزاروں افراد کی کلر سیداں کے بازاروں اور خریداری کے مراکز پر یلغار،پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہزاروں خواتین وحضرات نے فیس ماسک کو بھی اتار پھینکا،کلرسیداں سے راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح کاروباری مراکز کھلنے سے قبل ہی ارد گرد کے دیہات کے ہزاروں افراد نے کلرسیداں کے بازاروں پر یلغار کردی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی مین سڑک پنڈی چوآروڈ پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مرید چوک سے تھانہ روڈ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں سٹی ٹریفک وارڈنز نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا کپڑے جوتوں منیاری کریانہ سمیت ہر دوکان پر لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا تمام بازاروں میں پیدل چلنا دشوار ہوگیا یہاں تک کہ نیلم بازار میں منچلے نوجوانوں کی خرمستیاں روکنے کے لیئے پولیس کوبھی طلب کرنا پڑا۔ادہر کلرسیداں میں عید کے غیر معمولی رش پر قابو پانے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال نے عید تک کلرسیداں شہر کے وسط میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں رات دس بجے تک گاڑیوں کی فری پارکنگ کی جازت دے دی ہے جس پر منگل سے عملدرآمد کیاجائے گا۔ادہر ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کے ایس اوپیز کو مسترد کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے سے صاف انکار کر دیا کلر سیداں سے پیرودھائی اور سواں کیمپ سمیت کلر سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی ایسی کوسٹر سروس بھی بند رہی تاہم سرصوبہ،بیول،دوبیرن اور سکوٹ سے کچھ گاڑیاں کلرسیداں تک آتی جاتی رہیں جن میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری گئیں اور گاڑیوں میں اضافی مسافر سوار کیئے جاتے رہے
ریٹائرڈ سپاہی اللہ دتہ 105برس کی عمر میں انتقال کر گئے
War veteran Allah Ditta passed away at the age of 105
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)دوسری عالمی جنگ،1965 اور 1971کی جنگوں میں شرکت کرنے والے ریٹائرڈ سپاہی اللہ دتہ 105برس کی عمر میں انتقال کر گئے انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے علاؤہ 1965اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا یہ کلرسیداں کے راجہ غلام مرتضی کے والد اور راجہ عبدالقدرس کے دادا محترم تھے۔