ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔گذشتہ روزپریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنرکا اہتما م کیا گیا جس سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلرسیداں، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سنیئر نائب صدر ملک زاہد مبین،مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب کیانی، ن لیگی نوجوان شخصیت راشد مبارک عباسی، خرم عباسی آف مری، راجہ فردین جنجوعہ نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا بازار کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج
Assistant Commissioner Kahuta takes Action against illicit profiteers Cases registered against two shopkeepers
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا بازار کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج۔ہزارو ں روپے کے جرمانے بھی کیے۔عوامی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے کہوٹہ بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات اور پرائس لسٹ کے مطابق ریٹ چیک کیے جس میں خلاف ورزی پہ مختلف دکانداروں کو 13000 جرمانہ اور دو کے خلاف گرانفروشی پہ ایف آئی آر درج کر لی گئی اس موقع پہ اے سی کہوٹہ نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا اور کسی صورت بھی عوام کی جیبوں پہ ڈاکے ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔