DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Traffic jams become common place in Islam pura Jabbar bazaar, Passengers suffer daily delay

اسلام پورہ جبر میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیاگاڑیوں کی لمبی لائنیں گھنٹوں مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسلام پورہ جبر میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیاگاڑیوں کی لمبی لائنیں گھنٹوں مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے منتخب نمائندے خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق شرقی گوجرخان کے مرکزی شہراسلام پورہ جبرمیں عید کی آمد آمد کے ساتھ ہی دن بھر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے مسافروں سمیت دوکاندارحضرات شدید پریشانی کا شکار ہو نے لگے کسی ایمرجینسی کی صورت میں جانی نقصان ہونا معمول بن گیا ہے پارکنگ برائے نام ڈرائیوروں کی غلط پارکنگ نے جہاں ٹریفک جام رہنے کا سبب بنتے رہے وہاں لڑائی جھگڑئے بھی معمول بنتے جا رہے ہیں علاقہ عوام نے سٹی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ احکام،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اورانتظامیہ سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید سے قبل اس ٹریفک جام جیسے عذاب سے نجات دلائیں۔

Gujar Khan; Traffic jam has become common place in Islam pura Jabbar bazaar, Passengers suffer daily delay from long lines of vehicles. Traffic police and elected leaders are asked to take notice.

گوجرخان لیگی رہنماؤں کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا ۔ چوہدری جمیل احمد

Opponents will benefit from the differences of Gujjar Khan PML-N leaders. Chaudhry Jameel Ahmed

گوجرخان (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) گوجرخان میں لیگی رہنماؤں کے اختلافات زور پکڑ رہے ہیں جس کا فائدہ مخالفین کو ہوگا سینئرمسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل احمد نے گزشتہ روز نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے گوجرخان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ کرتے ہوئے کہا کے مسلم لیگی رہنماوں کو چاہئے پارٹی جس کوٹکٹ دیتی ہے اس امیدوار کا ساتھ دیں بجائے کے اس کے خلاف کمپین چلائیں مسلم لیگی رہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا چاہئے مخالفت سے مخالفین کو فائدہ ہوگا گوجرخان میں مسلم کارکن سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض اور راجہ جاوید اخلاص کی قیادتمیں متحد ہو کر اگلے آنے والے الیکشن کی تیاری کریں چوہدری جمیل احمد نے کہا کے گوجرخان اب بھی مسلم لیگ کا قلعہ سمجھا جاتا ہے مگر اس وقت انتشار کا شکار ہے جس کا فائدہ مخالف جماعتوں کو پہنچے گا ۔ چوہدری جمیل احمد نے مزید کہا کے اعلی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں اور مسلم لیگ کو گوجرخان میں متحد کرنے کے لیے کوشاں ہوں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button