Doberan Kallan; Raja Muhammad Naveed set an example of faith by delivering the lost money to the real owner.
راجہ محمد نوید نے گم شدہ رقم اصل مالک تک پہنچا کر جذبہ ایمانی کی مثال قائم کردی۔
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
تفصیلات کے مطابق ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول سنمبل راجہ محمد اشفاق نےUBLدوبیرن کلاں سے ایک لاکھ روپے کیش کرائے اور ایک نجی ہسپتال دوبیرن کلاں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے گھر پنڈبینسو کی طرف موٹربائیک پر سوار ہوئے اس دوران غلطی سے وہ رقم سڑک پر گر گئی۔ یہ رقم ڈھوک منمور کے رہائشی اور نجی ہسپتال میں بطور نرسنگ خدمات سرانجام دینے والے راجہ محمد نوید کو خوش قسمتی سے ملی جس پر انھوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے مکمل معلومات کے بعد اس امانت کو اصل مالک تک پہنچایا۔ انھوں نے یہ امانت محمد اشفاق کو پہنچا کر امانتداری اور جذبہ ایمانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ اس مثالی کام پر اہل علاقہ نے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
Doberan Kallan; Raja Muhammad Naveed has set up an example of faith and honesty by delivering the lost money to the real owner. Raja M Ishtiaq a head teacher at primary school, Sambal, had lost the money 1Lakh Rps which were found by Raja Muhammad Naveed.