Kallar Syedan; Severe storm with gale force wind hit for the second running in Kallar Syedan region
کلرسیداں اور گردونواح میں دوسرے روز بھی شام کے وقت میں شدید آندھی اور طوفان،بجلی کا نظام درہم برہم،کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں اور گردونواح میں دوسرے روز بھی شام کے وقت میں شدید آندھی اور طوفان،بجلی کا نظام درہم برہم،کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے باغات میں سبزیوں تباہ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی طرح اتوار کی شام کو پہلے سیاہ بادل امڈے جس کے بعد آندھی اور طوفان شروع ہو گیا۔20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد چلنے والا طوفان گھنٹوں جاری رہا جس سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی اور امسال رمضان کی پہلی افطاری تھی جس میں روزے داروں نے بجلی کے بغیر روزہ افطار کیا شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے باغات میں لگی سبزیوں اور پھلدار پودوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
Kallar Syedan; Severe storm with gale force wind hit for the second running in Kallar Syedan region, in which tree were uprooted and electricity supply cut.
میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں شامل درکالی سیداں آج کے دور میں بھی تمام بنیادی سہولیات سے یکسر محروم
Darkali Syedan area, who are member of Municipal Committee Kallar Syedan,are completely deprived of all basic facilities even today.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں شامل درکالی سیداں آج کے دور میں بھی تمام بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے آمدورفت کی سہولیات کی عدم فراہمی سے لوگوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے ڈھوک کھروٹہ سے آگے ایک کلومیٹر کا راستہ پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہے گاؤں کے افراد کے علاؤہ مریضوں معمر افراد اورطلبہ طالبات اس صورتحال پر حد درجہ پریشان ہیں اور یہ پانچ کلومیٹر کا چکر کاٹ کر براستہ ڈریال گوجرخان اپنے گھروں کو پہنچتے ہیں یہ علاقہ ایم سی کلرسیداں کا حصہ ہونے کے باوجود تمام تر سہولیات سے محروم ہے آجکل اردگرد گلیات کی تعمیر جاری ہیں مگر اس آبادی کو ایک بارپھرنظرانداز کیا جارہا ہے انہوں نے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں کا ا حسن ا قد ا م عو ا م کو کر و نا سے بچا ؤ کے لیے مساجد ا و ر گلی محلو ں میں اپنی مد د آپ کے تحت سپر ے کا آ غا ز کر د یا
Al-Khidmat Foundation has started spraying in masjid’s and alleys to prevent coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں کا ا حسن ا قد ا م عو ا م کو کر و نا سے بچا ؤ کے لیے مساجد ا و ر گلی محلو ں میں اپنی مد د آپ کے تحت سپر ے کا آ غا ز کر د یا۔گزشتہ روز ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن کلر سیداں کے عہد ے د ا ر و ں نے کنڈ آراضی موڑہ بھٹیاں موہڑہ گوریاں،تل خالصہ،طوطا،کلر سید اں،محلہ بلا ل مسجد سمیت 11مساجد میں سپرے کیا۔صدرالخدمت فاونڈیشن کلر سیداں محمد تو قیر اعوان، قاری قاسم الحق،عبدالودود عامر، امیر زون کلر جاوید اقبال نے مل کر کام کیا۔
۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قمر ایاز کے چچا برطانیہ میں انتقال کرگئے
Uncle of General Qamar Ayaz (PTI) passed away in UK
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قمر ایاز کے چچا برطانیہ میں انتقال کرگئے پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی،محسن نوید سیٹھی کے علاؤہ سابق کونسلر عابد حسین زائدی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کلر سیداں کے گاؤں مک جا کر قمرایاز سے ملاقات کی اور ان کے کی وفاتچچا پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔