Kallar Syedan; Uncle arrested and a case registered against him for harbouring a wanted criminal
مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پراس کے تایا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پراس کے تایا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مجرم اشتہاری طاہر مرتضی جو کلر سیداں کے نواحی ساکن پیکاں میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کر دینے کے الزام میں نامز د ملزم تھا اور گزشتہ دو برسوں سے روپوش تھا اس وقت لونی دربار چوک میں اپنے تایا غلام مصطفی کے گھر میں موجود ہے اگر بروقت کارروائی کی جائے تو اس کی گرفتاری یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جس پر ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر با آواز بلند پکارا کہ طاہر مرتضی بھاگو پولیس آ گئی ہے جس پر مجرم اشتہاری نے مکان کی عقبی دیوار سے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی جس کا تعاقب کیا گیا مگر وہ گھنے جنگلوں میں داخل ہو کر روپوش ہو گیا۔اشتہاری کو پناہ دینے اور گرفتاری سے بچانے کیلئے بھگانے میں مدد دینے پر اس کے تایا غلام مصطفی کو قابو کر لیا گیا۔
Kallar Syedan; Ghulam Mustafa of village Paikan has been arrested by Kallar police for harbouring a wanted criminal Tahir Murtaza, who is wanted in connection with a murder.
ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے نے لگا تار تین فائر سیدھے میرے اوپر کئے جو مجھے بائیں ٹانگ کی ران پر لگےاور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرارہو گیا
Hamad Arshad of village Phalina shot and injured
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔حماد ارشد سکنہ پھلینہ نے پولیس کو بیان دیاکہ میں ٹیوٹا ہائی ایس کیساتھ کنڈیکٹری کرتا ہوں گزشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب میں ڈرائیور ذیشان کے ہمراہ پھلینہ ڈیم پر گاڑی دھو کر خشک کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں فردوس سکنہ پھلینہ جو مسلح پسٹل تھا اپنے موٹر سائیکل پر آ گیا اور آتے ہی میری کزن (ا)کے بارے میں نازیبا باتیں شروع کردیں۔میں نے اسے منع کیا اس نے توں تکرار شروع کر دی اور اسی دوران مشتعل ہو کر ملزم نے پسٹل نکال کر پہلا فائر کیا جو گاڑی سے کراس ہو گیا۔اس کے بعد اس نے لگا تار تین فائر سیدھے میرے اوپر کئے جو مجھے بائیں ٹانگ کی ران اور نازک جگہ پر لگے جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا جس کے بعد ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا
Case was registered against me is a conspiracy, Nahid Akhtar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ یونین کونسل کنوہا کے سابق کونسلر ناہید اختر نے کلر سیداں میڈیا کو بتایا کہ اسے سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔وہ لڑائی کے دوران موقع پر موجود تھا نہ ہی اس نے کسی کو کلہاڑی ماری۔انہوں نے بتایا کہ وہ معاملہ کی انکوائری کروائیں گے جبکہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے بھی انہوں نے درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ماضی بے داغ ہے مگر مخالفین اوچھے ہیتھکنڈوں کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر انہیں ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔
جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ کنوہا موہڑہ وینس کی جانب سے مستحقین میں عید پیکج کے طور پر چار لاکھ کی نقدی تقسیم کی گئی
Jhangir Welfare Trust Kanoha Mohra Venice distributes Rs 4 lakh cash as Eid package to those in need
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ کنوہا موہڑہ وینس کی جانب سے مستحقین میں عید پیکج کے طور پر چار لاکھ کی نقدی تقسیم کی گئی۔اس سلسلہ میں ایک تقریب موہڑہ وینس کنوہا میں منعقد ہوئی جس میں سید ظہیر گیلانی،سید شہاب ثاقب،راجہ طارق وینس،حاجی غلام ظہیر اور راجہ بلال دکھی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ برطانیہ میں مقیم حاجی محمد جاوید،حاجی امیر افضل،حاجی اجمل کفایت نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم اکٹھی کر کے پاکستان بھیجوائی جسے اتوار کے روز مستحقین مرد و خواتین میں تقسیم کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں جن افراد نے مالی معاونت کی ان کی درازی عمر کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کروائی گئی۔یاد رہے کہ جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ ہر سال رمضان اور عید پیکج کی مد میں مستحقین کے درمیان لاکھوں روپے مالیت کا راشن اور نقدی تقسیم کر رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے پی ایس محمد عمران سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان،چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجدالرحمان،محمد نوید بھٹی،راجہ پرویزاختر قاددی،محمد زبیر کیانی،راجہ صفدد کیانی،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،مسعود بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری نعیم بنارس،پریس کلب کلرسیداں کے ارکان نے مقامی صحافی اکرام الحق قریشی سے ان کے خالو جمیل الرحمان رحمانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔