صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کی جا نب سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں، ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفس کو ٹلی ستیاں اور ریسکو 1122 آفس کو ٹلی ستیاں میں کرو نا حفا ظتی کیٹس تقسیم کیں گئیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کی جا نب سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں، ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفس کو ٹلی ستیاں اور ریسکو 1122 آفس کو ٹلی ستیاں میں کرو نا حفا ظتی کیٹس تقسیم کیں گئیں، دربا ر عا لیہ بلا وڑہ شریف کی جا نب سے خا دمین چیف سیکو رٹی انچا رج عا مر محمو دستی، نو ید احمد ستی اور نمبردا ر تو صیف پرویز ستی نے کرو نا حفا ظتی کیٹس متعلقہ ادا روں کے افسران ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر ابرا ر الحق ستی، ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈا کٹر سیلمان خا ن، اور ریسکیو 1122کے انچا رج عبد الودود ستی کے حوالے کیں تما م متعلقہ اداروں کے افسران سمیت عوام علا قہ نے صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کے اس اقدام کو شا ندا ر الفا ظ میں سرا ہا اور کہا کہ دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کی جا نب سے خدمت کا سلسلہ قائم رہنا اس خطہ کے لیے خو ش آئند ہے انہوں نے کہا دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف آنے والے زائرین کے لیے لنگر، رہائش کا انتظا م ہو یا پھر ملک میں کو ئی بھی آفت آئے صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشاہ سرکا ر نے ہمیشہ انسا نیت کی خدمت میں عظیم مثا ل قائم کی واضع رہے کہ اس سے قبل بھی دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کیطرف سے کرو نا حفا ظتی کیٹس راولپنڈ ی کے ہسپتا لوں میں بھی تقسیم کی گئیں تا کہ اس وبا ء کیساتھ لڑنے والے فرنٹ لا ئن میں ڈا کٹرز اور ریسکیو 1122کے اہلکا رو ں کی حو صلہ افزا ئی بھی ممکن ہو سکے۔
Kotli Sattian; Sahabzada Haq Khateeb Hussain Ali Badshah of Balawara Shareef has donated safety kits to Tehsil Headquarters Hospital, Deputy District Health Office and Rescue 1122 Office.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کی یو سی دھیر کوٹ ستیاں کے رہا ئشیوں ٹیچر اکرام ستی اور قاری عتیق الرحمن ستی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈھوک سیری یوسی دھیرکوٹ ستیاں کا پائپ لائن منصوبہ سیاست کی نظر ہونے کا خدشہ ہے 2018کو منظور ہونے والے واٹر سپلائی منصوبے پر جب عملدرآمد شروع ہوا تو ٹھیکیدار نبیل کی جانب سے خستہ حال، زنگ آلود اور شٹرنگ میں استعمال شدہ پائپ بھیجے گئے جسے عوام علاقہ نے مسترد کرتے ہوئے پائپ واپس بھیج دئیے بعض لوگ ابھی اس معاملے پر سیاست کر کے اس منصوبے کو تعطل کا شکار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ہم منتخب نمائندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائے اور ہمیں فی الفور نئے پائپ جاری کروا کر ہمارے منصوبے کو قابل عمل بنایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…انجمن تاجران باتھل بازار کے عہدے داران و شہریوں کی کار سرکار میں مداخلت پر درج مقدمہ میں ضمانتیں کنفرم ہو گئی محمد ظریف کی مدعیت میں درج ہونے والا مقدمہ جو تعزیرات پاکستان(Pakistan penal code) کی پانچ دفعات بالترتیب دفعہ 342،147،149،506، The punjab maintance of public order ordinance 1960-16 کے تحت درج تھا مقدمہ میں ملوث ملزمان راجہ غفران آزاد ستی سمجت،تین نامزد اور چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف یکم مئی 2020ء کو تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج ہوا تھاملزمان کے وکیل راجہ احسان اللہ خان ستی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوے عدالت سے ضمانتیں کنفرم ہو گئی ہیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…راک پل ہو ٹل رتہ کس کے ما لک جا وید اختر انقلا بی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا ہو ٹل راک پل رتہ کس جو کہ رمضان و کرو نا وائرس کے با عث بند ہو نے کے با عث نٹینس کا کام کروا ر ہا تھا جس کے لیے راولپنڈی الغنی ٹریڈرز سے شیٹس خرید کر لا ئی گئی تھیں مگر بلا ک آفیسر نسیم کیطرف سے نصیر بھٹی کو ریسٹ ہا وئس پر کا م نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں نے بھی مو قعہ کا وزٹ کر کے چو کی انچا رج لہتراڑسے معاملے کی رپو رٹ طلب کر لی ہے جبکہ سوشل میڈیا اور اخبا را ت میں نصیر بھٹی اور اسکے ساتھیوں کی طرف سے بلا ک آفیسر اور محکمہ کے دیگر ملا زمین پر تشدد کے الزاما ت میں کو ئی صدا قت نہیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں کے علا قہ دھنگرا ں کے ایک محنت کی 60,000مالیت کی تین بکریا ں چو ری کر لی گئیں، چو ر را ت کی تا ریکی میں تا لے تو ڑ کر گھر سے بکریاں چو ر ی کر کے لے گئے دھنگرا ں کے رہا ئشی محمد سجا د احمد ولد محمد فاضل نے پو لیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں کو درخواست دیتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ ان کے پڑو س سے ایک گھر سے چو رو ں نے پیل لیکر گھر کے کنڈے تو ڑ کر 60,000مالیت کی تین بکریا ں چو ری کر کے لیے انہوں نے بکریاں بر آمد گی کا مطا لبہ کیا ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کو ٹلی ستیاں کے علا قہ چھجا نہ میں لڑا ئی جھگڑے میں محمد ابر ہیم نے ہمرا ہ چھ غنڈو ں کے محمدشمریز اور انکے اہل خا نہ پر دھا وا بول دیا، محمدشمریز سکنہ چھجا نہ نے تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں درخواست دیتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ ملزمان محمد ابراہیم نے ہمرا ہ چھ غنڈو ں کے جن کے ہا تھ میں پستول اور ڈنڈے تھے حملہ آوہو کر انہوں نے میرے تما م اہل خا نہ کو تشدد کا نشانہ بنا یا خواتین کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر ایک خا تو ن بہو ش بھی ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دیگر اہل خا نہ زخمی ہو گئے خواتین کے شو ر مچا نے پر اہل محلہ نے ہما ری جا ن چھڑا ئی ملزمان ہمارے گھر کو آگ لگانے اور گو لیاں مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے جس پر پو لیس تھانہ کوٹلی ستیاں نے محمد شمریز کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 452ت پ،354ت پ،148ت پ،427ت پ149ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… و زیر اعظم پا کستان کے ٹن بلین سونا می پرا جیکٹ میں بڑے پیما نے پر گھپلو ں کا انکشاف، مبینہ طو ر پر جعلی مسٹرو ل تیا ر کر کے فی ایکڑ رقبہ سے 75فیصد حصہ محکمہ کے کئی افسران میں تقسیم ہو نے کا بھی انکشاف ہوا ہے عوام علاقہ و سماجی تنظیموں کا ا علی سطح پر تحقیقات کا مطا لبہ مزید کئی انکشافا ت بھی متوقع،ذرائع کیمطابق کو ٹلی ستیاں و مری کے جنگلا ت جن میں با لخصو ص پتریا ٹہ بلا ک میں جہاں فی ایکڑ رقبے میں ایس او پیز کیمطا بق ایک ایکڑ رقبہ کے لیے 9500رو پے مختص ہیں جبکہ جنگلا ت کے افسران رینج لوئرڈپہ کے رینج آفیسر ندیم عبا س کی ہدائت پر فی ایکڑ رقبہ پر2500رو پے خرچ کر رہے ہیں اور بقا یا7000 رقم فی ایکڑ کی آپس میں تقسیم کر تے ہیں محکمہ کے اہلکا ر کئی لو گو ں کے شنا ختی کا رڈ کی کا پیا ں جمع کر کے مبینہ طو ر پر جعلی دستخط اور جعلی انگھو ٹھے لگا کر جعلی مسٹرو ل تیا ر کر تے ہیں مو قعہ پر25 فیصد کا م ہو تا ہے جبکہ 75فیصد حصے کے کا م کی رقم کوآپس میں تقسیم کیا جا تا ہے جس کیمطا بق محکمہ جنگلا ت کا ایک ایک آفیسر کرو ڑو ں رو پے کما تا ہے جبکہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع شدہ رقم کو ایک طرف محکمہ کے افسران سرکا ری مرا عا ت بھی لیتے ہیں جبکہ دو سری جانب فا ریسٹ ڈیپا ٹمنٹ کی بہتری کے لیے لا ئے گئے کسی بھی پرا جیکٹ میں خرد برد کر کے کرو ڑوں رو پے کی کرپشن کر کے اثا ثے بنا تے ہیں عوام علا قہ وسماجی تنظیموں نے وزیر اعظم پا کستان سمیت اعلی تحقیقاتی ادا روں سے مطا لبہ کیا ہے کہ جو دستخط و انگو ٹھے لگا ئے گئے انکی نادرا سے تصدیق کروائی جا ئے اور صا ف شفا ف تحقیات کروا کر ذمہ دا را ن کیخلا ف سخت قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے عوام علا قہ کیطرف سے قومی خزانے میں خرد برد اور و زیر اعظم پا کستان کے ٹن بلین سونا می پرا جیکٹ میں ہو نے والے گھپلو ں کے با رے تحقیقات کے لیے تحریری طو ر بھی اگا ہ کر دیا گیا انہوں نے حلقہ کے منتخب نما ئندو ں سے بھی فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے