Kallar Syedan; Eight shops sealed in Kallar, Doberan and Bhiye Mehar Ali on violation of lockdown.
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کلرسیداں،دوبیرن کلاں اور بھیائی مہر علی میں آٹھ دوکانوں کو سیل کر دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت،چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کی ہدایت پر لاک ڈاؤن آفیسر عمر صغیر اور انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کلرسیداں،دوبیرن کلاں اور بھیائی مہر علی میں آٹھ دوکانوں کو سیل کر دیا جن میں عمر نصیر سینیٹری،ویلڈنگ شاپ،نفیس شوز دوبیرن،نبیل موبائیل،مدثر کلاتھ،حمید چپل بھیائی مہر علی،علی ہیر کٹنگ،بھی شامل ہیں جبکہ دوبیرن اور سکوٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پچیس سو روپے کا جرمانہ وصول کیا اور خبردار کیا کہ گرانفروشی سے اجتناب کیا جائے ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Kallar Syedan; Assistant commissioner has sealed eight shops in Kallar, Doberan and Bhiye Mehar Ali on violation of lockdown as well as traders being handed fines.
مولاعلی علیہ اسلام کے یوم شہادت کے موقع پر چوآخالصہ میں ایک صدی سے زائد وقت سے جاری روائیتی جلوس برآمد نہ ہو سکا
Annual Jaloos at Darbar e Hussaine postponed due to coronavirus regulations
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔حکومتی ہدایات کے پیش نظر مولاعلی علیہ اسلام کے یوم شہادت کے موقع پر چوآخالصہ میں ایک صدی سے زائد وقت سے جاری روائیتی جلوس برآمد نہ ہو سکا حکومت کی جانب سے جلوس پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیئے پولیس کے تازہ دم دستے چوآخالصہ منتقل کر دیئے گئے تھے جس کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار اور دیگر انتظامی افسران نے چوآخالصہ کا دورہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ شہادت مولا علی علیہ اسلام کے سلسلے میں جلوس برآمد نہ ہوسکے۔
کلرسیداں بائی پاس سے دو موٹرسائیکل سواروں نے بکرا اٹھا لیا اور فرار ہو گئے
Two motorcyclists picked up a goat and fled from the Kallar Syedan bypass
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں بائی پاس سے دو موٹرسائیکل سواروں نے بکرا اٹھا لیا اور فرار ہو گئے یہ واقعہ جمعہ کی شام ساڑھے چار بجے پنڈی روڈ پر کلر بائی پاس پر پیش آیا جہاں دو نوجوان ایک ہنڈا موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے پل جھپکتے ہ سڑک کنارے سے بکرا اٹھایا اور چوکپنڈوری کی سمت برق رفتاری سے فرار ہو گئے یاد رہے کہ کلرسیداں آج کل غیرقانونی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور جرائم پیشہ افراد پوری دلیری سے وارداتیں کرنے میں پوری طرح سے آزاد ہیں۔
راستے کے تنازع پر ہوائی فائرنگ کرنے اور کلہاڑی مار کر زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
Police case registered against three men over a fight with axe in Morra Vaince
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔راستے کے تنازع پر ہوائی فائرنگ کرنے اور کلہاڑی مار کر زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہارون بن سعید سکنہ موہڑہ وینس کنوہا نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز شب گیارہ بجے کے قریب راستے کے تنازعہ پر سرکاری گرانٹ سے تعمیر ہونے والی گلی پر کام کروانے سے منع کیا گیا تھا کہ یہ متنازع جگہ ہے۔ اسی اثناء میں سابق کونسلر ناہید احمد جو کہ موقع پر کام کروا رہا تھا اور مسلح کلہاڑی تھاآ گیا۔ ظہیر احمد مسلح پسٹل،امجد ندیم مسلح پسٹل اورعمران نذیر جو پسٹل سے مسلح تھا موقع پر آ گئے۔ناہید خان نے آتے ہی میرے سر پر کلہاڑی کا وار کیا جو میرے سر کے دائیں جانب لگااور میں شدید مضروب ہو گیا۔اس موقع پر باقی تین افراد ہوائی فائرنگ کرتے رہے ادھر سابق کونسلر ناہید احمد اور دیگر نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے 21مئی تک عبوری ضمانت کروا لی ہے۔اس موقع پر سابق کونسلر ناہید نے واقعہ کو سراسر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔وہ اس معاملہ کی انکوائری کروائیں گے جبکہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے بھی درخواست دے دی ہے۔
کلریوتھ کونسل ایک بار بھی لوگوں کو مالی امداد مہیا کرنے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچ گئی ماہ ر مضا ن کے آ خر ی عشر ے میں پا نچ سو گھر ا نو ں میں ر ا شن تقسیم کیا جا ئے گا
Kallar Youth council provide food for 500 families
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نوجوانوں کی متحرک فلاحی تنظیم کلریوتھ کونسل ایک بار بھی لوگوں کو مالی امداد مہیا کرنے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچ گئی ماہ ر مضا ن کے آ خر ی عشر ے میں پا نچ سو گھر ا نو ں میں ر ا شن تقسیم کیا جا ئے گا ا س سلسلہ میں جمعہ کے ر و ز د عا ئیہ تقر یب کلر یو تھ کو نسل کے صد ر سہیل بٹ کی ر ہا ئش گا ہ پر منعقد ہو ئی جس میں سا بق نا ظم محمد ا عجا ز بٹ،عا طف ا عجا ز بٹ،ند یم صد یقی،سلمان شمسی،سید سجا د حید ر شا ہ،شیخ عظیم ا کر م،شیخ عدیل،نفیس بٹ سمیت یو تھ کونسل کے عہد ے د اربھی مو جو د تھے۔ا س مو قع پرمحمد ا عجا ز بٹ نے ا پنے خطا ب میں کہا کہ کلر یو تھ کو نسل کے عہد ے د ا ر کا کام قابل تعر یف ہے غر یب ا و ر مستحق ا فر ا د کی د ہلیز پر ر ا شن فر ا ہم کر نے ا و ر ا ہل علا قہ کی خد مت کا جذ بہ نو جو ا نو ں کی محنت کا ثمر ہے اور اس کے لیئے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا گیا جن کے ہاں کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی تھیں کلر یو تھ کونسل کے سر پر ست ا علی سید سجا د حید ر شا ہ،صد ر سہیل بٹ،نا ئب صد ر سعید عبا س،جنر ل سیکر ٹر ی عما ر صد یقی،جو ا ئنٹ سیکر ٹر ی آ صف صد یقی،ا نفا ر میشن سیکر ٹر ی فہد صفد ر سمیت کا ر کنو ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی۔
تفتیشی افسر نے اسے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ موٹرسائیکل کے عوض دس ہزار روپے دینے کی کوشش کی
Investigation officer accused of asking bribe on recovered motorbike
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔یہ ہے نیا پاکستان،شہری کو پنجاب پولیس کی جانب سے موبائل فون پر پیغام دیا گیا کہ آپ کے موٹرسائیکل چوری کا ملزم سیف الرحمان گرفتار ہو چکا ہے مال مسروقہ برآمد ہو چکا ہے آپ اپنے تفتیشی افسر سے ملاقات کریں۔یہ پیغام موصول ہونے پر پی ٹی سی ایل کے سابق اہلکار نوید احمد سکنہ آراضی اعوان تحصیل گوجرخان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھاوہ اپنا مسروقہ موٹر سائیکل وصول کرنے کلرسیداں تھانے پہنچا تو تفتیشی افسر سب انسپکٹر بشیر حسین نے اس کی امیدوں کو اس وقت مایوسیوں میں بدل ڈالا جب تفتیشی افسر نے اسے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ موٹرسائیکل کے عوض دس ہزار روپے دینے کی کوشش کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے یہی حکم ہے کہ مسروقہ موٹر سائیکل چوری کے تمام متاثرین کو فی کس دس دس ہزار روپے دے کر کیس ختم کر دیئے جاہیں جبکہ گزشتہ فروری کونوید بھٹی کا ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبری RIV-349ماڈل 2018اس وقت چوری کر لیا گیا تھا جب وہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک جنازہ کی ادائیگی میں مصروف تھا ایک لاکھ سے زائد روپے مالیت کے موٹرسائیکل کے عوض اب اسے دس ہزار روپے وصول کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔