Manchester; religious scholar Allama Dr Khalid Mahmood passed away at royal infirmary hospital after having an operation
علامہ ڈاکٹر خالد محمود اس دارفانی سے کوچ فرما گئے۔ گزشتہ دنوں رائل انفرمری ہسپتال میں ان کی ٹانگ کا آپریشن ہوا تھا لیکن وہ آپریشن کے بعد ہوش میں نہ آسکے اور رحلت فرما گئے
مانچسٹر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ِ علامہ ڈاکٹر خالد محمود اس دارفانی سے کوچ فرما گئے۔ گزشتہ دنوں رائل انفرمری ہسپتال میں ان کی ٹانگ کا آپریشن ہوا تھا لیکن وہ آپریشن کے بعد ہوش میں نہ آسکے اور رحلت فرما گئے۔ جسٹس ر علامہ ڈا کٹر خالد محمود کی عمر 94 سال تھی۔ آپ پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس بھی رہے۔ برطانیہ میں انہوں نے اسلامک اکیڈمی قائم کی اور پانچ دہائیوں سے بین الاقومی سطح پر خصوصاً پاکستان، برطانیہ، انڈیا، یورپ میں دین اسلام کی ترقی ترویج اور تحفظ ختم نبوت کی شاندار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ آپ کو عالمی سطح پر بڑے بڑے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ علامہ خالد محمود کی وفات پر پوری دنیا کے دینی حلقوں میں غم افسوس کی لہر پھیل گئی پاکستان، بھارت، برطانیہ، یورپ سے بڑی تعداد میں علمائے کرام ان کے عقیدت مندوں نے تعزیتی پیغامات اور ان کی وفات کو امت مسلمہ کا بھاری نقصان قرار دیا ہے۔ آپ کی نماز جنازہ سٹی جامع مسجد سٹاک پورٹ روڈ مانچسٹر میں ادا ہوگی تاہم جنازہ میں عوام سے شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Manchester; religious scholar Allama Dr Khalid Mahmood passed away at royal infirmary hospital after having an operation, Namaz e janaza will be held at City Jammia Masjid and public have been asked to stay away due to coronavirus regulations.
فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے کی جانب سے امداد پر شکریہ
Fatima trust Northampton praised for their contributions
نارتھ ہمپٹن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے کی جانب سے امداد پر شکریہ۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے کی جانب سے کوٹلی آزاد کشمیر کے سینکڑوں گھرانوں میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن تقسیم کیا گیا۔ ماں جی ویلفیئر ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کوٹلی آزاد کشمیر کے ممبران نے سہیل جنجوعہ کی قیادت میں اپنے ہوم اسٹیشن سے راشن مستحق اور ضرورت مند افراد کے گھروں تک رات کی تاریکی میں پہنچایا۔ تاکہ انکی عزت نفس مجروح نہ ہو اور انکا چولہا بھی ٹھندا نہ ہو۔ بروقت راشن اور امداد ملنے پر لوگوں نے فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے کا شکریہ ادا کیا۔