Kallar Syedan; Women from village Kambeeli Sadiq robbed of all her possession by conman giving her lift
کمبیلی صادق,لفٹ مہنگی پڑی،نوسر بازوں نے لفٹ کے بہانے خاتون کو طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔لفٹ مہنگی پڑی،نوسر بازوں نے لفٹ کے بہانے خاتون کو طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا۔شاہدہ پروین زوجہ چوہدری انتظار سکنہ کمبیلی صادق نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز دن ایک بجے،بسلسلہ خریداری کلر سیداں شہر آئی۔اسی دوران ایک عورت جس کی عمر تقریبا 45 برس تھی میرے قریب آ گئی اور مجھ سے حال احوال پوچھنا شروع کر دیا اور باتوں باتوں میں کہا کہ میں پھلینہ کی رہائشی ہوں،خریداری کے بعد ہم دونوں اکٹھے گھر چلیں گے۔میں خریداری مکمل کرنے کے بعد رکشہ کے انتظار میں تھی اور وہ عورت بھی میرے ساتھ آ کر کھڑی ہو گئی۔اسی اثناء میں سفید کلر کی ایکس ایل آئی ہمارے پاس آ کر رکی اور میرے ساتھ عورت سے حال احوال پوچھنا شروع کر دیا۔گاڑی میں ڈائیور کے علاوہ ایک اور شخص بھی سوار تھا نے عورت کو کہا کہ آئیں بیٹھیں گھر اتار دونگا۔عورت نے مجھے بھی اپنے ساتھ بٹھالیاگاڑی ڈرائیور نے پھلینہ روڈ کی جانب ٹرن کرنے کی بجائے گاڑی روات کی جانب لے گیا جس پر میں نے اس سے پوچھا کہ گاڑی کو پھلینہ موڑ کی طرف ٹرن کیوں نہیں کیا تو اس نے جواب دیا کہ آگے سے پٹرول ڈلوانا ہے۔گاڑی جب پٹرول پمپ سے آگے نکلی تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پرعورت نے مجھے دھمکاتے ہوئے پہلے میری بالیاں مالیتی 35 ہزار روپے اتاریں اور نقدی سات ہزار روپے میرے پرس سے نکال لئے اور موبائل کی بیٹری نکال کر خالی موبائل مجھے واپس کر دیا۔مانکیالہ کے پاس پہنچ کر انہوں نے پل کراس کر کے گاڑی روکی اور مجھے دو سو روپے دے کر گاڑی سے اتار دیا۔اترتے ہوئے میں نے گاڑی کا نمبر ایکس ایل آئی 3766 نوٹ کر لیا۔
Kallar Syedan; Women from village Kambeeli Sadiq, Shahida Parveen wife of Ch Intizar was robbed of all her possession by conman giving her lift.
کلر سیداں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
Man robbed as came out of Bank at Kallar bypass
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،چار مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین لی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ اظہر محمود سکنہ سدیوٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں مزدوری کرتا ہوں اور گزشتہ روز بوقت دو بجے دن یوبی ایل بنک کلر سیداں سے رقم مبلغ 38 ہزار روپے نکلوا کر اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ منگال بائی پاس کے قریب پہنچا تو اسی اثناء میں پیچھے سے چار موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوان عمر لڑکے آگئے اور مجھے رکنے کو کہا،میں نہ رکا تو انہوں نے موٹر سائیکل زبردستی میرے موٹر سائیکل کے آگے لگا کر مجھے روک لیا اور مارنا شروع کر دیااور زبردستی میری جیب سے 38 ہزار روپے کی رقم،میرے بٹوے میں پڑے ہوئے چار ہزار روپے اور میری ہمشیرہ سعدیہ عارف کا شناختی کارڈاور میرا شناختی کارڈچھین لیا۔دو ملزمان کے پاس پسٹل تھے اور وہ مقامی زبان میں بات کر رہے تھے۔جس ملزم نے اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے میرا راستہ روک رکھا تھا اس کے موٹر سائیکل کا نمبر ایل ایکس ایم 1650 تھا۔
کورونا وائرس کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کھوہ کھاتے چلے گئے ہیں
All efforts to control the corona virus have failed, Asim Mukhtar Mughal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی کے رہنما عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی اور بازاروں کے کھل جانے سے لوگوں کا ہجوم شہروں میں امڈ آیا ہے لوگ کرونا سے بچنے کی تدابیر کرتے ہیں نہ دوکاندار حکومتی احکامات کوخاطر میں لاتے ہیں۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کھوہ کھاتے چلے گئے ہیں چند دوکانداروں کے علاوہ دیگر نے ہینڈ سینیٹائزر کی بھی پابندی کو بھی ضروری نہ سمجھا انتظامیہ بھی صورتحال پر تماشائی ہے جس کی وجہ سے حکومتی احکامات اور اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے اگر خدانخواستہ اتنے بڑے انسانی ہجوم میں کوئی ایک بھی کورونا مریض کا ادہر سے گزر ہوگیا تو مرض پر قابو پانا ممکن نہ رہے گا۔انہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا کہ دوکاندار رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور اشیائے روزمرہ کے نرخ آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔
حسن اختر سکنہ پھلینہ کے قبضہ سے ایک عدد خنجر برآمد کر کے مقدمہ درج
A case was registered after a dagger was recovered from the possession of Hassan Akhtar resident of Pahlina
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم حسن اختر سکنہ پھلینہ کے قبضہ سے ایک عدد خنجر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم خنجر کا کوئی لائسنس یا اجازات نامہ موقع پر پیش نہ کر سکا۔
نواحی گاؤں بھورہ حیال میں حق نواز نامی شخص کی کورونا وائرس کے ایس اوپی کے تحت تدفین,ان کے بھائی سمیت چار دیگر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ایک کی حالت خراب
Haq Nawaz of Bhora Hayal dies due to coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔نواحی گاؤں بھورہ حیال میں حق نواز نامی شخص کی کورونا وائرس کے ایس اوپی کے تحت تدفین,ان کے بھائی سمیت چار دیگر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ایک کی حالت خراب،دیگر سولہ افراد کو ہسپتال کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا کلر سیداں کے نواحی گاؤں بھورہ حیال کے 64سالہ حق نواز ولد مہربان پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا تو ڈیتھ رپورٹ دل کے عارضے کی جاری کی گئی اور تدفین گاؤں بھورہ حیال میں کورونا ایس او پی کے تحت کی گئی جس کے بعد حق نواز کے بھائی محمد فیاض اور اس کی اہلیہ جبین کوثر،دختر قرت العین اور بیٹے علی فیاض کے کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگئے،محمد فیاض کو تشویشناک حالت میں آر آئی یو راولپنڈی اور ان کی بیوی بیٹی اور بیٹے کو کہوٹہ ہسپتال کے قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا جبکہ اسی خاندان کے دیگر سولہ افراد کو بھی کہوٹہ میں منتقل کرکے ان کے نمونے لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے ہیں جن میں جاں بحق ہونے والے حق نواز کی اہلیہ شمیم اختر،بیٹا محمد کفیل،بیٹی نوشین نواز،آمنہ نواز،ساجد خالق،کائنات،خالق،عبدالخالق،رحمت بی بی،سفینہ تبسم،سمیعہ،سعد،نجمہ،طاہر محمود اور دو سالہ مہک ساجد بھی شامل ہیں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سومرو اور رانا غلام مرتضی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
دریائے جہلم سے ایک شخص کی نعش برآمد
Body of missing man found at river Jhelum
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دریائے جہلم سے ایک شخص کی نعش برآمد،مقامی صحافی اور حساس ادارے کی کوششوں سے لواحقین سے رابطہ،نعش راولاکوٹ روانہ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کو مقامی ماہیگیر رفاقت نے دریائے جہلم میں دھانگلی کے مقام پر ایک نعش دیکھی جسے اس نے کنارے پر باندھ دیا اس کی تصویر ملنے پر مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے یہ تصویر ایک حساس ادارے کو فراہم کی جس نے نعش کی تمام تفصیلات اور شناختی کارڈ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آٹھ مئی کو راولاکوٹ کے گاؤں کہنہ پراٹ کے محمد شارف خان نے آزادپتن پل سے کود کر خودکشی کر لی تھی اداروں کی مدد سے لواحقین سے رابطہ قائم کیا گیا او ر نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
جمیل الرحمان رحمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Jamil Ur Rehman Ramani passed away in Saudi Arabia, He was uncle of Ikram Ul Haq Qureshi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلرسیداں میں روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی کے خالو جمیل الرحمان رحمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے یہ گزشتہ تیس برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھے چند ماہ قبل انہیں کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد کراچی منتقل کیا گیا جہاں یہ جمعرات کی صبح انتقال کر گئے نماز جنازہ ماڈل کالونی ملیر میں ادا کی گئی مرحوم ایک عرصے تک روزنامہ ڈان سے بھی منسلک رہے۔