DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police seize 12 liters of liquor and drugs in different operations and arrest three persons

کلرسیداں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں بارہ لٹر شراب اور چرس برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں بارہ لٹر شراب اور چرس برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پنڈ بینسو موڑ پر چھاپہ مارا جہاں ملزم فیاض ولد سید چان قوم گکھڑ کیانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے سات لٹر شراب برامد کر لی دوسری کاروائی گاوں پیکاں کے قریب کی گئی پولیس نے ملزم طاہر امتیاز ولد امتیاز سکنہ باغ آزادکشمیر کو گرفتار کر کے پانچ لٹر شراب برآمد کر لی جبکہ کلربائی پاس سے ملزم لطیف ولد خان محمد سکنہ نڑٹی سرصوبہ شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دوسو بیس گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے۔

Kallar Syedan; Police seize 12 liters of liquor and drugs in different operations and arrested three people, In a raid in village Pind Bainso Fayaz Kiyani was arrested, Tahir Imtiaz of AJk arrested in village Paikan and Latif of village Narati, Sir sooba shah were arrested.

پی ٹی آئی کی حکومت کی عام عوام کو ریلیف دینے کی خواہش اور کوشش کے باوجود عام آدمی اس سے مستفید نہیں ہو رہا

Despite the PTI government’s desire and effort to provide relief to the common man, the common man is not benefiting from it, Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر ہر چیز پر پڑنا چاہیے مگر افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی عام عوام کو ریلیف دینے کی خواہش اور کوشش کے باوجود عام آدمی اس سے مستفید نہیں ہو رہا۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو کرایے زیادہ کر دیے گئے، اس کا اثر ہر چیز پر پڑا اور ہر چیز کی قیمت زیادہ ہوئی لیکن پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی تو کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ٹرانسپورٹرز، کنسٹرکشن ورکرز، تاجر، کریانہ، فروٹ و سبزی، سب کے اپنے اپنے گروپ ہیں جو باہم ملی بھگت سے منمانے ریٹس طے کرتے ہیں۔عام عوام کا کوئی والی وارث نہیں، اصولی طور پر عوام کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری منتخب نمائندوں پر عائد ہوتی ہے مگر افسوس کہ منتخب نمائندے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن اور قبضہ مافیا کا ساتھ دیتے ہوئے دولت کے انبار جمع کرنے میں مگن ہوجاتے ہیں، جہاں جہاں انہیں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کاروائی کرنی چاہیے وہاں وہاں وہ اپنے فرنٹ مین اور منشی مقرر کرلیتے ہیں جو مختلف طبقوں کے ساتھ مل کر غریب اور بے بس افراد کو لوٹنے میں مگن ہوجاتے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے چند چمچے ایک ایک گلی اور نالی کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کئے جانے پر، ٹینڈر ہونے پر، پھر کام کا افتتاح ہونے پر، پھر کام کے دوران اور تکمیل کے بعد نہ صرف تعریفوں کے پل باندھتے ہیں بلکہ انہیں منتخب نمائندوں کو اپنی اصل ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کے کام میں ان کے معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ترقیاتی کاموں کے لئے عوام کے پیسے عوام پر ہی سرکاری محکموں کے زیرنگرانی خرچ ہوتے ہیں اور منتخب نمائندوں کا عمل دخل صرف ”یہ کر دو اور وہ چھوڑ دو” تک محدود ہوتا ہے مگر پروپیگنڈا اس انداز میں کیا جاتا ہے جیسے تمام ترقیاتی کام وہ اپنی جیب سے کرا رہے ہیں انہیں یہ سوچ اور طرز عمل ترک کرنا ہوگا۔

چیئر مین نیب ذرا ہمت کر کے آٹا اور چینی چوروں کو گرفتار کریں, سردار عدیل انجم

Chairman NAB, Should arrest flour and sugar thieves, Sardar Adeel Anjum

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سوشل میڈیا کے ایگزیکٹو رکن سردار عدیل انجم نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب ذرا ہمت کر کے آٹا اور چینی چوروں کو گرفتار کریں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب کی انتقامی کاروائیاں نا قابل مذمت ہیں،نیب ایک نا اھل اور کٹھ پتلی ادارہ ھے حمزہ شہباز پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ان کو فوری طور پر ریا کیا جاے عمران خان اور اس کے کرپٹ وزراء مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے کی بجائے عوام پر توجہ دیں احساس پروگرام کے نام پر عوام کی تذلیل بند کی جائے نیب کی طرف سے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرنا عمران خان اور نا اھل وزراء اپنی کرپشن چپھا نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب چینی اور آٹا چوروں کے خلاف کاروائی سے کیوں گریزاں ہیں یہ خود اس ادارے کو بے توقیر ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ بیئرسٹرسعدیہ عباسی نے محمد ظریف راجا کے ہمراہ گزشتہ شب قاضیاں میں معروف مسلم لیگی رہنما راجہ محمد امین ایڈووکیٹ کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے بیٹے دانیال ایڈووکیٹ اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے جماعت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر راجہ اشتیاق، چوہدری مزمل، فیصل وارثی، انجم رشید وارثی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button