AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Administrator of Municipal Committee Chakswari was transferred without consultation

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی مسلم لیگ ن حلقہ نمبر2 چکسواری اسلام گڑھ کے عہدیداران و کارکنان کی مشاورت کے بغیر کی گئی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں اضطراب پایا جاتا ہے چونکہ اگلے سال2021 میں عام الیکشن ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے حلقہ نمبر دو کے کارکنوں کو اعتماد میں نہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ ہمارا کسی کی ذات کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں بلکہ ہمیں اعتماد میں نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد اور کوارڈنیٹر یوتھ ونگ آزاد کشمیر راجہ شجاعت علی نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو پیرا شوٹ کے ذریعے ایڈمنسٹریٹر بننے پر تسلیم نہیں کرتے اور جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس لئے ہم خواجہ ایوب کے موقف کے ساتھ ہیں۔

Chakswari, AJK; Administrator of Municipal Committee Chakswari was transferred without the consultation of PML-N Constituency No. 2 Chakswari Islamgarh officials and workers. The party workers are planning to hold protest.

تعزیت

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنماؤں خواجہ محمداسحاق خواجہ محمدحسیب رضا نے دھمال چڑہوئی کے کیپٹن (ر) ملک ریاض اے ایس آئی (ر) ملک ایاز قاری محمداسحاق ملک محمدیوسف کی والدہ محترمہ کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button