اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ رابعہ سیال کے احکامات پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کے شہر میں اچانک چھاپے۔ ہزاروں روپے جرمانہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ رابعہ سیال کے احکامات پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کے شہر میں اچانک چھاپے۔ ہزاروں روپے جرمانہ۔ کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہ کرینگے۔ ماہ صیام میں عوام لو ٹنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی او مخدوم بلال نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کے احکامات کے تحت شہر میں ناجائز منافع خوروں اور خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف ایکشن کے دوران اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سی او مخدوم بلال کے ہمراہ ایم سی کہوٹہ کے عملہ و افسران راجہ عامر اشتیاق، نذر کیانی اور دیگر سرکاری اہلکار بھی موجود تھے۔ جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ ان میں نزاکت حسین پرنس بیکرزپانچ ہزار روپے جرمانہ، کرامت ڈیلی ملک شاپ جگنو مارکیٹ پانچ ہزار روپے، آزاد سبزی منڈی ایک ہزار روپے، عاطف ریحان ستی کو دفعہ (144) کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانہ، اعجاز شوز (144) کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جبکہ عامر شہزاد کو (144) کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کی ملاقات
Assistant commissioner Rabia Siyal meets with press club Kahuta members and gives briefing
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کی ملاقات۔ من مانے ریٹس، مصنوعی مہنگائی، تجاوزات، سٹریٹ لائٹس، ون وے کی خلاف ورزی، بازاروں میں رش سمیت شہریوں کو درپیش مسائل سے نئی اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کو آگاہ کیا گیا۔ ناجائز منافع خو ر، مضر صحت سبزی پھل اور اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کے نہ صرف چالان و جرمانے ہونگے بلکہ دکان سیل کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہوگا۔ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری پر کوئی نرمی نہ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ریڈر اے سی آفس شہروز ستی کے علاوہ سرپر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات افضال شمسی، ارسلان کیانی، راجہ شاہد اجمل اور معرو ف کمپیئر پریس کلب کہوٹہ افتخار غوری بھی موجود تھے۔ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ کے تعاون سے علاقہ کو جاننے کا موقع ملا۔ مسائل حل کرینگے اور ناجائز منافع خوروں، خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ پریس کلب کہوٹہ کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں عوام پریشان کئی حادثات بھی رونما ہو چکے
Many accidents have taken place in Kahuta city and its environs due to low hanging electricity cables
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں عوام پریشان کئی حادثات بھی رونما ہو چکے۔ راجہ ظہور آف ٹپیالی جو کہ جگنو مارکیٹ کے پاس رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایک ایک تار سے کئی کنکشن دیے گے ہیں اور تاریں ننگی پڑی ہیں جسکی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے کئی مرتبہ واپڈہ آفس میں درخواست بھی دی مگر تا حال عمل در آمد نہ ہوا جبکہ واپڈہ کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے رشوت کے بغیر جائز کام بھی کروانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ سابق چیئر مین یو سی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے ایک بیان میں کہا کہ آسمان پر بادل چھاتے ہی ہوتھلہ کی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری اور سحری اندھیرے میں کرنی پڑتی ہے جبکہ انکے پی سی ایل نمبر اور موبائل بھی بند یا مصروف ملتے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے ایس سی اسلام آباداور ایکسین روات و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر میں چھتوں پر لٹکتی تاروں کو ٹھیک کر کے عوام کو تحفظ دیا جائے۔