DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Administration’s negligence in easing lockdown Badly fails to implement section 144 in Kahuta

لاک ڈاون میں نرمی کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت دفعہ144پر عمل درآمد کرانے میں بری طرع نکام

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لاک ڈاون میں نرمی کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت دفعہ144پر عمل درآمد کرانے میں بری طرع نکام۔کروناایس او پی کی سر عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں شہر میں ایک سیلاب سا امڈ آیا ہے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات سے ناواقف عوام سماجی رابطے کو بلائے طاق رکھتے ہوئے خریداری کر رہے شہر بھر کی مساجد کی انتظامیہ کمیٹیاں تحصیل انتظامیہ سے بھر پور ساتھ دے رہی ہیں مگر شہر بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی دفعہ144پرکسی قسم کا کوئی بھی عمل نہیں کرایا جارہانادرہ آفس کہوٹہ کے باہر عوام کا ایک سمندر ٹھاٹھیں مارتا رہتا ہے جبکہ کہوٹہ کلر چو ک میں موجود ایک نجی بنک انتظامیہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے بینک کے باہر لائین کے بجائے صارفین کا رش بنا رہتا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Administration’s negligence in easing lockdown Badly fails to implement section 144 in Kahuta. the situation is getting bad to worse as people are not taking serious the current situation they are in.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال کا ہوتھلہ قرنطینہ سنٹر اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کا درہ

Assistant Commissioner Kahuta visits Hothla Quarantine Center and Tehsil Headquarters Hospital

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال کا ہوتھلہ قرنطینہ سنٹر اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کا درہ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہرمیں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال نے گذشتہ روز ہوتھلہ قرنطینہ سنٹر اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کا درہ کیا انہوں نے ہسپتال میں موجود آئسولیشن وارڈ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، ڈاکٹر خالد، رانا غلام مر تضیٰ اور دیگر عملہ بھی موجود تھامحکمہ صحت کہوٹہ کی آفیسر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال تمام حالات پر مکمل بریفنگ دی۔

چیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ سے ان کے آفس میں پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن سردار ارشدمجید کی ملاقات

Sardar Arshad Majeed meets with RDA Chairman raja Tariq Mahmood Murtaza

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ سے ان کے آفس میں پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن سردار ارشدمجید کی ملاقات۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیش ہونے والی صورتحال میں غربا، یتیموں، بیواؤں میں احسن طریقے سے راشن کی تقسیم پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ تر قیاتی منصوبے شروع کر نے پر بھی ان کی تعریف کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزچیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ سے ان کے آفس میں پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن سردار ارشدمجید نے ملاقات کی اور ان سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں، کروناء وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیش ہونے والی صورتحال میں تقسیم کیے جانے والے راشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے چیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کوخراج تحسین پیش کی اور کہا کہ آپ جیسی شخصیت جہاں پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں وہاں پر ہی ہمارے علاقے کہوٹہ کے لیے بھی باعث فخر ہیں راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے سردار ارشدمجیدکا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ آپ جیسے جوان ہماری ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان نوجوانوں کے تمام مسائل حل کر یں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button