London; The Corona virus has paralyzed Britain’s roads, Taxi driver’s left frustrated with no work
کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کی سڑکیں سنسان ہو گئ۔ ٹیکسی ڈرائیور کام نہ ہونے کی وجہ سے بے بسی اور مایوسی کا شکار
سلاو(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب برطانیہ کی سڑکیں سنسان ہو گئ ٹیکسی ڈرائیورز بریطرح متاثر ہو گئے بعض ٹیکسی ڈرائیور کام نہ ہونے کی وجہ سے بے بسی اور مایوسی کا شکار ہوگئے بعض ڈرائیورز نے کام کے اوقات میں کمی کر دی اور بعض نے یہ کام ہی ترک کر دیا تقریبا اسی ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لاک ڈاون کی وجہ سے محتاج بن گئے برطانیہ کے ایک ڈرائیور نے کہا کے میں نے بیس سال ٹیکسی چلائی مگر اب اس کو ترک کر دیا اب بے روزگار ہو گئے فیملی کے ساتھ رہنا اور گھر چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے بعض ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ہم نے اوقات میں کمی کر دی تھی اب روزانہ پندرہ سے بیس پاونڈ کماتے ہیں دوسری طرف ٹیکسی کمپنیاں گاڑی کی صفائی پر زور دیتی ہیں ان کو ہماری فکر نہیں کہیں ہم کرونا کا شکار نہ ہو جاہیں ہم کو فکر لگی رہتی ہے کے کرونا کا شکار ہو کر اپنے بچوں کو کرونا کا شکار نہ کر بیٹھیں۔ برطانیہ کے دوسرے علاقوں کی طرح سلاو کے بے شمار ٹیکسی ڈرائیور اس کام کو ترک کر کے گھر بیٹھ گئے اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
Thousands of self-employed taxi drivers across the UK, who have faced a massive drop off in demand due to coronavirus, The Corona virus has paralyzed Britain’s roads, Taxi driver’s left frustrated with no work
آزاد کشمیر کے جمیل جنجوعہ کورونا وائرس سے دبئی میں وفات پا گئے
Jamil Janjua passed away in Dubai due to coronavirus
دبئی۔یو اے ای (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) آزاد کشمیر کے جمیل جنجوعہ کورونا وائرس سے دبئی میں وفات پا گئے۔ کوٹلی آزاد کشمیر کے محلہ رحمانیہ (اُوپر محلہ نزد تاریخی تین گنبد مسجد)کے رہائشی محمد جمیل جنجوعہ ولد فیروز جنجوعہ جو عرصہ دراز سے ذریعہ معاش کیلئے دبئی متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔ باؤ افضل جنجوعہ اور طارق جنجوعہ کے بھائی محمد جمیل جنجوعہ دیار غیر میں کورونا وائرس کے باعث دبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ (اناللہ وان الہ راجعون)۔ مرحوم وہاں کافی عرصہ سے ایک کمپنی میں ملازم رہے۔ اور اب مستقل طور پر واپس پاکستان جانا چاہتے تھے کہ کورونا وائرسکی وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہو گیا۔ جس کے سبب فلائٹیں بھی رک گئیں۔ اور مسافر ایک ملک سے دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔ اسی وجہ سے وہ دبئی میں ٹھہر گئے تھے۔ مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ انہیں کورونا وائرس لگ گیا۔ جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر دئیے گئے۔ مگر جانبر نہ ہو سکے۔ اور 6 مئی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ محمد جمیل فیروز جنجوعہ کو دبئی کے قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔