جو ڈیشنل کملیکس کو ٹلی ستیاں کی زیرتعمیر بلڈنگ میں تاخیر، ایڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی سے لاکھوں افراد کو عدالتی امو ر میں شدید پریشانی کا سامنا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… جو ڈیشنل کملیکس کو ٹلی ستیاں کی زیرتعمیر بلڈنگ میں تاخیر، ایڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی سے لاکھوں افراد کو عدالتی امو ر میں شدید پریشانی کا سامنا،کو ٹلی ستیاں کے غریب عوام کو تقریبا 75 کلومیٹر دور راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں اپنے مقدمات کی پیروی اور حصول انصاف کے لیے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہاں کے عوام کو مقدمات کی پیروی اور حصول انصاف کے لیے قارون کے خزانہ،حضرت نوع علیہ السلام کی عمر اور حضرت یعقوب علیہ السلام جیسے صبر کے بے رحم مراحل سے گزرنا پڑتا ہے یوں جرائم پیشہ افراد اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مدعی اور گواہوں کو ہراساں کر کے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لے لیتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر باقی تحصیلوں کی طرح یہاں بھی ایک سیشن جج کی تعیناتی دوبارہ شروع کی جائے تو قتل، دیوانی و فوجداری اپیلوں سمیت تمام بڑے مقدمات کی سماعت سے پولیس، عوام اور انتظامیہ سب کے لئے آسانیاں پیدا ہو جائیں گی اور یوں محکمہ مال کے آفیسرز کی ہفتہ میں ایک دو دن ڈیوٹی پر حاضری بھی نہ صرف مستقل ہو جائے گی بلکہ مجموعی طور پر ریگولیٹ ہو جائے گی جو خوش آہند فیصلہ ہو گاواضح رہے کہ سال 2011 میں ملک کے معروف قانون دان اور اس دھرتی کے عظیم سپو ت راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے بطور جنرل سیکریٹری لاہور ہائیکورٹ وکلاء کا وفد لے کر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے خصوصی ملاقات کی تھی جہاں انکے علم میں لایا کہ یہ راولپنڈی ڈویژن کی واحد تحصیل ہے جہاں نہ تو مستقبل دیوانی عدالت ہے اور نہ ہی باقی ڈویژن کی 18 تحصیلوں کی طرح یہاں کوئی جوڈیشل کمپلیکس اسی طرح کیمپ سیشن کورٹ جیسے راولپنڈی کی باقی 18 تحصیلوں میں خدمات سرانجام دے رے ہیں اس تحصیل میں آٹھ سال عدالت لگاتے رہے لیکن بعد میں انکی عدالت کو بھی ختم کر دیا گیا اس عدم مساوات اور ناانصافی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وفد کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے فوری طور پر نوٹس لیا تھا اور اسی میٹنگ میں رجسٹرار آفس کو دوسرے ہی دن مسقبل سول جج کو مستقل عدالت لگانے اور فوری طور پر کمپلیکس کی تعمیرات کے احکامات جاری کئے جو تا حال جاری ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والی جو ڈیشنل کملیکس کی بلڈنگ تعمیر میں تاخیر اور یہاں ا یڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی سے لاکھوں افراد کو عدالتی امو ر میں شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
Kotli Sattian; Delay in the construction of Kotli Sattian building for judicial Complex, Where now large number of people facing severe legal case’s delay as well as no Judge being appointed in Kotli Sattian.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سوشل میڈیا پر دو نو جوانو ں کی آپس میں لڑا ئی،قومیت کے اشتعال کے با عث کسی بڑے نقصا ن کو خطر ہ صلح کے ذریعے ٹل گیا،صا حبزاد ہ حق منیر حسین سرکا ر نے صلح میں کلیدی کردار ادا کر کے امن و اما ن کے لیے شا ندا ر کو شش کرکے امن پسند ہو نے کا ثبو ت دیا تفصیلا ت کیمطا بق دو نوجوانو ں شہر یا ر عبا سی اور اہتشام ستی کے درمیان ایک پو سٹ پربحث و تکرا ر جس پرچند لو گو ں کے کیمنٹس سے قومیت کا اشتعال دیا گیا جس سے ایک بڑے سا نحہ کے رو نما ء ہو نے کا خطرہ منڈلارہا تھا جس کو صا حبزاد ہ حق منیر حسین سرکا ر نے انتہا ئی حکمت عملی اور فہم و فراست کیساتھ عین اس وقت جب دو نو جوانوں کے علا وہ بیرو نی طا قتیں اشتعا ل انگیزی کے ذریعے کسی بڑے نقصا ن کی خو اہاں تھیں انکی اس سازش کو نا کام بنا تے ہو ئے معاملے کو افہا م و تفہم کیساتھ حل کر کے سازشی عنا صر کی تما م تر سازشیں خا ک میں ملا دیں واضع رہے کہ مذکو رہ لڑا ئی میں کو ٹلی ستیاں کے نو جوان سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سیلمان ستی، اکمل وقار ستی، تو صیف پرویزستی، یا سر ذولفقارستی، محسن ستی و دیگر کثیر تعداد نوجوانو ں نے بھی اپنا بھر پو ر کردر اداکرتے ہو ئے کو ٹلی ستیاں کے دیگر نو جو انو ں کو سوشل میڈیا پر غیر ضرو ری و بغیر تحقیق پو سٹیں کر نے سے رو ک کر اور دو نو ں نوجوانو ں کو صلح کے لیے را ضی کر نے پر بھی اپنا اپنا بھر پورکردار ادا کیا جس پر اہل علا قہ نے صا حبزاد ہ حق منیر حسین سرکا راور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی پو ری ٹیم کو شاندا ر الفاط میں خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس احسن اقدام سے کو ٹلی ستیاں کو ایک بڑے فساد سے بچا لیا گیا جو قابل تحسین عمل ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سینئر صحافی عامر محمود عباسی (بیورو چیف اے ٹی وی نیوز) کے چاچا جان،اختر افتخار،صفدر افتخار، عنصر افتخار کے والد اور علاقہ سواں اور راولپنڈی کی معروف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیت الحاج محمد افتخار خان (سابق ممبر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی و بانی اسلامیہ پبلک سیکنڈری سکول کمال آباد راولپنڈی) کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع کولیاں حمید نزد چکری انٹر چینج (موٹر وے) میں ادا کی گئی۔ جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ راولپنڈی کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی پریس کلب کوٹلی ستیاں کا تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت اجلاس میں مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا اور انکے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ملک کے ماہر و قانون اور وائس آف ہیومن رائیٹس کے چیئرمین راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے کو ٹلی ستیاں جوڈیشل کمپلیکس کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا وہ حلقہ این اے 57 میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے گے لیکن ملکی صورتحال اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر کہی اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہیں تاہم چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کوٹلی ستیاں کی پسماندگی، جلد، سستا اور معیاری انصاف کی فراہمی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام کے بغیر کبھی ممکن نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے جوڈیشل کمپلیکس بھی موجود ہے یہاں ا یڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی عدم مساوات اور ناانصافی قرار دیا۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی آرزوُں امنگوں کی قاتل ہے پی ٹی آئی کی جھوٹ پر مبنی سیاست نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے عوام کو باہم ریلیف پہنچانے والے اداروں کو ختم کرکے عوام دشمنی کا واضح ثبوت دے دیا ہے جیسے بلدیات کے اداروں کو ختم کرکے عوام کو در بدر کر دیا غربت کے خاتمے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے خوبصورت پروگرام پر اپنا ٹیک لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی اور اب صوبائی مختاری ان کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے ڈیموکریٹک پراسیس کو مضبوط کرنے کے لیے بنائی گئی اٹھارہویں ترمیم کو بھی تبدیل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ریاست پاکستان کا انہوں نے کھلواڑ بنا دیا ہے ترقی کی راہ پر گامزن ریاست پاکستان کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے سیاست کو اس استحصالی ٹولے نے گالی بنا دیا ہے کشمیر سمیت بہت سے معاملات پر پاکستان کو تنہا کر دیا گیا ہے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… خا دمین دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کو ٹلی ستیاں عامر محمو دستی، فراز اختر ستی، سیاب احمد ستی، ثا قب ستی اور فرحت محمو د ستی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دو نو جوانو ں کی آپس میں لڑا ئی،قومیت کے اشتعال کے با عث کسی بڑے نقصا ن کو خطر ہ کو مد نظر رکھتے ہو ئے راضی نا مہ کروا نے پر صا حبزاد ہ حق منیر حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی اس شاندار کا وش کو زبردست الفاظ میں سرا ہا اور اسے مثبت اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ دو نوجوانو ں شہر یا ر عبا سی اور اہتشام ستی کے درمیان ایک پو سٹ پربحث و تکرا ر جس پرچند لو گو ں کے کیمنٹس سے قومیت کا اشتعال دیا گیا اس سے ایک بڑے سا نحہ کے رو نما ء ہو نے کا خطرہ منڈلارہا تھا جس کو صا حبزاد ہ حق منیر حسین سرکا ر نے انتہا ئی حکمت عملی اور فہم و فراست کیساتھ معاملے کو افہا م و تفہم کیساتھ حل کر کے دو نوں نو جوانون کاراضی نا مہ کروا کر اہم کا رنا مہ سر انجام دیا جس سے ایک بڑے نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف سے صا حبزادہ حق خطیب ھسین علی با دشا ہ سرکا ر نے ہمیشہ امن و امان، سمیت عشق مصطفی ﷺ کو اپنا نے کا درس دیا