Kallar Syedan; No notification could be issued by the Punjab government on the announcement made by PM Imran Khan on Saturday to ease the lockdown and open shops.
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہفتہ کے روز لاک ڈاون نرم کرنے اور دوکانیں کھولنے کے اعلان پر پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن ہی جاری نہ ہو سکا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہفتہ کے روز لاک ڈاون نرم کرنے اور دوکانیں کھولنے کے اعلان پر پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن ہی جاری نہ ہو سکا ہفتہ کی صبح کھلنے والی دوکانیں انتظامیہ نے بند کرا دیں اور شاہ باغ میں متعدد دوکانوں کو سیل کردیا گیا وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ہفتہ کے روز سے کاروباری سرگرمیاں محدود پیمانے پر شروع کرنے جا رہے ہیں مگر اس کے بعد پنجاب حکومت نے چپ سادھ لی اور کسی قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا دوکانداروں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں اور گردونواح میں اپنی دوکانیں کھول لیں جنہیں مقامی انتظامیہ نے بند کرا دیا جبکہ لاک ڈاؤن آفیسر عمر اور انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے شاہ باغ میں چار دوکانیں سیل کر دیں جن میں شہزاد الیکٹرک،البدر الیکٹرانکس،بسمہ اللہ گارمنٹس،سروس شوز شامل ہیں۔
Kallar Syedan; No notification could be issued by the Punjab government on the announcement made by PM Imran Khan on Saturday to ease the lockdown and open shops. Serval shops opened the shops but were immediately shut down and sealed due to not having official documents.
حوالدار محمد یاسین انتقال کر گئے نماز جنازہ نلہ مسلماناں کے قریب ڈھوک بنگیال میں ادا کی گئی
Havaldar Mohammad Yasin passed away in Dhok Bangyal, Nala Musalmana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔روزنامہ نوائے وقت کے سابق اہلکار راجہ محمد ظہیر کے ماموں حوالدار محمد یاسین انتقال کر گئے نماز جنازہ نلہ مسلماناں کے قریب ڈھوک بنگیال میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود،تنویرناز بھٹی،محبوب بھٹی،چوہدری جمیل اختر،راجہ محمد نواز جنجوعہ،راجہ علی اصغر،اکرام الحق قریشی کے علاؤہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور راجہ ظہیر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
موٹر سائیکلوں میں ٹکرکے بعد سابق نائب ناظم یوسی درکالی معموری سمیت 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا
Police case registered against ex naib nazim uc Darkali Mahmuri, along with 30 other men for armed attack in Maira Sangal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔موٹر سائیکلوں میں ٹکرکے بعد سابق نائب ناظم یوسی درکالی معموری سمیت 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔شعبان سکنہ منگال پولیس کو درخواست دی کہ میں گزشتہ روز ساڑھے سات بجے شام کے قریب اپنے گاؤں کی مسجد سے نماز مغرب پڑھ کر گھر جا رہا تھا کہ میرے گھر کے سامنے گلی میں اندھا دھند فائرنگ ہو رہی تھی اور رک کر دیکھا تو سابق نائب ناظم راجہ نوید قیصر سکنہ مہیرہ سنگال ہمراہ 25/30کس نامعلوم مسلح کلاشنکوف 12 بور بندوق اور پسٹل 30 بوراور ڈنڈے وغیرہ للکارتے اور فائرنگ کرتے ہوئے گلی میں جا رہے تھے۔میں اپنے گھر داخل ہوا تو دیکھا میری بھابھی گل ناز اظہر شدید زخمی حالت میں پڑی تھی۔وجہ عناد یہ ہے کہ صبح ہمارے گاؤں کے رہائشی نوید اختر اور راجہ نوید قیصر کے رشتہ داروں کے مابین منگال سٹاپ بائی پاس پر جھگڑا ہوا تھا۔دریں اثناء لڑائی جھگڑے میں ایک اور زخمی منگال کے ہی رہائشی امجد پرویز کی جانب سے بھی الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جہاں امجد پرویز نے پولیس کو بیان دیا کہ میں مستریوں کا کام کرتا ہوں گزشتہ روز ساڑھے چھ بجے کے قریب میں راجہ ذوالفقار،راجہ غلام اصغر کے ہمراہ مہیرہ سنگال کے گھر میں جو کام کیا تھا کا حساب کتاب لینے گیا ہوا تھا۔مہیرہ سنگال چوک میں جامع مسجد کے قریب پہنچے تو اپنا موٹر سائیکل کھڑاکیا تو نوجوان عمر لڑکے جن میں سے ایک کا نام رضوان،ہارون اور کامران معلوم ہوئے مجھے شبر حسین کے مکان کے سامنے لے گئے اور وہاں پر 20/25افراد موجود تھے جن کے پاس ڈنڈے،ہاکیاں اور آہنی مکے اور راڈ تھے نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔رضوان نے مجھے سر پر آہنی مکہ مارااور باقی آدمیوں نے ڈنڈوں سے مجھے تشدد کا نشانہ بنایااور زدو کوب کر کے میرا موٹر سائیکل اور موبائل فون توڑ دیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔
کلرسیداں میں تین بچوں کی ماں کو اغوا کر کے پشاور منتقل کر دیا گیا
Police case registered over mother of three being abducted to Peshawar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں میں تین بچوں کی ماں کو اغوا کر کے پشاور منتقل کر دیا گیا کلر سیداں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مراد علی سکنہ کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں غوثیہ محلہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔سیکنڈ اور فرسٹ فلور میں بھی فیملی رہائش پذیر ہے۔میری عدم موجودگی میں فرسٹ فلور پر رہائش پذیر مسمی راحت خان سکنہ پشاور نے میری عدم موجودگی میں میری بیوی جو تین بچوں کی ماں بھی ہے سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے اور گزشتہ روز ورغلاپھسلا کر اغواء کر کے پشاور لے گیا۔دس ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور کچھ قیمتی کپڑے بھی گھر سے غائب ہیں۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سولہ سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا دوسرے روز بھی نعش کی تلاش میں کامیابی نہ ہوسکی
Body of teenager drowned in river Jhelum still not recovered despite 2nd day search
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سولہ سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا دوسرے روز بھی نعش کی تلاش میں کامیابی نہ ہوسکی ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے لائن سپریٹینڈنٹ عالمگیر پراچہ کا سولہ سالہ بھانجھا حیدر سفیر پراچہ جمعہ کی شام گاؤں مالشی گڑھی دوپٹہ مظفرآباد میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہفتے کے روز بھی غوطہ خور نعش کی تلاش میں مصروف رہے مگر انہیں کامیابی نہ ملی،چوآخالصہ کے شہریوں نے حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمگیر پراچہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
راجہ جاوید اختر کیانی نے اپنی رہائشگاہ بھلاکھر میں افطار ڈنر دیا
Raja Javed Akhtar Kiyani holds iftari reception in village Balakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔روات چیمبر آف کامرس کے رکن راجہ جاوید اختر کیانی نے اپنی رہائشگاہ بھلاکھر میں افطار ڈنر دیا جس میں معروف کاروباری قاضی ضیا،پیرس کے سیاسی سماجی رہنما جاوید بٹ،راجہ صفدر کیانی،اشرف کیانی،حاجی غلام احمد بنگیال،معروف کمپیئر العمران سید،چوہدری توقیراسلم،ملک عنصر خان،چوہدری محمد جمیل وارثی،چوہدری تنویر شیرازی،راحیل بٹ،رمضان بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری محمد عظیم کو تحصیل گوجرخان کا صدرنامزد ہونے پر دلی مبارکباد
Congratulations to Chaudhry Muhammad Azeem on being nominated as the President of Gujar Khan Tehsil
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال نے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار چوہدری محمد عظیم کو تحصیل گوجرخان کا صدرنامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔