Kallar Syedan; Wapda official from Choa Khalsa nephew drowns to death while swimming at river Jhelum
سولہ سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا دوسرے روز بھی نعش کی تلاش میں کامیابی نہ ہوسکی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سولہ سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا دوسرے روز بھی نعش کی تلاش میں کامیابی نہ ہوسکی ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے لائن سپریٹینڈنٹ عالمگیر پراچہ کا سولہ سالہ بھانجھا حیدر سفیر پراچہ جمعہ کی شام گاؤں مالشی گڑھی دوپٹہ مظفرآباد میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہفتے کے روز بھی غوطہ خور نعش کی تلاش میں مصروف رہے مگر انہیں کامیابی نہ ملی،چواخالصہ کے شہریوں نے حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمگیر پراچہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
Kallar Syedan; A Teenage boys nephew of Wapda line man of Choa Khalsa Alamgir Paracha has drowned to death while swimming at river Jhelum , His body has not been recovered so far.
Breaking News…
کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا 40 سالہ شخص ہسپتال پہنچنے کے چند گھنٹے بعد کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا ہو انتقال کر دیا
Mohammad Saeed of village Nothia Shareef dies of coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا 40 سالہ شخص ہسپتال پہنچنے کے چند گھنٹے بعد کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا ہو انتقال کر دیا۔نوتھیہ شریف کا رہائشی محمد سعید جو کہ غیر شادی شدہ تھا اور گھر میں ہی رہتا تھا ہفتہ کی صبح پیٹ میں تکلیف کے باعث راولپنڈی ہسپتال لے جایا گیا جہاں معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے پھیپھڑوں میں مسٗلہ ہے اور پھر شام پانچ بجے کے قریب اطلاع ملی کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ادھر کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے ہی ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ اپنے سٹاف کے ہمراہ مرحوم کے آبائی گاؤں پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں قبر تیار کروائی۔ادھر مرحوم کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھا۔مرحوم کو ہفتہ کی رات سپرد خاک کر دیا گیا جہاں کرونا وائرس کی ایس او پی کے تحت دو بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی۔
کلرسیداں کے نواحی۔ بھورہ حیال کا شہباز بھی کورونا سے چل بسا
Mohammad Shabaz of village Bhora Hayal passed away with coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں کے نواحی۔ بھورہ حیال کا شہباز بھی کورونا سے چل بسا یہ لاہور میں رھائش پزیر تھا چند ایام قبل اس کی طبیعت خراب۔ ہوئی اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس نے ہفتہ کے روز دم توڑ دیا کورونا ایس اوپی کے تحت تدفین بھورہ حیال میں کر دی گئی جس میں صرف گھر والوں کو شرکت کی اجازت دی گئ
کلرسیداں کے گاؤں نوتھیہ سے سولہ سالہ دوشیزہ کا اغوا
Police case registered against seven people from Islam purra jabber for abducting girl in village Nothia
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں کے گاؤں نوتھیہ سے سولہ سالہ دوشیزہ کا اغوا،اسلام پورہ جبر کے سات افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا نوتھیہ کے منیر نامی شخص نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کی سولہ سالہ بیٹی (ا) اچانک گھر سے غائب ہو گئی جسے ملزمان شمس ولد عنایت،صفیہ بی بی،مافیہ،صدام ولد سجاد،اظہر ولد حنیف،عدنان سکندر عرف منو ولد سکندر خان ساکنان اسلام پورہ جبر اور ثقلین الحسن ولد شبیر الحسن سکنہ شیخوپورہ اغوا کر کے لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے زیر دفعہ 365بی ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے روات تھانے میں درج زیادتی کیس کی متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے پرنوٹس لے لیا
CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis took note of the video statement of the victim girl and her mother in the rape case registered at Rawat police station.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے روات تھانے میں درج زیادتی کیس کی متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے پرنوٹس لے لیا ان کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد، اے ایس پی بینش فاطمہ، ایس ایچ او روات ک کاشف اقبال، ایس ایچ او ویمن ان کے گھر پہنچ گئے اور متاثرہ لڑکی اور اسکی والدہ کو تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔متاثرہ لڑکی کا عدالت کے روبرو بیان زیر دفعہ 164 ضابطہ فوجداری ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم متاثرہ لڑکی کے تحفظات سامنے آنے پر بیان عدالت کے سامنے دوبارہ ریکارڈ کروائے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور قرار دیا گیا کہ متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ کو ہر قسم کا تحفظ دیا جائے گااور ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں، جن کے میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں،پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے تاہم متاثرہ لڑکی اور والدہ کے تحفظات دور کرنے کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے۔
نوسر باز بکرا چور رنگے ہاتھوں گرفتار،شہریوں نے پٹائی کرنے کے بعد کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا
Man arrested trying to steal a goat on Doberan road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔نوسر باز بکرا چور رنگے ہاتھوں گرفتار،شہریوں نے پٹائی کرنے کے بعد کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوآخالصہ شہر میں دوبیرن روڈ پر واقع قبرستان میں مقامی شہری نے بکرا باند ھ رکھا تھا جسے چوری کے لیے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مہران کار دسندھ نمبری آیا اور بکرا چوری کرنے سے قبل قبرستان میں فاتحہ پڑھنے میں مصروف ہو گیا جہاں سے فراغت کے بعد اس نے وہاں بندھا ہوا بکرا اپنے گاڑی میں ڈالا اور چل پڑا ارد گرد کے گھروں میں موجود لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو انہوں نے نہ صرف ا س کا پیچھا کیا بلکہ مختلف اطراف میں لوگوں کو فون کر کے اطلاع دی کہ سرخ رنگ کی مہران میں چور مسروقہ بکرے کے ہمراہ موجود ہے جسے کلر سیداں روڈ پر سہوٹ کے مقام پر مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والے بکرے کے مالک اور دیگر لوگ بھی پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کی خوب پٹائی کی جس کے بعد سابق کونسلر ٹھیکیدار ظہیر اور چوہدری شعیب الطاف نے ملزم کو کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاک ڈاؤن کی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر چوکپنڈوری میں میڈیکل سٹور فارمیسی اینڈ کاسمیٹکس کو سیل کر دیا گیا۔
The medical store Pharmacy in Chaukpindori was sealed for violating the SOP of lockdown.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ لاک ڈاؤن کی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر چوکپنڈوری میں میڈیکل سٹور فارمیسی اینڈ کاسمیٹکس کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے گزشتہ روز چوکپنڈوری شہر کا دورہ کیا اور اس دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دریں اثناء اے سی کلر سیداں نے میڈیکل اسٹور کو بھی چیک کیا جہاں کام کرنے والے کسی بھی ملازم نے ماسک پہن رکھا تھا نہ ہی گلوز پہن رکھے تھے جبکہ صفائی ستھرائی کے بھی ناقص انتظامات تھے جس پر اے سی نے میڈیکل سٹور کو سر بمہر کر دیا۔
لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر دو موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج
Case registered against two motorcyclists for violating lockdown
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر دو موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا کلر بائی پاس پر موجود کلرسیداں پولیس کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ارسلان سکنہ لونی بازداراں اور مطیع الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی،سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم،سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہوراکبر،سابق صدر کلر بار ایسوسی ایشن سید سبط الحسن ایڈووکیٹ،سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،قاضی محمد اخلاق،محمد نوید بھٹی،چوہدری محمد خالد،سید جنید عباس،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،گلفراز بٹ،چوہدری نعیم بنارس نے گاؤں تل خالصہ جاکر چوہدری توقیراسلم سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم چوہدری محمد اسلم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔