DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Rabia Siyal appointed new assistant commissioner Kahuta in place of Madam Zaib Unasa Nasir.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النسا ء ناصر کا تبادلہ ان کی جگہ رابعہ سیال نئی اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ تعینات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النسا ء ناصر کا تبادلہ ان کی جگہ رابعہ سیال نئی اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ تعینات۔کہوٹہ سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محترمہ میڈم زیب النساء ناصر نے کہوٹہ میں اپنی تعیناتی کے دوران نظام و ضبط کی بہترین فضا قائم کیے رکھی انہوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی گذشتہ روز ان کی جگہ تعینات ہونے والی نئی اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ رابعہ سیال نے باقاعدہ اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ رابعہ سیال سے بھی اس بات کی امید کی ہے کہ وہ بھی سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زی النسا ء ناصرکی طرع قانون کی بالا دستی کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں گئی۔

Kahuta; Rabia Siyal has been appointed new assistant commissioner of Tehsil Kahuta in place of Madam Zaib Unasa Nasir. Rabia Siyal has taken over the charge but people are surprised at the transfer of Madam Zaib Unasa Nasir, She had recently taken tough action against the traders selling goods above set rates which could have been her downfall. The public appreciated the work of former assistant commissioner and expect same hard work from the new commissioner Rabia Siyal.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں رمضان کے مقدس مہینے میں مہنگائی کا طوفان عوام علاقہ پریشان

Inflated prices at shops in Kahuta city and its surrounding region in the holy month of Ramadan leaves public suffering

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تبدیلی سرکار کے تمام دعوئے ٹھس،،،بلند و بانگ دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گئے،،،،،،کہوٹہ شہر اور گردونواح میں رمضان کے مقدس مہینے میں مہنگائی کا طوفان عوام علاقہ پریشان ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے غریبوں کا خون نچوڑنا شروع کر دیاجبکہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمارہے۔ لیموں،سبزی فروٹ، مرچ مصالحے، دودھ دیہی مشروبات و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دوگنا ہو گئی ہیں جبکہ پہلے تاجر گاہکوں کو تبدیلی کا نام لیکر جواب دیتے تھے جبکہ اب کرونا وائرس کی آڑ میں مہنگائی کر کے مال بنا رہے ہیں۔ انتظامیہ روزانہ ہزارو ں روپے لیکر تاجروں کو ریٹ لسٹ تھما دیتے ہیں مگر آج تک تاجروں نے نہ تو ریٹ لسٹ اویزاں کی اور نہ اس پر عمل کیا تین ماہ سے کرونا کے حوالے سے بے روزگار لوگ پہلے ہی مشکل میں تھے کہ مہنگائی نے انکے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا غریب آدمی 500روپے کلو کھجور لیکر روزہ بھی افطار نہیں کر سکتا۔ منتحب نمائندے اور انتظامیہ خوموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے جبکہ شہر میں سینکڑوں پیشہ وربھکاریوں جن میں خواتین کی کثیر تعدادجو روزانہ باہر سے آتی ہیں انھوں نے انت مچا دی ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی جگہ جگہ رش لگا ہوا ہے۔کلر چوک اورمٹور چوک میں بیرل نہ ہونے کی وجہ سے رات بھر بھاری ٹریلے اور گاڑیاں گزرنے سے جو سڑک پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اب کھنڈرات بن گئی ہے۔شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی منتحب نمائندوں اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ خدارہ کہوٹہ کے عوام کو ریلیف فرام کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

گھوئی راجگان سے بکر ی چور گاڑی سمیت گر فتار “چائے پانی”کے بعد پولیس کے حوالے

Goat stealer arrested and given public bashing treatment before being handed to the police in village Ghoe Rajgaan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گھوئی راجگان سے بکر ی چور گاڑی سمیت گر فتار “چائے پانی”کے بعد پولیس کے حوالے۔گذشتہ روز قبل گھوئی راجگان کے رہائشی سابق کونسلر نائیک راجہ عبدا لحمیدکی بکریاں جو ان کے گھر سے تھوڑی دور فاصلے باندھی تھی بکری چوروں نے ایک بکری کو کھولا اور جب دوسری بکری کو کھولا تو ان کے گھر والوں نے دیکھ دیا اور وہاں سے ہی شور مچایا جس پر بکری چور بھاگ نکلے جس پر نائیک حمید نے پنوں مارکیٹ میں کچھ لڑکوں کو فون کیا جنہوں نے ان کو پکڑ لیا پوچھ گچھ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ان کے زیر استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر JJ-896جو اسلام آباد نمبر تھی اور کار کے بائیک شیشے پر یہ تحریر لکھی ہوئی تھی “یہ سب میرے ماں باپ کی دعا ہے “۔

Show More

Related Articles

Back to top button