DailyNews

Chakswari, AJK: It is our responsibility to help the brothers and sisters of Occupied Kashmir, Chaudhry Waqar Sikandar

مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اوربہنوں کی مدد کرناہماری ذمہ داری ہے, چودھری وقار سکندر

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری وقار سکندر نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہاء کردی ہے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانیوں آباد کرکے کشمیر کی آباد ی کوتبدیل کرنے کی سازش کررہاہے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اوربہنوں کی مدد کرناہماری ذمہ داری ہے پوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پردباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے کشمیری عوام پرہونے والے مظالم بندکروائیں اورکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلائیں بھارت کواپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنے پرمجبور کریں آزادی کشمیریوں کاحق ہے جس طرح پوری دنیامیں بسنے والی قومیں آزاد ہیں اسی طرح کشمیریوں کوبھی ا ٓزادی جیسی نعمت حاصل ہونی چاہیے کشمیریوں پرہونے والے مظالم پرعالمی برادری خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے کوروناوبا ء نے پوری دنیاکولاک ڈاؤن شکارکردیاہے جس کی وجہ سے پوری دنیا سخت پریشان ہے دنیاکوکشمیریوں کی پریشانی کااندازہ ہوناچاہیے کشمیری طویل عرصے سے مظالم کاشکارہیں اوربھارت کا جبری ظالمانہ اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف وزری کاحامل لاک ڈاؤن طویل عرصہ سے جاری ہے کشمیری اپنے وطن میں محکوم ومحصور ہے عالمی برادری کشمیریوں کوان مظالم سے نجات دلانے کے لئے اپناکردار اداکرے کشمیریوں کی آزادی کے لئے عالمی براداری نے کوئی موثر کردار ادا نہیں کیابہت دیر کردی ہے اب بھی وقت ہے کہ اس طرف بھرپور توجہ دی جائے اورکوروناوائرس کی وبا ء سے اقوام عالم سبق حاصل کریں اوردہرا معیار ترک کریں کشمیریوں پرہونے والاظلم انہیں کیوں ظلم نظر نہیں آتاکشمیری مسلمان ہیں اس لیے اقوام عالم کوکشمیر یوں کی آزادی کے لئے کرداراداکرنے میں کوئی عار محسوس ہوتی ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاتب تک عالم امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے پائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ کشمیرہے دونوں ممالک ایٹمی پاورز ہیں بھارت کی کسی حماقت سے کسی بھی وقت خطرناک جنگ چھڑسکتی ہے اورپوری دنیااس کی لیپٹ میں آسکتی ہے اس امرکی ضرورت ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کی سنگینی مدنظر رکھ کراپناکردار اداکرنے میں مزیدتاخیر نہ کرے

Show More

Related Articles

Back to top button