DailyNews

Chakswari, AJK; District administration paid tribute to in their efforts to combat Covid-19

کوروناوائرس کی وبا کے خاتمہ تک حکومت آزادکشمیرانتظامیہ کی شاندارکارکردگی پر ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس محکمہ صحت کے ملازمین کوخراج تحسین پیش

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے کہاہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومت آزادکشمیر کے سخت ترین لاک ڈاؤن اورسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے اورحکومتی وضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کے لئے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او حافظ ظہیراحمداے ایس آئی اشتیاق احمد اور پورے عملہ کی اطمینان بخش قابل ستائش کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اپنے فرض شناس باصلاحیت پولیس آفیسران پرفخر ہے جن کی شاندارکارکردگی کی بدولت علاقہ میں امن وامان کی مثالی فضا ہے عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو کے تحفظ کے لئے اورکوروناوائرس کی وباء کی موثرروک تھام کے لئے شانداراقدامات اٹھائے جارہے ہیں جوایس ایس پی ضلع میرپورراجہ عرفان سلیم کی بہترین حکمت عملی کانتیجہ ہے آزادکشمیر کے عوام کا تعاون مثالی اورشاندار رہاہے اورتوقع ہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے خاتمہ تک حکومت آزادکشمیرانتظامیہ کی شاندارکارکردگی اورعوام کامثالی تعاون برقرار رہے گابہترین اقدامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس محکمہ صحت کے ملازمین کوخراج تحسین پیش کرتاہوں

Show More

Related Articles

Back to top button