Nala Musalmana; Dua observed for late ex member district council Haji Subaidar Maqsood Ali Raja in Morra Hasnal
سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی صوبیدار مقصود علی راجہ روح پر فتوح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
الحاج خالق حسین یوکے، راجہ محمد زرین یوکے اور ماسٹر نجابت علی کے بھائی، طاہر مقصود راجہ یوکے، راجہ تیمور مقصود یوکے اور ڈاکٹر توقیر مقصود راجہ کے والدِ محترم صوبیدار مقصود علی راجہ(مرحوم) کی پانچویں برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔حافظ غلام مصطفی نے اس موقع پر کہا کہ صوبیدار مقصود علی نے پوری زندگی دکھی انسانیت کی بھرپور طریقے سے مدد کی۔ وہ انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے موہڑہ حسنال کی سڑک ہو، سکول کی تعمیر ہو، ٹیلی فون ایکسچینج کی جگہ کا عطیہ ہو یا کوئی اور فلائی کام آپ نے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا اس کے علاوہ بھی علاقے کے بہت سے کام ان کی مرہونِ منت ہیں۔ اور ایسے صدقہ جاریہ کا ان کو روزِ قیامت تک ثواب پہنچتا رہے گا۔ مرحوم نے زندگی بھر اللہ کی مخلوق سے محبت اور خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔مرحوم نے صحیح معنوں میں علاقے کی نمائندگی کی جس شان سے انہوں نے زندگی گزاری اسی شان سے وہ دنیا سے رخصت ہوئے۔اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔
ماسٹر لطیف احمد وینس یوکے کی والدہ محترمہ سہوٹ میں سپرد خاک
Mother of Master Latif Ahmed Vaince passed away in Sahot
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
ماسٹر لطیف احمد وینس یوکے، خالد محمود وینس یوکے، غلام احمد وینس یوکے کی والدہ محترمہ، ابرار وینس کی دادی، سابق چیئرمین یوسی کنوہا پرویز اختر قادری کی پھوپھی جان، رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں۔ نماز جنازہ حافظ محمد کلیم کی امامت میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں عبدالرؤف وینس، رضا وینس، ارشد بھٹی، صوفی جاوید، فاروق راجہ، احمد وینس، رمضان بٹ، ماسٹر محمد ظہیر احمد، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔