حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہونے والی چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کے بجلی کے تین ماہ کے بل خود اداکرنے کا ارادہ رکھتی ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ایم این اے و پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہونے والی چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کے بجلی کے تین ماہ کے بل خود اداکرنے کا ارادہ رکھتی ہے،جبکہ متاثرہ نجی تعلیمی اداروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی بھی مکمل ہو گئی ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا دکھ اور درد خوب سمجھتے ہیں اسی لیئے وہ انہی طبقات کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور پالیسی مرتب کرنے کے احکامات صادر کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان کی صدارت میں آپسما اور نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز (نیپس)کے چالیس رکنی وفد سے ملاقات کے دورا ن کیا.وفد میں محمد فرقان چوہدری،محمد وحیدعباسی،لیاقت عباسی،قمر عباسی،ثاقب عباسی،سردارمحمد بشیر،محمد آمین،نصیر ملک و دیگر شامل تھے ملاقات میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان اور نیپس کے صدر وحید نے صداقت عباسی کو نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں بالخصوص چھوٹے نجی تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں بالخصوص مری اور کوٹلی ستیاں میں نجی تعلیمی ادارے گذشتہ پانچ ماہ سے بند ہیں،جس کی وجہ سے انھیں فیسیں جمع کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ سکول مالکان کوعمارتوں کے کرائے،اساتذہ کی تنخواہیں اور بجلی،گیس،اور پانی کے بلوں کی ادائیگی ناممکن ہوگئی ہے،جس کی وجہ سے خدشہ ہے لاک ڈاؤن کے بعد پچاس فیصد چھوٹے نجی تعلیمی ادارے بندنہ ہوجائیں،اس لیئے حکومت ہمارے بجلی گیس اور پانی کے تین تین ماہ کے بل معاف کرے،ہمیں تین سال کے لیئے بلاسود قرضے فراہم کرے جن کی واپسی دوسال بعد کا طریقہ کار مرتب کیا جائے،ہماری بجلی کے ٹیرف کمرشل سے گھریلوں کیئے جائیں کیونکہ مشرف دور میں ہمارے ٹیرف گھریلو ہی تھے جس پر صداقت علی عباسی نے وفد کو یقین دلایاکہ ان کے مسائل حکومت ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی،میری وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات طے ہے جس میں نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو اجاگر کرونگا،مری اور کوٹلی ستیاں کے پراِیؤیٹ سکولز کے لیے خصوصی پیکیج دلوانے کی کوشش کروں گا۔ وزیر اعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں اس لئے امید ہے کہ آپ کے مطالبات بھی تسلیم کر لیئے جائیں گے،جس پر وفد نے انکا شکریہ ادا کیا۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے رہنما ء منعم باسط ستی نے کہا ہے کہ وبائی مرض کرونا وائرس نے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا۔ ایسے حالات میں حکومت وقت کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ ٹائیگر فورس کے اقدامات فی الحال سکرین سے غائب ہیں۔ حکومت جو عوام کے ٹیکس سے چلتی ہے ان کا فرض ہے کہ وہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرکے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں کارکنان کے ایک وفدسے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ نکلیں اور سفید پوش طبقے کی مدد کرکے اللہ کی راضی حاصل کریں۔. انہو ں ننے عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کاروبار اور عبادات کے دوران کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کو ہر گز نہ بھولیں اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گرد و نواح میں وسائل سے محروم لوگوں کا بھی خیال رکھیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کی کو ٹلی ستیاں کے مختلف بازاروں کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں نے یوٹیلٹی سٹور لہتراڑ، لہتراڑ بازار، کہوٹی بازار، احساس کفالت کیش پوائنٹ اور مین بازار کو ٹلی ستیاں کا دورہ کیا، لاک ڈاون پر عملدرآمد کے لیے سخت ہدایات، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سیل کرنے کا جبکہ دیگر دکانداروں کو وارنگ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی کا کہنا تھا کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا کسی بھی شخص کو لاک ڈوان کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کا سامنا کرنے پڑے گا قانون پر عمل کروانا انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو خوش اسلوبی سے نبھایا جائے گا۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… خا دم دربا ر عا لیہ بلا وڑہ شریف حا جی نصرت محمو د آف کلر سیداں کی والدہ کی وفا ت پر انتظا میہ دربا ر کمیٹی بلا وڑہ شریف کی جانب سے اظہا ر تعزیت، مرحو مہ کی وفا ت پر اہل خا نہ کیساتھ اظہا ر تعزیت کیا گیا انہوں نے حا جی نصرت اقبا ل سے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے کہا کہ انتظا میہ دربا ر کمیٹی بلا وڑہ شریف انکے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا کہ اللہ تعالی مرحو مہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرما ئے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دربار عالیہ بلاوڑہ شریف میں ما ہا نہ گیارہویں شریف کے موقع پر قلند دو راں صا حبزادہ حق خطیب حسین بادشاہ سرکار نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ویڈیو لنک کے ذریعے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قوم دجالی فتنہ کے خلاف متحد ہو جائے اور ختم نبوت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سے تحفظ تاجدارِ ختم نبوت کا علم بلند رکھیں گے اور اس مشن سے ہمیں سازشی عناصر پیچھے نہیں ہٹا سکتے، اس موقع پر انہوں حالیہ وبائی مرض کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے بھی خصوصی دعا ئی فرما ئی لا ک ڈاؤن و اجتما عا ت پر حکومت کی جانب سے پا بندی کے با عث خا دمین و مریدین کے ذریعے صا حبزادہ حق خطیب سرکار کی جانب سے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لنگر اور افطاری کا سامان مضافاتی علاقوں، با زارو ں سرکا ری ادا روں میں ڈیو ٹیاں سر انجا م دینے والوں تک پہنچایا گیا، اسکے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سٹاف اور مریضوں، ریسکیو 1122 کے سٹاف، پولیس سٹیشن کے اہلکاروں اور ملزمان میں بھی لنگر کا کھانا اور افطاری کا سامان پہنچایا گیا قبل ازیں صا حبزادہ حق خطیب سرکار کی جانب سے سینکڑو ں مستحق گھرانوں میں مالی امداد بھی تقسیم کی گئی۔.