Kallar Syedan; Torrential rain and gale force wind in and around Kallar Syedan uproot trees
کلرسیداں اور گردونواح میں بدترین آندھی طوفان اور موسلادہار بارش،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں اور گردونواح میں بدترین آندھی طوفان اور موسلادہار بارش،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بارہ بجے چانک آسمان پر گہرے بادل نمودار ہوئے جس کے ساتھ ہی شدید طوفان نے علاقے کی اینٹ سے اینٹ بجادی ماہرین نے طوفان کی رفتار کو ایک سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ قرار دیاہے طوفان کے ساتھ ہی موسلادھار بارش شروع ہوگئی شدید طوفان کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے کئی گھروں کی چاردیواریاں اور فصیلیں اڑتی نظر آئیں بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے تمام فیڈرز ٹرپ کرگئے ائیسکو ملازمین نے بارش کے باوجود رات کی تاریکی میں ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا اور چودہ گھنٹوں بعد تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی تاہم طوفان سے کلرسیداں کے چار ٹرانسفارمر بھی متاثر ہوئے جبکہ آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے دونو ں فیڈرز فوری بحال کر لیے گئے تھے۔
معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم کے والد تل خالصہ میں سپرد خاک
Well-known businessman Chaudhry Tauqeer Aslam’s father was buried in Tal Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔معروف کاروباری چوہددی توقیراسلم،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر چوہدری محمد اسلم 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں تل خالصہ میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص کے علاؤہ سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر راجہ محمد جواد،حافظ سہیل اشرف ملک،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد زبیر کیانی،راجہ شہزاد یونس،چوہدری محمد رمضان،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ، محمد اعجاز بٹ،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،ماسٹر محمد ظہیر،شیخ سلیمان شمسی،سردار محمدآصف،حاجی اخلاق حسین،صوفی ضابرحسین،راجہ ظفر محمود،راجہ ظفراقبال،نصیراختر بھٹی،حاجی شوکت علی،چوہدری اشتیاق حسین،محمد ظریف راجا،ایس پی چوہدری محمد حنیف،ایس پی راجہ بشارت محمود،راجہ جاویداشرف،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،چوہدری غضنفر دولتالہ،شیخ خورشیداحمد،محمد شبیر بھٹی،حاجی حبیب الرحمان وارثی،شہزادہ خان،راجہ افتخار بھکڑال،حاجی افتخار حسین،چوہدری فیاض اختر،ملک محمد فیاض،سیٹھ عبدالروف بٹ،چوہددی محمداشفاق،ملک فیاض سندھو،ملک محمد فیاض،ظہور چٹھہ،الحاج اسلم بانی،چوہدری یاسر چمن،چوہدری نوید امین،چوہدعی محمد جمیل وارثی،چوہدری مزمل حسین،عابداللہ سیٹھی،چوہددی وسیم عباس،چوہدری نعمان ایاز،تنویر شیرازی،زین العابدین عباس،وحید بھٹی،حاجی زاہد اقبال،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ماہ اپریل میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1260 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
1260 vehicles handed fines during month of April
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں چوہدری محمد قاسم،عمران نواب خان اور بیٹ افسران عادل منیر اور عنصر قریشی نے ماہ اپریل میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1260 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے 4 لاکھ 52ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیاجبکہ دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزیوں پر 563 کے قریب موٹر سائیکل مالکان کو چالان ٹکٹس جاری کئے۔
کالج کی فیسوں کے بارے میں شائع خبریں درست نہیں , سپرونگ کالج کلرسیداں
News published about college fees is not correct, Super wing College clerk
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سپرونگ کالج کلرسیداں کی انتظامیہ نے ایک وضاحت میں کہا ہے کہ کالج کی فیسوں کے بارے میں شائع خبریں درست نہیں ہیں ادارے نے تمام حکومتی احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایاہے اور کسی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔