DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Press club Kahuta members participate World press freedom day rally at the Parliament house

یوم صحافت کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوم صحافت کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ پر یس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورجنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی کی قیادت میں پر یس کلب کہوٹہ کے صحافیوں کی بھی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یوم صحافت کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی منعقد ہو ا جس میں پنڈی اسلام آباد کے سنیئر صحافیوں اور اینکر پرسنز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مختلف تحصیلوں کے پریس کلبوں کے صحافیوں نے بھی شر کت کی تحصیل کہوٹہ سے پر یس کلب کہوٹہ کے صدرراجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورجنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی کی قیادت میں پر یس کلب کہوٹہ کے صحافیوں ارسلان کیانی، احتشام کیا نی، راجہ شاہد اجمل، افضال شمسی، راجہ رومان سعید، کبیر احمد جنجوعہ، راجہ عثمان ضمیر،فیضان جنجوعہ اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر پر یس کلب کہوٹہ کے صدرراجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورجنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی نے وہاں کے منتظمین صحافی تنظمیوں کو پریس کلب کہوٹہ کی طرف سے اپنے بھر پور ساتھ کا یقین دیلاوہاں موجود تمام سنیئر صحافیوں نے صدرراجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورجنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی کا شکر یہ ادا کیا۔

ڈی ایم ڈی واسا محمد سلیم کی طرف سے افطار ڈنر

DMD Wasa M Aslam holds iftari reception

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی ایم ڈی واسا محمد سلیم کی طرف سے افطار ڈنر میں ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود سمیت دیگر ممبران اسمبلی کی بھر پور شرکت۔ گذشتہ روز قبل ڈی ایم ڈی واسا محمد سلیم کی طرف سے افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین ایجوکیشن پنجاب واثق قیوم عباسی،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راشد حفیظ اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر میز بان ڈی ایم ڈی واسا محمد سلیم نے اپنے معززمہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام معزز مہمانوں نے اپنے میزبان ڈی ایم ڈی واسا محمد سلیم کا شکر یہ ادا کیا۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اہم ملاقات

Former Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar Candidate for Tehsil Nazim Kahuta had an important meeting with Dr. Babar Awan, Advisor to the Prime Minister on Parliamentary Affairs.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اہم ملاقات۔تحصیل کہوٹہ اور یونین کونسل ہوتھلہ کے میگا پر وجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ ڈاکٹر بابر اعوان کو اپنی زمہ داریاں سنبھالنے پر اوریونین کونسل ہوتھلہ کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے پر مبارکبادبھی پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے علاقے آن و شان وزیراعظم پاکستان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے انکے آفس میں اہم ملاقات کی جس میں تحصیل کہو ٹہ کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی راجہ عامر مظہر نے ڈاکٹر بابر اعوان کو بطور وزیراعظم پاکستان کا مشیربرائے پارلیمانی اموراپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور یونین کونسل ہوتھلہ کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے پر شکر یہ ادا کیا ڈاکٹر بابر اعوان نے یونین کونسل ہوتھلہ کے ساتھ ساتھ تحصیل کہوٹہ کے لیے میگا پر وجیکٹ پر بھی ان سے گفتگو کی اور کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد تر قیاتی کاموں کے حوالے سے عوام ایک تبدیلی دیکھیں گئے اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میری یونین کونسل ہوتھلہ کو تر قیاتی کاموں کے حوالے سے نظر انداز کیا اور جان بوجھ پر میری یوسی کے فنڈز روکے گئے ڈاکٹر بابر اعوان نے جو ہسپتال بنایا تھا وہ بھی جو ں کا توں ہی رکھا ہوا جان بوجھ کر ہم کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پیچھے رکھا گیا ہے مگر اب انشاء اللہ میری یونین کونسل ہوتھلہ میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے تمام مسائل حل ہونگے ڈاکٹر بابر اعوان اس پہلے تحصیل کہوٹہ کی عوام کو پاسپورٹ آفس کی صورت میں عظیم تحفہ دیا ہے وہ ہماری آنے والے نسلیں بھی یاد رکھیں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button