گذشتہ روز ہونیوالی مسلسل بارش نے شرقی گوجرخان کے چھوٹے بڑے شہروں بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک مل اعوان میں تباہی مچا دی گندم کی فصل اور سبزی کے باغات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گذشتہ روز ہونیوالی مسلسل بارش نے شرقی گوجرخان کے چھوٹے بڑے شہروں بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک مل اعوان میں تباہی مچا دی گندم کی فصل اور سبزی کے باغات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے حالیہ بارش سے گندم کے کھیت جن میں کٹائی جاری تھی کچھ کٹائی ہو چکی تھی اور ابھی کچھ باقی تھی بارش سے کھیت تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے کسانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے حالیہ بارش سے فصلوں کو ہونیوالے نقصان سے گندم کی پیداوار میں بھی بڑی حد تک کمی واقع ہو گئی ہے بارش سے فصلوں کو خشک ہونے میں اب ہفتے لگ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شرقی گوجرخان کی چھوٹی بڑی تمام سڑکیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ گڑھے ہونے سے وہاں پانی کھڑا ہو گیا ہے جس سے ٹریفک کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں حکومتی نمائندوں کی عدم توجہی سے لوگوں کو سفری مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اہلیان علاقہ نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں پر بھی توجہ دیں تاکہ لوگوں کو سفری سہولت میسر آسکے۔
Gujar Khan; Heavy continuous rainfall has caused havoc and damage wheat and vegetable crops. Wheat crops were harvested and left in fields were submerged under water causing huge losses to the framers.
حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
The government has failed to control inflation
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول کے عوامی حلقوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے مہنگائی کا جن اب بے قابو ہو چکا ہے عوام کے لیے روزہ افطاری کرنا انتہائی مشکل بنا دیاگیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے بین القوامی مارکیٹ میں پٹرول 14.40ڈالر فی بیرل ہے جو تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے حکومت کم از کم چالیس روپے فی لیٹر سستا کرے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور عوام کو ریلیف مل سکے لیکن تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباً دوسال ہونے کو ہیں لیکن عوام ریلیف کو ترس گئے ہیں اس وقت بازاروں میں سبزیوں پھلوں گوشت کی قیمتیں سن کر گاہک چکرا کر رہ جاتے ہیں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پہلے ہی بے روزگار ہو چکے ہیں اوپر سے مہنگائی نے رہی سہی کسر نکال دی ہے حکومت پٹرول کی قیمتوں میں چالیس روپے کمی کا اعلان کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کسان، زمیندار کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا
Despite the reduction in petrol and diesel prices, farmers and landlords are not getting any relief
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کسان، زمیندار کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ تھریشر، ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر وغیرہ کا کرایہ تا حال کم نہیں کیا گیا ہے اور گندم کی کٹائی اور گہائی کے وقت میں کسانوں کو پرانے ریٹ پر ہی ٹریکٹر ٹرالی اور تھریشر کی سروس مہیا کی حا رہی ہے جب کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر تھریشر وغیرہ کا کرایہ پہلے کی نسبت کم ہو نا چاہئیے لیکن ایسا نہیں ہے اور کسان بار بار تھریشر مالکان سے تکرار کرتے ہیں کہ گہائی اور ٹریکٹر ٹرالی کا کرایہ کم کیا جائے کسانوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہو نے پر انتظامیہ اس سلسلے میں تھریشر مالکان کو ریٹ کم کرنے کا کہے تا کہ کسان کو ریلیف مل سکے۔
راجہ احسان اور راجہ اکرام کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وارڈ نمبر 8 محلہ راجگان میں وفات پا گئی
Mother of Raja Ehsan and Raja Akram passed away in Ward 8, Mohalla Rajgaan
گوجرخان.. نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :راجہ احسان اور راجہ اکرام کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وارڈ نمبر 8 محلہ راجگان میں وفات پا گئی ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج دن کے 2:30 بجے بابا شیخ طالب بادشاہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی
تختی راجگان میں میٹرک کا طالب علم دانیال وڈالہ کے پانی میں ڈوب گیا
Teenager drowns to death in village Takhti Rajgaan
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں دسویں جماعت کا طالب علم تالاب میں ڈاب کر جانبحق،تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ تختی راجگان میں میٹرک کا طالب علم دانیال وڈالہ کے پانی میں ڈوب گیا متوفی کی عمر14 سال بتائی جاتی ہے جو قریبی سکول میں زیرتعلیم تھا،متوفی طالب علم کی نعش پانی سے نکال کر ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔
ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی،مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دکاندار جانبحق
Shop owner Ansar of Ansar grocery store attacked and shot by armed men
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی،مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دکاندار جانبحق،ڈاکو اسلحہ لہراتے فرار،علاقہ میں شدید خوف وہراس،بڑھتی وارداتوں پر عوام علاقہ شدید سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام 6 بجے 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکو روات کلر روڈ پر واقع عنصر کریانہ سٹور میں داخل ہو گئے اور مالک عنصر سے رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے عنصر محمود سکنہ قاسم آباد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور چار لاکھ روپے کے قریب نقدی لیکر فرار ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد دیدہ دلیری سے اسلحہ لہراتے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقتول عنصر محمود کی عمر38 سال اور اسکے 6 بچے ہیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی طارق ولائت اور اے ایس پی صدر سرکل محمد شعیب جائے وقوعہ پر پہنچ گئے قتل و ڈکیتی کی سنگین واردات پر اہل علاقہ مقامی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے عوام علاقہ نے سنگین ڈکیتی کی وارداتوں پر پرزور احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری تحفظ اور اناڑی افسران کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔