London; The death of Dr. Nasir Khan, a prominent Pakistani-born consultant of Bolton, is deeply saddening
بولٹن کے پاکستانی نژاد ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر ناصر خان کی موت کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بولٹن کے پاکستانی نژاد ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر ناصر خان کی موت کی خبر برطانیہ کے دوسرے شہروں کی طرح نارتھ ویسٹ کے طول و عرض میں بھی انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی اور کمیونٹی میں صف ماتم بچھ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سوشل میڈیا کے علاوہ کمیونٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلیفون پر اظہار افسوس کیا۔ 45سالہ ڈاکٹر ناصر خان کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرہ سے تھا، وہ خیبریونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ انہوں نے اپنا ابتدائی دور کراچی میں گزارہ اور 2002ء کی دہائی میں تلاش معاش کے سلسلے میں آئرلینڈ پہنچے جہاں انہوں نے تقریباً 12سال تک اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں بعدازاں 2015ء میں برطانیہ آنے کے بعد برطانیہ کے شہر بولٹن میں مکمل سکونت اختیار کرلی۔ وہ اپنی زندگی کا پانچ سالہ سنہری دور نہ صرف میڈیکل کے شعبہ میں بلکہ برطانیہ میں آباد اپنی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک سرگرم سماجی کارکن کے طور پر متحرک رہے ۔وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے آخری بار کورونا وائرس کے مریضوں کو دیکھنے یارکشائر کے ہسپتال ڈیوزبری گئے جہاں سے بولٹن واپسی پر خود بیمار ہوگئے اور دو ہفتے وینٹی لیٹر پر گزارے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بچانےکی سرتوڑ کوششیں کیں مگر وہ جانبر نہ ہوسکے باور اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ یہاں ذکریہ مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خطیب ذکریہ مسجد مولانا محمد مبارک نے پڑھائی
London: British-Pakistani doctor has lost his life to the deadly coronavirus, which has killed more than 235,000 people across the world and over 26,000 in the UK alone.
A consultant physician at the Royal Bolton Hospital, Dr Nasir Khan — who was in his 40s, lived on the outskirts of Greater Manchester near Bolton, and was born in Karachi — was well-respected among the British health practitioners.
Dr Khan contracted the COVID-19 virus while working on the frontline, where he developed the symptoms before being admitted to the hospital a few weeks ago, where he spent two weeks on a ventilator and sadly passed away.