DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Nisar Ahmed of village Takal, Choa Khalsa passed away after contracting coronavirus

کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے گاوں ٹکال کے 69سالہ نثاراحمد کورونا کے باعث انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے گاوں ٹکال کے 69سالہ نثاراحمد کورونا کے باعث انتقال کر گئے کورونا ایس او پی کے تحت ڈھوک لس میں تدفین کر دی گئی نثار احمد کو پندرہ ایام قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر راولپنڈی منتقل کیا گیا تھاجہاں ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا وہ گزشتہ شب ہسپتال میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے ڈھوک لس گاؤں ٹکال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر سید عابد شاہ،چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کے علاوہ پولیس اور فوجی جوانوں کی موجودگی میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے عملے نے تدفین کی۔ نمازجنازہ میں عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہ تھی ان کے گھر کو سیل کر دیا گیا اس طرح اب تک تحصیل کلرسیداں میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

Kallar Syedan; Nisar Ahmed, 69, of village Takal, Choa Khalsa has sadly passed away after contracting coronavirus, namaz e janaza was held with few people and the janaza was conducted with strict instruction of Police, Army and health officials.

Show More

Related Articles

Back to top button