حکومتی وانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کریں اپنے آپ اوراپنے پیاروں کواس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھیں
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چودھری محمدسعیدعالم اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکو آرڈی نیٹرحاجی اخلا ق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اللہ تبار ک وتعالی کے فضل وکرم اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اوران کی پوری ٹیم کی بہترین حکمت عملی اوردانش مندی کے باعث کوروناوائرس آزادکشمیر میں قابو میں ہے آزادکشمیر کے عوام کی اکثریت اس خطرناک وائرس سے محفوظ ہیں آزادکشمیر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہے حکومت آزادکشمیر کے بروقت اوردانش مندانہ فیصلے اورشاندار اقدامات فواج پاکستان انتظامیہ پولیس کے لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار اقدامات قابل ستائش ہیں افواج پاکستان پولیس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف نرسیں سماجی ورکرز اورصحافی ہمارے ہیرو ہیں جوفرنٹ لائن پراپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں عوام کواس خطرناک وائرس سے بچانے کے لئے اپنی جانیں ہتھیلی پررکھ کرملک وقوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والوں کوخرا ج تحسین پیش کرتے ہیں اس وبا ء کی روک تھام لاک ڈاؤن سے ہی ممکن ہے لاک ڈاؤن سے سوشل روابط کم ہوں گے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پرعمل پیراہوکراس و باء کوشکست دی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ چودھری رقیب کمشنر ڈویژن میرپور ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ طاہرممتاز خان راجہ قیصر اورنگ زیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے میرپور میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے میں کلیدی کرداراداکیاہے افواج پاکستان محکمہ صحت پولیس محکمہ تعلیم نے اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیے ہیں عوام نے مثالی تعاون کیااورکررہے ہیں انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنامثالی تعاون جاری رکھیں حکومتی وانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کریں اپنے آپ اوراپنے پیاروں کواس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھیں
Chakswari, AJK; The School teachers organisation officials have asked public to the follow government and administration guidelines to protect yourself and your loved ones from this dangerous virus.