DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Tampering with the amendment at the behest of external powers can cost the government dearly, Haji Ch M Iqbal

بیرونی طاقتوں کی ایما پر ترمیم سے چھیڑ چھاڑ حکومت کو مہنگی پڑ سکتی ہے, انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ 1973کے تحت قادیانیوں کو کافر قرار دینا ذوالفقار علی بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہے بیرونی طاقتوں کی ایما پر ترمیم سے چھیڑ چھاڑ حکومت کو مہنگی پڑ سکتی ہے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دیکر تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوایاقادیانی کافر ہیں اور کافر ہی رہیں گے ہم حکومت کے اس فیصلے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں جس کے تحت قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا گیا ہے اور اقلیتوں کے حقوق دئیے جا رہے ہیں مذکورہ فیصلے سے قادیانی اپنے مذہبی حقوق مانگیں گے مسجدیں بنائیں گے اور اجتماعات کریں گے لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور 1973کے آئین کی رو سے قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ہے اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم سے باز رہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے قادیانی اپنے حقوق کے لیے سرگرم ہیں یہ ایک مذہبی معاملہ ہے اسکو سنجیدگی سے لیا جائے یہ ختم نبوت کا معاملہ ہے جو کہ انتہائی حساس معاملہ ہے قادیانیوں کو کسی قسم کا ریلیف دینا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا لوگ پیارے نبی کی ناموس پر جان لٹانے سے گریز نہیں کریں گے حکومت نوشتہ دیوار پڑ ھ لے اور ترمیم میں کسی قسم کی جزوی تبدیلی سے باز رہے۔

Gujar Khan; Haji Ch Mohammad Iqbal, President traders union Gujar Khan said on his statement that, Tampering with the amendment on qadianai at the behest of external powers can cost the government dearly

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے,پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر

The government has failed to provide relief to the people, said senior PPP leader Lala Shabbir

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے وزیراعظم عمران خان اور وزراء کی کارکردگی صرف میڈیا پر بیانات تک محدود ہو چکی ہے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ دووقت کی روٹی کو ترس گیا ہے حکومتی دعوں کے برعکس ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے جس سے غریب آدمی کے لیے روزہ افطاری کرنا ایک خواب بن گیا ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اب تو سفید پوش طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو چکا ہے موجودہ صورتحال میں لیموں 100روپے پاو،کیلا 150روپے درجن،سٹابری 200روپے کلو،مالٹے 200روپے درجن،تربوز 70روپے کلو،چکن 250روپے کلو،کچھور 400روپے سے 500روپے کلو،چھوٹا گوشت 1000روپے کلو،بڑا گوشت 450روپے کلو اتنی زیادہ مہنگائی کے دور میں غریب مزدور اور سفید پوش آدمی کے لیے روزہ افطار کرنا انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے حکومتی دعوی ہے کہ اربوں روپے سبسڈی دی گئی لیکن اسکے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان سے مطالبہ ہے کہ وہ شرقی گوجرخان کے شہروں بیول قاضیاں بھڈانہ کا بھی دورہ کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button