DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Registration soon to start for all the workers and oppressed class of Kotli Sattian,

کوٹلی ستیاں کے تمام مزدورں اور پسے ہوے طبقے کے لئے جلد باقاعدہ رجسٹریشن شروع کی جا چکی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ثناء الحق ستی امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل ملوٹ ستیاں اور تحریک انصاف کے سرگرم رکن نے لیبر ڈے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب اور ضلع راولپنڈی کی قیادت کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے انہیں جنرل سیکرٹری تحصیل کوٹلی ستیاں، ڈاکٹر فیاض ستی صاحب کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی اور ڈاکٹر شجاع ستی کو جوائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ ضلع راولپنڈی کے ناموں پر غور کیا ثناء الحق ستی نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت ایم پی اے میجر لطاسب اور ایم این اے صداقت عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پار ٹی کے لئے دن رات کام اور خدمات پر یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے جس کو اعلی قیادت کی سرپرستی میں احسن طریقے سے بطور ٹیم نبھایا جاے گا۔ کوٹلی ستیاں کے تمام مزدورں اور پسے ہوے طبقے کے لئے جلد باقاعدہ رجسٹریشن شروع کی جا چکی ہے تاکہ مرحلہ وار احساس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ رجسٹرڈ مزدورں کو 12000 ماہانہ امداد کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔ جونہی رجسٹریشن اور ریکارڈ مکمل ہو گا اس کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر مزدورں کی مزید خدمت کا آغاز شروع ہو گا جس سے مزدورں سے نا انصاانصافیوں کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا اور امید کا سورج طلوع ہونے شروع ہو جائے گا اور کہا کہ وہ مزدورں اورانکے بچوں کوجملہ تعلیمی ادروں میں مفت تعلیم اور مخصوس کوٹہ دلونے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

Kotli Sattian; Sanna Ul Haq Satti ex candidate union council Malot , said on his statement on labour day that statement on Labour day, That registration will soon to start for all the workers and oppressed class of Kotli Sattian

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصا ف حلقہ پی پی6مری و کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء معروف سماجی شخصیت راجہ محمد احسان ستی نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کا کاروبار کرنے والوں کو یہ بات کسی صورت نہیں بھولنی چائییے کہ ہمارے مذہب میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ممانعت کی گئی ہے یہ اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں ہمیں اپنے جائز منافع کو بھی کم کر لینا چائییے. کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ اور بھی لازم ہو جاتا ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کی سہولت کی خاطر اپنے منافع کو کم کردیں. انہوں نے کہا کہ اگر اس مشکل گھڑی میں بھی ہمدردی، احساس اور انسانی خدمت کا جذبہ کسی میں پیدا نہیں ہوتا تو اسے اپنے ایمان کی فکرکرنی چائییے تاجر ا نتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عوام ناجائز منافع خوری کرنے والوں کی شکایت درج کرانے میں کسی مصلحت کا شکار نہ ہوں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جا سکے. انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کورونا وائرس کے خلاف طے شدہ احتیاطی تدابیر کسی صورت ترک نہ کریں اور چند ہفتے مزید صبر و استقامت کے ساتھ لاک ڈاؤن کی پابندی کریں تاکہ کورونا کو شکست دی جا سکے انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان معاشرے میں نا جائز منا فع خو ری اور لاقانونیت ہماری بدنامی کا باعث اوریقینی طور پر ناپسندیدہ اور ناقابل قبول ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…معروف سماجی رہنماء راجہ ابرار حسین ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ درنوئیاں میں دو اہم منصوبوں پختہ سڑکوں گہلاں روڈ اور بی ایچ یو درنوئیاں روڈ کے مکمل ہونے اور انکے لیے فنڈز فراہم کر نے پرممبران قومی و صوبائی ا سمبلی صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی خصوصی مہربانی سے مزکورہ منصوبہ جات مکمل ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان درنوئیاں فنڈز فرہمی پراور بر وقت کام مکمل کرو نے پر ڈپٹی کمشنر ( ر) انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی، سی او خالد حسین، اور ایڈوائزر ہا ئی وے عاطف جمیل ستی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیت میں اخلا ص ہو تو اللہ تعالی عزت و تکریم سے ضرو ر نوازتا ہے مذکو رہ دو نو ں منصوبے درنو ئیاں کے عوام کا دیرینہ مطا لبا ت تھے جن کی تکمیل سے پی ٹی آئی حکو مت کے نما ئندوں ممبران قومی و صوبائی ا سمبلی صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی نے عوام کا دل جیت لیا اورنما ئندگی کا حق ادا کر دیا انہوں نے ممبران قومی و صوبائی ا سمبلی صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی سے یہ بھی مطا لبہ کیا کہ اگلے مر حلے میں بی ایچ یو درنو ئیاں کی سڑک کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جا ئیں تا کہ ہسپتا ل تک مریضو ں کو لیجا نے میں مشکلا ت سے ہمیشہ کے لیے چھٹکا را مل سکے

Show More

Related Articles

Back to top button