AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Municipal committee Chakswari takes action against some traders at the bazaar over selling goods above set rates

چکسوار ی بازار کے کچھ دوکانداروں کوگراں فروشی پرجرمانے بعض کووارننگ اورمقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسوار ی بازار کے کچھ دوکانداروں کوگراں فروشی پرجرمانے بعض کووارننگ اورمقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت میو نسپل کمیٹی چکسواری کے چیف آفیسر راجہ عرفان مقصود نے چکسواری بازار کادورہ کیا انہوں نے سبزی فروٹ گوشت دود ھ دہی اورگیس سلنڈر کی دوکانوں پرجاکرریٹ چیک کیے اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا دوے کے موقع پر میو نسپل کمیٹی چکسواری کے سیکرٹری تجاوزات زاہدحسین چودھری اورتھانہ پولیس چکسواری کے اہلکاربھی ان کے ہمراہ تھے چکسواری بازار کے بعض دوکانداراشیاء مقرر ہ ریٹ کے مطابق فروخت نہیں کررہے تھے دودھ دہی فروش بھی گاہکوں کولوٹنے میں مصروف تھے دودھ اوراوردہی مقررہ نرخوں سے زائدریٹ پرفروخت کیے جارہے تھے سلنڈر گیس بھی مہنگے بیچے جارہے تھے چیف آفیسر نے گراں فروشی کر نے والوں کواشیاء ضروریہ مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی انہوں نے دوکانداروں اورخریداروں کوسماجی فاصلے کی پابندی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے لوگو ں لاک ڈاؤن کے مطابق بازار میں آنے اورخریداری کرنے کی ہدایت کی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں گھروں پررہیں خو د کوروناوائرس سے محفوظ رہیں اوردوسروں کوبھی محفوظ بنائیں۔

آئندہ پی آئی اے کی ائیر لائن کا ٹکٹ لینے سے پہلے سوچیں کہ پی آئی اے والوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا

Before you buy your next PIA airline ticket, think about what the PIA did to us, Ch Fazal Dad

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آ ل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری فضل داد خا ن اور مشہور سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چودھری محمد اقبال آف تلواڑہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تارکین وطن پاکستانی ہو یا کشمیری اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیجتے ہیں جب کو ئی زلزلہ یا سیلاب یا کوئی قدارتی آفت آتی ہے تو اوورسیز ہمیشہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ فنڈز دیتے ہیں مگر حکومتوں نے بھی ہمیشہ ان اوور سیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ سوتیلی ما ہ جیسا سلوک کیا ہے اس کورونا وائرس کے آنے سے ہی اندازہ لگا لیں برطا نیہ سے آنے والوں نے ریٹرن ٹکٹ لایا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے جب واپس جانا پڑھا تو پی آئی اے نے ڈبل ریٹ پر ٹکٹ دیا اور جو ریٹرن ٹکٹ لے کر آ ئے تھے اس کا انہوں نے کچھ نہیں کیا کتنا بڑا دھوکہ ہے کہ اسی ایئرلائن کا ٹکٹ وہی نہیں مان رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تارکین وطن کو چا یئے کہ وہ آئندہ پی آئی اے کی ائیر لائن کا ٹکٹ لینے سے پہلے سوچیں کہ پی آئی اے والوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا تھا اس پر جاناچا یئے یا نہیں

Show More

Related Articles

Back to top button