Kallar Syedan; Activists of PTI voice displeasure against North Punjab President Sadaqat Ali Abbasi over his appointments
تحریک انصاف کے سرگرم حقیقی کارکنوں نے صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کے خلاف علم بعاوت بلند کر دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی ضلعی تنظیم میں پارٹی آئین کے خلاف عہدوں کی بندر بانٹ پر تحریک انصاف کے سرگرم حقیقی کارکنوں نے صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کے خلاف علم بعاوت بلند کر دیا ہے اس سلسلے میں ایک نمائندہ اجلاس سابق ضلعی صدر نوید افتخار چوہدری کی رگائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں کلرسیداں ٹیکسلا راولپنڈی کہوٹہ سے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صبا قریشی، راجہ وقاص،ملک فرحان،سکندر ستی،شہزاد اکبر،راجہ بلال،وسیم شہزاد اور دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ ضلعی تنظیم میں بندر بانٹ کی گئی انصاف یوتھ ونگ میں سے پارٹی کے آئین کے برعکس سنئیر انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کو نظر انداز کر کے جی حضوری کرنے والے ایک مخصوص دھڑے کو عہدے دے کر ماضی میں قربانیاں دینے والے عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہونے والے سپاہیوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی اس موقع پر صدر شمالی پنجاب صداقت عباسی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر اپنا احتجاج بھرپور طریقے سے ریکارڈ کروانے پر لائحہ عمل طے کیا اجلاس میں قرار دیا گیا کہ نوجوانوں کی اپنی قیادت پر عدم اعتمادی نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے اور وہ اس کا نوٹس لیں۔ادھر تقریب میں شرکت کرنے پر مقامی رہنما شہزاد اکبر بٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تقریب میں افطار کے لیے مدعو تھے انہیں وہاں کے ایجنڈے کا علم تھا نہ ہی وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں اور ان کا اس احتجاجی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں۔
بہو نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے سسر اور ساس کی ڈندوں سے پٹائی کر دی کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج
Daughter-in-law along with her daughter beat her father-in-law and mother-in-law with sticks in village Pind Bainso
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔بہو نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے سسر اور ساس کی ڈندوں سے پٹائی کر دی کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی کلرسیداں کے گاوں پنڈ بینسو کے ٹکا خان ولد سید محمد نے اپنی اہلیہ دولتاں بی کے ہمراہ کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی دختر کوثر پروین کے ہمراہ گھر میں رہتے ہیں ہمارا بیٹا محمد ریاض دوبئی میں کام کرتا ہے اس کی بیوی زاھدہ پروین اور پوتی سونیا ریاض بھی ہمارے ساتھ رہتی ہیں رات نو بجے جب ہم سو رہے تھے تو میری بہو زاہدہ پروین نے اونچی اواز سے اپنی بیٹی سونیا ریاض سے باتیں شروع کر دیں میری بیوی نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ باز نہ آئی اور چھت پر جا کر ڈنڈا اٹھا لائی اور ہم دونوں کو مارنا شروع کر دیا اور پھر اپنے بھائی جابر کو بھی بلا لیا پھر ان سب نے مل کر ہمیں مارا پیٹا اور زخمی کر دیا کلرسیداں پولیس نے زاھدہ پروین اس کی دختر سونیا ریاض اور جابر کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
سڑک کنارے ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا
Kallar Syedan police arrested a man for firing in the air on the side of the road and recovered weapons from his possession.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سڑک کنارے ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ہوائی فائرنگ کی آواز سنا دی جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔اس موقع پر ایک شخص اچانک پولیس پارٹی کو سامنے دیکھ کر بھاگنے لگا جس پر تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا گیااور حسب ضابطہ تلاشی کے دوران مذکورہ کے دائیں ہاتھ میں پکڑے پسٹل 30 بور لے کر لوڈ کیا گیا تو میگزین میں سے تین عدد زندہ روند برآمد ہوئے،ملزم کا نام کامران اکریزسکنہ نواں شہر بھلاکھر معلوم ہوا ہے۔
کرونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے صوبیدار (ر) دلپذیر کے اہل خانہ کے 14 افراد کے ٹیسٹ منفی آ گئے
Tests of 14 members of the family of Subedar (R) Dilpazir, who died due to coronavirus, tested negative
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ گزشتہ روز کلر سیداں کی ڈھوک مغل آباد کے رہائشی کرونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے صوبیدار (ر) دلپذیر کے اہل خانہ کے 14 افراد کے ٹیسٹ منفی آ گئے جس پر اہل خانہ اور پڑوسیوں نے سکھ کا سانس لیا۔دریں اثناء ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈسپنسر ارسلان شبیر اور ایکسرے ٹیکنیشن ثاقب محمود جنہوں نے مرحوم صوبیدار دلپذیر کی ای سی جی اور ایکسرے کیا تھا کے رزلٹس بھی منفی آ گئے ہیں جس کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
مولانا احسان اللہ چکیالوی کی نانی کو دودہلی کے قریب سنگرال میں سپرد خاک کر دیاگیا
Maulana Ehsanullah Chakialvi’s grandmother was buried in village Sangral near Dodhlli
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی نانی اور بنک الفلاح کلرسیداں کے آفیسر توفیق عباسی کی دادی محترمہ کو دودہلی کے قریب سنگرال میں سپرد خاک کر دیاگیا نمازجنازہ میں راجہ ندیم احمد،راجہ جاوید،میجر جہانگیر،شبیر مغل اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔