DailyNewsKahuta

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Madam Zeb Nisa Nasir Action takes Action Against traders selling goods above set rates

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر”اِن ایکشن ” گراں فروشوں کے خلاف کاروائی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر”اِن ایکشن ” گراں فروشوں کے خلاف کاروائی۔ہزاروں روپے کا جرمانہ۔بعض کووارنگ۔ عوامی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر گذشتہ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرنے اپنے عملے کے ساتھ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنے ذرائع کے ذریعے سبزی فروٹ والوں سے ریٹ چیک کیا متعدد دوکانداروں نے سر کاری ریٹ لسٹ سے زاہد رقم وصول کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرنے مذکورہ دکانداروں کو ہزاروں روپے کا نقد جر مانہ کیا عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکی ان کوششوں کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

عبد المجید مغل کی طرف سے لاکھوں روپے کا راشن مستحق افراد میں تقسیم

Abdul Majeed Mughal distributes ration to people in need

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء عبد المجید مغل کی طرف سے حلقہ PP-7کی سینکڑوں افراد میں لاکھوں روپے کا راشن مستحق افراد میں تقسیم۔بغیر کسی تشہیر کے باعزت طریقے سے مستحق افراد میں راشن تقسم کیا راشن وصول کر نے والے مستحق افراد کا مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں۔تفصیل کے مطابق دیہاڑ دار مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے شام کو اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے تھے حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ود سخت پر شان حکومت کی طرف سے بھی صرف لارے لپے ہی لگائے جا رہے ہیں جبکہ ان کی کوئی بھی مالی امداد بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے بے چارے دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے اس صورتحال میں کہوٹہ میں کچھ رفاعی تنظیمیں اور صاحب حثیت افراد غریب افراد کے گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں گذشتہ روزمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل نے سینکڑوں افراد میں لاکھوں روپے کا گھریلو راشن تقسیم کیا گیااس موقع پر راشن وصول کرنے والے مستحق افراد نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل کے رزق روزی،عمر، صحت میں برکت اور ان کے خاندان کے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا۔

حکومت کروناء وائرس کو آسان ناں لیں بلکہ اس حوالے سے سخت اقدامات کر یں

The government should not take the Coronavirus lightly but take strict measures in this regard

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ ناصر علی کیانی اور اشر ف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ حکومت کروناء وائرس کو آسان ناں لیں بلکہ اس حوالے سے سخت اقدامات کر یں اور لاک ڈاؤن کر کے صرف چندہ ہی ناں اگٹھا ناں کر یں بلکہ غریب عوام کے فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کر یں حکومت کی طرف سے جو راشن دیا جا رہا ہے وہ بھی مستحق افراد کو نہیں مل رہا جس کی وجہ سے عوام میں سخت پر شانی دیکھی جا رہی ہے 12ہزار مالی معاونت والے سسٹم سے بھی عام آدمی مستعفید ناں ہو سکے کیونکہ ان کے اصول کا سسٹم بھی بڑا عجیب سا تھا بعض لوگوں کا ناں تو میسج کر نے کا پتہ ہے اور ناں ہی وہ کچھ لکھ پڑھ سکتے ہیں حکومت اس کام کے لیے ہر تحصیل انتطامیہ کو ٹاسک دیتی وہ یوسی لیول پر یونین کونسل کے سیکرٹری کے ذریعے اس علاقے سے اصل مستحق افراد کی لسٹ دیتے تاکہ اصل مستحق کا یہ رقم مل جاتی ا ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ ناصر علی کیانی اور اشر ف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی سے دیہاڑی دار افراد کو سخت پر شانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا اس لیے صاحب حثیت افراد اپنے اڑوس پڑوس میں نظر رکھیں اورایسے افراد کی دل کھول کر خد مت کر یں اور اپنے رب کی خوشنودی حاصل کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button