چکسواری کے نواحی علاقہ ایسر میں برطانیہ پلٹ نوجوان چاربچوں کے باپ ثاقب یعقوب نےنواحی جنگل بگھور میں درخت کے ساتھ پھنداڈال کرخود کشی کرلی
چکسواری (نمائندہ پوٹھوا رڈاٹ کوم) چکسواری کے نواحی علاقہ ایسر میں خود کشی کاافسوس ناک واقع پیش آیا 35سالہ برطانیہ پلٹ نوجوان چاربچوں کے باپ ثاقب یعقوب نے ایسر کے نواحی جنگل بگھور میں درخت کے ساتھ پھنداڈال کرخود کشی کرلی متوفی کاذہنی توازن درست نہ تھاوقوعہ کی اطلاع ملنے پرتھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ اوحافظ ظہیر احمدنفری کی ہمراہ فوری موقع پرپہنچ گئے اورلاش تحویل میں لے لی ورثہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکیااورضروری ممکنہ کارورائی کے بعدلاش ورثہ کے حوالے کردی گئی اس افسوناک واقعہ پرعلاقہ کی فضا سوگوار ہے اورنوجوان کی حادثاتی موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال اور عو ام علاقہ غمگین ہیں۔
Chakswari, AJK; British Kashmiri father of four Saqib Yaqoob of village Aisar was found dead hanging from a tree in local Baghor jungle. According to family it was a suicide and family refused to let have a post-mortem.
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبرچودھری رخسار ایوب نے کہاہے کہ بھارت کی حالیہ ظالمانہ کارروائیوں سے ظاہرہورہاہے کہ بھارت کوروناوائرس کی اس مہلک وخطرناک وبا میں بھی مقبوضہ کشمیرکے مظلوم ومحکوم کشمیریوں پرجاری مظالم اورلاک ڈاؤن کی سختی میں مزیداضافہ کررہاہے ہندواتوسوچ کوپروان چڑھارہاہے بھارت غاصب ظالم اوردہشت گرد ملک ہے پوری دنیاجانتی ہے کہ بھارت بھارت میں آباد تمام اقلیتوں کے لئے بہت خطرناک ملک ہے اس کااقلیتوں کے ساتھ رویہ بہت ہی خطرناک ہے بھارت میں آبا د اقلیتوں کوبھارت کی متعصبانہ کارروائیوں سے شدیدخطرات لاحق ہوگئے ہیں عالمی برادری اپنے تجارتی مقاصد وذاتی مفادات کوبھلاکرانسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیراوربھارت میں انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کافوری نوٹس لے اوربھارت پردباؤ ڈالے کہ وہ اپنی معتصبانہ اور ظالمانہ کارروائیاں فور ی طورپربندکرے اوراقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کرے ہرطرح کاظلم فوری طورپربندکرے بھارت کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پربسنے والے کشمیریوں کونشانہ بنایاجارہاہے یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے آئے روز لائن آف کنٹرول پرسول آبادی کوبھارتی افواج بلااشتعال فائرنگ کانشانہ بنارہی ہیں امریکی کمیشن کی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی کی نشاندہی کی گئی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیر اوربھارت میں آباد تمام اقلیتوں کے لئے ایک خطرناک ملک قراردیاگیاہے بھارت کے ظالمانہ اورمعتصبانہ رویوں کی مذمت کی گئی ہے پاکستان کی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کاوشوں کوسراہاگیا ہے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی تبدیلی اوربھارت میں شہریت کا متتازعہ بل بھارت کی مذموم جسار ت اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی برادر ی کوخواب غفلت سے بیدارہوناپڑے گااوربھارت کے مظالم کا بروقت سدباب کرنے کے لئے اپناصحیح معنوں میں رول اداکرناہوگادوغلی پالیسی اوردہراہ رویہ ترک کرناہوگااقوام متحدہ کوجاندار کردار اداکرناہوگا
راجہ جاویداقبال وزیر حکومت ا ٓزاد جموں وکشمیر کاخاندانی پس منظر ان کی جماعت کے لئے قربانیاں اوران کاانتخاب بطو ر ایم ایل اے اوورسیز کشمیریز اوروزارت کامنصب مخالفین کے اعتراضات کاجواب اورمیرٹ کی وضاحت
تحریر:حافظ شہریاربسمل
خاندانی پس منظر: راجہ جاویداقبا ل وزیر حکومت آزادجموں وکشمیر کاتعلق بڑو ٹیاں راجگان چکسواری سے ہے ان کے تمام قریبی رشتے دار اس وقت بڑوٹیاں میں آباد ہیں چکسواری شہر آدھے سے زیادہ بڑوٹیاں میں واقع ہے جس کے مالکان کاتعلق ان کی فیملی سے ہے قیمتی زرعی رقبہ سرگودھامیں ہونے کی وجہ سے اس کی نگرانی ودیکھ بھال کے لئے سرگودھامیں رہائش تبدیل کرناوقت کی ضرورت تھی ان کے والدمحترم کو تحریک ا ٓزا دی میں کشمیری مجاہدین کی مدد اوراسلحہ کی فراہمی کی پاداش میں حکومت وقت نے پھانسی کی سزاسنائی جوکہ بعدمیں عمرقیدمیں تبدیل ہوئی اورپھراللہ تعالی کے فضل وکرم سے رہائی نصیب ہوئی ان کے تایامحترم میجر محمدنواز خان منگلاقلعہ کوڈوگرہ افواج سے آزادکروانے والے مجاہدین کی کمان سنبھالنے میں پیش پیش تھے ان کے داد ا محترم راجہ عطامحمدخان ڈوگر ہ دور حکومت میں پولیس انسپکٹرتھے اوردورران سروس انہوں نے برصغیر کے مشہور ڈاکو لکشمن داس(جبرو)کوپکڑا جس کی وجہ سے حکومت وقت نے ان کی بہادری اورفرض شناسی سے خوش ہوکربہادری کے سرٹیفیکٹ اورنقدانعام سے نوازا ان کے چچازاد بھائی میجرساجدکیانی اس وقت پاک آرمی میں بطور میجراپنے فرائض منصبی سرا نجام د ے رہے ہیں ان کے دوسرے کزن پروفیسر ڈاکٹرجاویدکیانی جوبرطانیہ کے بہترین ڈاکٹروں میں شما ر ہوتے ہیں حکومت پاکستان نے 14ا گست کوایوان صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین نے پاکستان میں ہیلتھ یونٹ کی سہولت مہیاکرنے کے صلہ میں تمغہ بسالت سے نوازا گیاملالہ یوسف زئی پرجب قاتلانہ حملہ ہوااوراسے بغر ض علاج برطانیہ بھیجنے اوراس کاعلاج کرنے میں ان کااہم کردارتھاان کے حقیقی برادر اصغر راجہ خضرالیاس خان پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن کے صدر کے عہدے پرفائز رہے وہ برطانیہ میں اپنے اہل وعیال کوچھوڑ کراپنے وطن اوراپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے چکسواری میں موجود ہیں اوررترقیاتی تعمیراتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اور فلاحی رفاعی خدمات انجام دے رہے ہیں یہ سطورلکھنے کامقصدیہ ہے کہ یہ کسی کوشک نہ رہے کہ راجہ جاویداقبا ل کشمیری سپوت نہیں ہیں وہ کشمیری ہیں اوراوورسیز کشمیریوں کے نمائندے ہیں اورآزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں بطور ایم ایل اے اوورسیز کشمیریز ہیں اوروزارت کے منصب جلیلہ پربھی فائز ہیں جوان کے بارے میں لاہوری پنجابی ہونے کاقنوہ داغ رہے ہیں ان کے لئے خاندانی پس منظر ہی کافی ہے راجہ جاویداقبال وزیر حکومت آزادجموں وکشمیر حلقہ نمبردو چکسواری میں بلاتخصیس تعمیروترقی کاریکارڈ کام کروارہے ہیں ان کاموں کی تکمیل وتعمیل کاسہرا راجہ جاویداقبا ل کے برادراصغر راجہ خضر الیاس خان اوران کے ہمراہ تعینات پی آراو راجہ شہباز خان کے سرہے
میرٹ: میرٹ کاراگ الاپنے والے صاحبا ن سے چندسوالات کسی پارٹی یاجماعت کے ساتھ 30 یا35 سا ل تک وابستگی میرٹ نہیں ہوتا کیاجمہوریت کے لئے جدوجہدکرنامیرٹ نہیں ملک وقوم کی خدمت کرنے والے مخلص قائدین سے کندھے سے کندھا ملاکرکھڑاہونے اورتن من دھن سے ملک وقوم کی خدمت کرنامیرٹ نہیں کیاپاکستان مسلم لیگ ن جیسی بڑی جماعت کابرطانیہ میں 3 199ء سے لے کراب تک سیکرٹری جنرل ہونامیرٹ نہیں پاکستان مسلم لیگ ن کاآزادکشمیر میں نام ونشان تک نہ تھا1999ء سے لے کر2008ء تک تقریبا ہرہفتہ ڈکٹیٹرشپ کے خلاف مظاہرے اورجمہوریت کے حق میں آواز بلندکرنامیرٹ نہیں 2004ء میں جناب میاں محمدشہباز شریف اور2007ء میں میاں محمدنواز شریف کے ساتھ پاکستان آنااورڈکٹیٹرکے حکم پرملک بدرہونامیرٹ نہیں میاں محمدنوازشریف جب میں سرگودھاسے امیدوار قومی اسمبلی الیکشن لڑرہے تھے توالیکشن مہم کے لئے راجہ جاویداقبا ل کوکمیٹی کے چیئرمین او رنگران کی ذمہ داری سونپی گئی اورمیاں محمدنواز شریف اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے تھے آزادکشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیاد: آزادکشمیر میں جب مسلم لیگ ن کی بنیادرکھی جارہی تھی توآج بھی وہ لوگ قائم ہوش حواس میں ہیں خداانہیں اسی طرح قائم دائم رکھے جوا س بات کے گواہ ہیں ان میں سرفہرست راجہ نصیر احمدخان ہیں جواس بات کی گواہی دیں گے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی بنیادرکھنے میں راجہ جاویداقبال کاکردار بھی ہے سب سے پہلے سردار نسیم سرفراز صاحب کے گھر اسلام آبادمیں میٹنگ ہوئی جس میں راجہ جاویداقبال کے ساتھ وزیر حکومت چودھری طارق فاروق راجہ نصیر احمدخان صاحب اوردیگر شریک تھے راجہ جاویداقبا ل آزادکشمیر کے قائدین کوساتھ لے کرمرکز ی قیادت سے ملاقات کروانے میں اہم کرداراد اکرتے تھے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی بنیادرکھنے اورمیاں محمدنوازشریف کواس کے لئے راضی کرنے میں سب سے بنیادی اوراہم کردار راجہ ظفرالحق صاحب کا تھاراجہ ظفرالحق جب بھی برطانیہ تشریف لاتے تووہ راجہ جاویداقبا ل کوشرف میزبانی بخشتے اس میں ان کے محسن جناب رانامحمداقبال خان سابق سپیکرپنجاب اسمبلی راجہ ظفراقبال جھگڑا اورجناب مہتاب عباسی کابھی اہم کردارتھااورجس دن مظفرآباد میں جناب میاں محمدنوازشریف نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کااعلان کرناتھاتوراجہ جاویداقبا ل ان کے ہم رکاب تھے راستے اورشہرمیں خیرمقدمی بورڈز بینرز پوسٹرز لگوانے کی ذمہ د اری بھی انجام دی یہ سب کچھ ایک مخلص اورمسلم لیگی ورکرہونے کی حیثیت کے لئے کافی تھا2016ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کوفتح حاصل ہوئی توراجہ جاویداقبال کی جماعتی وفاداری خدمات اوربحیثیت ورکرکارکردگی کودیکھتے ہوئے جناب میاں محمدنواز شریف جناب میاں محمدشہباز شریف نے راجہ فاروق حیدر خان کی مشاورت سے انہیں ممبرآزادکشمیرقانون ساز اسمبلی برائے اوورسیز کشمیریز کی ذمہ داری سونپی گئی جسے انہوں نے بساط محنت لگن اورپوری دیانتداری سے نبھا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ لوگوں کوگوارہ نہیں گزررہا ہے لیکن اللہ جسے چاہتاہے عزت دیتاہے جسے چاہتاہے ذلت دیتاہے سب بھلائی اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ ہرشے پرقدرت رکھتاہے راجہ جاویداقبال کشمیر میں بسنے والے اوورسیز کشمیریوں کی خدمت کے لئے بھرپور کرداراداکررہے ہیں جس کاکریڈٹ یاداد وصول کرنے کاانہیں کوئی شوق نہیں یہ معاملہ خدااوراس کے بندے کے درمیان ہے کسی کی عز ت اچھالناان کے نزدیک بہت بڑاگناہ ہے
بحیثیت ممبرقانون ساز اسمبلی اوورسیز کشمیریز راجہ جاویداقبال نے کشمیریوں پرہندو بنیا نے جوظلم و ستم برپاکیااس کے خلاف بیرون ملک فرانس برطانیہ اٹلی سپین سوئزرلینڈبلجیم جہا ں بھی پہنچ سکیں بھارت کے مظالم کے خلاف بھرپورطریقے سے آواز بلندکی عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر اجاگرکرنے میں اپناکرداراداکیا یاسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشعال ملک کے ہمراہ انڈین ایمبیسی میں یادداشت دی برطانیہ میں 10 ڈائنگ سٹریٹ میں بھی یادداشت پیش کی انہوں نے اوورسیز کشمیریوں کے حقوق کی آواز اسمبلی میں بلندکی جواسمبلی کے ریکارڈ پرموجود ہے ایئرپورٹ پراوورسیز کشمیریز کے ساتھ ناروا سلوک دوران سفرڈکیتی کی واردات اورپاکستان میں آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹ حضرات کوپولیس کاتنگ کرنااوورسیز کشمیریز اورمتاثرین منگلاڈیم جن میں اکثریت تارکین کی ہے ان کے حق کے لئے ہمیشہ پاکستانی حکام سے رابطہ میں رہنااوران کے تحفظات سے آگاہ کرنا مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان سے ملاقات کرنااورروات سے دھان گلی روڈ جوانتہائی خستہ حال ہوچکی تھی ازسرنوتعمیر کرناکاوعدہ کیامگرمیاں محمدنواز شریف کی حکومت کاوقت سے قبل خاتمہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکااسمبلی اجلاس میں چک ہریام پل کی عدم تکمیل کامسئلہ اٹھانا اوراسمبلی میں متفقہ قراربھی پیش کی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کرکے وزیر اعظم آزادکشمیر کواوورسیز کشمیریوں کے تحفظات سے آگاہ کیااورانہیں بتایاکہ آزادکشمیر میں کوروناوائرس کی سکریننگ کے حوالے سے اوورسیز کی تضحیک کی جارہی ہے اورضلعی انتطامیہ سے بیرون ملک سفرکرنے ولوں کواجازت نامہ لینے میں مشکلات کاسامناہے اورپی آئی اے اوردوسری ائیرلائنز اوورسیز کشمیریوں کے سا تھ نارواسلوک کررہی ہیں
کارکردگی بطور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی: 2500کے قریب لیڈی ہیلتھ ور کرز کومستقل کیاگیاجواس سے قبل اے ڈہا ک بنیادی پرکام کررہی تھیں سیدعلی بخاری صاحب نے جب قادیانیوں کوکافرقرار دلوانے کی قرار داد پیش کی توجاویداقبا ل ان کے ساتھ کھڑے ہوئے اوراسمبلی سے متفقہ طورپرقرار داد منظور کروائی گئی جوانشاء اللہ ان کی بخشش کاذریعہ بنے گا
تعمیراتی منصوبہ جات: چکسواری میں رورل ہیلتھ سنٹرمیں زچہ بچہ سنٹر کی عمارت کی تعمیر جس کی علاقہ میں اشدضرورت تھی مونسپل کمیٹی چکسواری کی حدود میں دوپرائمری سکولز کی عمارات کی تعمیر ایک مڈل سکول کی عمارت کی ازسرنومرمت ایک پرائمر ی کی عمارت کی مرمت یونین کونسل فیض پورشریف میں ایک پرائمری سکول کی نئی عمارت کی تعمیر محکمہ برقیات ڈویژن چکسواری کی چار دیواری کی تعمیر اسلام گڑھ میں آؒٹھ کنال رقبہ پرمشتمل قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر خالق آباد میرپور شہر اور یونین کونسل کنیلی میں پینے کے پانی کی بور کی اسکیمیں پلاک سے لے کرچکسواری تک بیس گلیوں کی تعمیرخاص طورپرمساجداورقبرستان کے را ستوں پرگلیوں کی پختگی دربارعالیہ ٹاہلی شہاب کے نزدیک برساتی نالہ پرپلی کی تعمیر حلقہ نمبر4 کھڑی شریف میں گلی کی تعمیر حلقہ چڑہوئی حلقہ کھوئی رٹہ میں گلیوں کی تعمیر بحیثیت ممبراسمبلی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے راجہ جاویداقبا ل نے ایک خوب صورت شعر کہا
اندھے نکالتے ہیں چہرے سے میرے نقص بہروں کوشکوہ ہے کہ غلط بولتاہوں میں
آخرمیں جن حضرات کوراجہ جاویداقبال کی چارسالہ ایم ایل اے شپ ہضم نہیں ہورہی ان کے بارے میں راجہ جاویداقبال نے کہاکہ حدے ث شریف میں ہے کہ حسدنیکیوں کواس طرح کھاجاتاہے جس طرح سوکھی لکڑی کوآگ کھاجاتی ہے حسدکے کیڑ ے کاعلاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہ تھاکیونکہ میں کسی کوناراض نہیں کرناچاہتا اگرکسی کی دلی آزادی ہوئی ہوتومعافی کاطلب گار ہوں کوروناکی اس موذی وبا کی زد میں کیاپتہ کون آجائے اس لیے ہروقت اللہ سے ڈرتے رہناچاہیے اورکسی پرالزام تراشی اورحسدسے بچناچاہیے اس سے ہماری دنیااورآخرت سنورے گی کوروناوائرس سے بچنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ سوشل فاصلہ رکھاجائے بلاضرورت گھروں سے باہرنہ جائیں زندگی بہت قیمتی ہے اس لئے کوروناسے ڈرنانہیں لڑناہے اوراپنے آپ اوراپنے پیارو ں کوحفاظی واحتیاطی تدابیر پرکماحقہ عمل پیررہنے کاپابندبنائیں تاکہ ایک دوسر ے سے خوشیاں دوبار ہ بانٹ سکیں
اونچائیوں پردیکھ کرحیران ہیں سب لوگ لیکن کسی نے میرے پاؤں کے چھالے نہیں دیکھے